City 42:
2025-02-20@19:55:04 GMT

بلاول بھٹو  بانی کی طرح سازش سے وزیراعظم کبھی نہیں بنیں گے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

سٹی42:  پی ٹی آئی کے بانی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔ یہ سیدھا وار سندھ حکومت کی نوجوان ترجمان سمعتہ سید نے پی ٹی آئی کے کئی ترجمانوں مین سے ایک بیرسٹر سیف کے حملے کے ردعمل میں کیا ہے۔

 سندھ حکومت کی ترجمان سمعتہ سید نے کہا  کہ بلاول بھٹو  جب بنیں گے، عوامی حمایت سے ہی وزیرِ اعظم بنیں گے۔  پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حمایت اور جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔

مبینہ انسانی سمگلر کے گھر والوں کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

 بیرسٹر سیف کے بیان کے جواب مین سمعتہ سید نے مزید کہا،   چیئر مین بلاول بھٹو  پی ٹی آئی کے  بانی کی طرح سازش اور جوڑ توڑ سے وزیرِ اعظم کبھی نہیں بنیں گے۔ 

 سمعتہ افضال سید نے کہا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اور سازشیں پی ٹی آئی کی روایت ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہرقسم کے حالات میں ملک کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی بنیں گے

پڑھیں:

پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول

کراچی (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے سی پیک جیسے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی امریکا سے تعلقات کو بھی ضروری قرار دیا۔ دوران انٹرویو بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے اندرونی مسائل پر بھی بات کی اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم موجودہ تقسیم کو بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں، پاکستان امریکی صدر کے ساتھ انگیج ہوسکتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، چیئرمین پیپلز پارٹی
  • پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ ادا
  • پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے،صدر،وزیر اعظم ، بلاول بھٹو ودیگر کا اظہار افسوس
  • نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول
  • پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو
  • پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو
  • بلاول زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ، غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
  • پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کاکردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو