اسداللہ بھٹو، حسین محنتی کی اساتذہ کے دھرنے میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر رہنماجماعت اسلامی سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کے مسائل حل اور ان کے جائز مطالبات منظور کرے۔ کراچی پریس کلب پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ بھر سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہونے والے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک اور صوبے کا اہم شعبہ ہوتا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد اب یہ مکمل طور پر صوبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پیغمبرانہ پیشے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا سندھ کے مختلف علاقوں سے یہاں آ کر دھرنا دینا، تعلیم جیسے شعبے کے بارے میں سندھ حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت تعلیم جیسے شعبے کے ساتھ مذاق اور بار بار اساتذہ کو احتجاج پر مجبور نہ کرے۔ اس موقع پر سندھ کے سابق امیر محمد حسین محنتی، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، اساتذہ کے رہنما شفیع محمد سیٹھیو، سکندر جتوئی اور دیگر رہنما بھی دھرنے میں موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اساتذہ کے
پڑھیں:
کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ
ویب ڈیسک:جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج کراچی میں غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ”غزہ ملین مارچ“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، مارچ آج شام 4 بجے شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل پر ہوگا، جس میں شہر بھر سے قافلوں کی صورت میں شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔
غزہ مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریں گے، جبکہ مرکزی خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے مختلف اضلاع میں استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے قافلے روانہ ہوں گے۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
مارچ کے دوران بلوچ کالونی پل سے شاہراہ فیصل تک ریلی نکالی جائے گی، جس میں شہری بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ انتظامیہ نے خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ ٹریکس مختص کیے ہیں تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
اس موقع پر منعم ظفر خان نے اہل کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور شرکت کریں اور دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب