بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ 24 جنوری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔
دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو
سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی ملاقات ہوئی ۔
ندیم افضل چن اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چودھری منظور بھی ایوان صدر میں موجود تھے ۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔
چودھری منظور نے بلاول بھٹو زرداری کو کل دارالحکومت میں واقع اوجی ڈی سی ایل ہیڈکوارٹر میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعوت قبول کرلی ۔
دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار