2025-04-19@09:43:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1511
«کا زیادہ شکار ہو»:
(نئی خبر)
کراچی: ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے بڑی خوش خبری سنا دی، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کانیا دور شروع ہونے والا ہے۔ حکومت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کررہی ہے۔ اپنے بیان میں محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریدوفروخت ومنتقلی پر ٹیکس 13فیصد سے کم کرکے 2 سے 3 فیصد کررہی ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سپر ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں کمی اور خاتمہ ہوگا۔ محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت پراپرٹی سیکٹر میں فائلرز پر کوئی...
ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،تفصیلات سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے بڑی خوش خبری سنا دی، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کانیا دور شروع ہونے والا ہے۔ حکومت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کررہی ہے۔ اپنے بیان میں محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریدوفروخت ومنتقلی پر ٹیکس 13فیصد سے کم کرکے 2 سے 3 فیصد کررہی ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس، فیڈرل ایکسائز...
ماضی کی مقبول اداکارہ صاحبہ افضل نے فلم انڈسٹری میں آنے اور والدہ کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ حال ہی میں صاحبہ افضل نے ’365’ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کم عمری میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے لے کر گھریلو زندگی تک مختلف پہلووں پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں چند اسٹارز ہوا کرتے تھے، تاہم اب ہر ایک اسٹار بن چکا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس کے ذریعے مشہور ہوکر اسٹارز بن گئے۔ اداکارہ کا دنا نیر مبین کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اس انڈسٹری میں آئی ہیں، تاہم وہ اچھا...
بیجنگ : چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسی روز سے آسیان ممالک کے سیاحتی گروپس کے لیے چین کے صوبہ یون نان کے شیشوانگ بننا علاقے میں داخلے کے لیے ویزا فری پالیسی نافذ کی جا رہی ہے۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، برونائی، ویتنام، لاؤس، میانمار اور کمبوڈیا پر مشتمل 10 آسیان ممالک کے سیاحتی گروپس جو 2 یا اس سے زائد افراد پر مشتمل ہوں، ان کے پاس عام پاسپورٹ ہوں اور چین میں ٹریول ایجنسیوں کےساتھ منسلک ہوں، وہ شیشوانگ بننا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، موہان ریلوے اور ہائی وے کے ذریعے بغیر ویزا کے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔یہ سیاحتی گروپس صوبہ یون نان کے شیشیوانگ بننا کےعلاقے میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )پاکستان نے دسمبر 2024میں کرنٹ اکاﺅنٹ میں 582 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 279 ملین ڈالر کے مقابلے میں 109 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق یہ سرپلس کا لگاتار پانچواں مہینہ ہے جس سے مالی سال 25 کی پہلی ششماہی کے لیے مجموعی طور پر 1.21 بلین ڈالر ہو گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.397 بلین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں تھا. اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں برآمدات تقریبا 9 فیصد بڑھ کر 3.838 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جب کہ درآمدات 15 فیصد سے...
لیبیا(نیوز ڈیسک)لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں ایک اور کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ کابینہ کا آج 23 واں اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
لاہور( آئی این پی ) صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی،مخلص کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی بنیاد جاں نثار ورکرز ہیں انہیں اپنا خاندان کا اہم فرد سمجھتا ہوں۔نوازشریف سے صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے ون ٹو ون ملا قات کی ۔ نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی اور مخلص محنتی کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کی بنیاد جاں نثار ورکرز ہیں انہیں اپنے خاندان کا اہم فرد سمجھتا ہوں ۔سیف الملوک کھوکھر نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا حکم ہے کہ پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے مشکل وقت میں...
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے سی ڈی اے مزدور یونین کو سی ڈی اے ریفرنڈم 2025 میں 2930 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔غلام مرتضیٰ تنولی نے کہا کہ یہ جیت مزدوروں کے اتحاد، جدوجہد اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین اور ان کی پوری ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزدوروں کے حقوق کی فتح ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب مزدور متحد ہوتے ہیں تو وہ ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید...
سید مسرت خلیل جام کمال جدہ (سید مسرت خلیل) پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ جدہ میں میڈ ان پاکستان ایگزیبشن کے بعد پاکستان ریاض میں ہونے والی لیپ کانفرنس میں بھی شرکت کررہا ہے۔ وہ جمعرات کی شام کوجدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹرمیں نمائندہ جسارت سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا لیپ کانفرنس میں پاکستان کے آئی ٹی منسٹراورکمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیرتجارت نے بتایا کہ میڈ ان پاکستان ایگزیبشن میں بہت اچھا رسپانس ملا۔ سعودی اداروں اورکمپنیوں کا بڑا تعاون رہا ۔ سعودی کمیونٹی کے افراد نے افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمائش کے اختتام کے بعد پتا چلے گا کہ کتنے لوگوں...
نئی دہلی — بھارت کی حکمراں ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ (بی جے پی) نے نئی دہلی کے اسمبلی الیکشن میں 27 سال بعد واضح برتری حاصل کی ہے جب کہ تقریباً 10 سال حکومت میں رہنے والی عام آدمی پارٹی کو شکست ہوگئی ہے جسے کئی مبصرین غیر متوقع قرار دے رہے ہیں۔ پانچ فروری کو ہونے والے الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ہفتے کو ہوئی اور الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق بی جے پی نے 70 رکنی اسمبلی میں 48 اور عام آدمی پارٹی نے 22 نشستیں حاصل کیں۔ انتخابات میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال، سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، وزیر سوربھ بھاردواج اور سابق وزیر ستیندر جین سمیت عام آدمی...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات میں کمی کے حوالے سے مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی تاہم اختلافات اور انتشار کے حوالے سےبرف پگھلنے کے امکانات ابھی واضح نہیں ہورہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال اتوار کو جب عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے تو ان کے استقبال کے لئے وہاں دوسرے گروپ کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا۔ میڈیا سے بات چیت میں رکن قومی اسمبلی اور سنیئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا ہے، اسٹیٹس کو والی ایم کیو ایم کمزور ہے ایم کیو ایم جتنی متحرک ہوگی عوام کے مسائل حل ہوگی ایم کیو ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے...
اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو گیا ہے۔ دوسری جانب عرب ممالک کی تنظیم نے مسئلہ فلسطین پر فروری کے آخر میں ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے ملک ’اسرائیل کی تباہی کے مرتکب کسی تنظیم کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ اقتدار میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ’7 اکتوبر کے بعد فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو چکا ہے۔‘ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ’اسرائیل بہت چھوٹا ہے‘ کہا ہے کہ ’یہ درست بات ہے اور ہم...
اسلاآباد: پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے کہاکہ القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے اور ہمیشہ رہے گا، فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوئی بھی تجویز بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب اسحاق ڈار نے بھی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کو...
ویب ڈیسک — امریکہ کے شہر نیو یارک میں چڑیا گھروں کےانتظامات چلانے والے ادارے نے ہلاک ہونے والے کم سے کم تین اور ممکنہ طور پر 15 تک پرندوں کے فلو سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ کوئنز چڑیا گھر میں تین بطخیں وائرس کے سبب ہلاک ہوئیں جبکہ ادارے کے مطابق برونکس چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والی تین بطخوں اور نو جنگلی پرندوں کی لیب ٹیسٹ رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے پرندے اویویئن فلو یا پرندوں میں پھیلنے والے زکام سے متاثر تھے۔ امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ادارے نے بتایا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ناراضی والی کوئی بات نہیں کی، اُن کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا، مطالبات پورے ہونے پر مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ناراضگی والی کوئی بات نہیں کی، اُن کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، میڈیا جیل سماعت میں جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی سے خود پوچھ لے وہ مجھ سے ناراض ہیں یا نہیں؟ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ہم نے اور...
سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے اپنی سیاسی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے مطلب 90 فیصد عوام نے خود اپنی آنکھوں سے یہ دھاندلی دیکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایودھیا کی ملکی پور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی کے امیدوار چندر بھانو پاسوان نے یہاں 61710 ووٹ سے انتخاب میں جیت حاصل کی ہے۔ چندر بھانو نے جہاں کُل 146397 ووٹ حاصل کئے جو کہ 60.17 فیصد ہوتے ہیں وہیں دوسری طرف حریف سماج وادی پارٹی امیدوار کو 34 فیصد ووٹ پر ہی اکتفا کرنا پڑا اور اسے بڑے فرق سے شکست کا سامنا ہوا۔ اب اس شکست کے بعد بھی سماج وادی...
صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی ابتداء سے لے کر آج تک ہمیشہ مومنین، زائرین اور عزاداروں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فروغ عزاداری اور تحفظ عزاداری کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا اور دشمن کی ہر سازش کو بے نقاب اور ناکام بناتے ہوئے عزاداری کے قیام کو 100 فیصد یقینی بنایا اور وقت کے یزید کیخلاف قیام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹریٹ لاہور میں بانیاں عشرہ اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں نے شیعہ بیٹھک کے عنوان سے اہم اجلاس میں بھر پور شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے...
اسلام آباد : سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتی کے معاملے پر رکن جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ سینیٹر علی ظفر نے خط میں کل کا اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سینیارٹی تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ معاملہ حل ہونے تک اجلاس موخر کیا جائے جبکہ سپریم کورٹ کے 4 ججز بھی اجلاس موخر کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔ سینیٹر علی ظفر نے خط میں لکھا ہے کہ ججز کے ٹرانسفر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی سینیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی اور ججز کے تبادلے سے تاثر ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی...
مردان : جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے، فلسطین فلسطینیوں کا تھا، ہے اور رہے گا۔ مردان اور تخت بھائی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، 8 فروری 2024 کو بدترین دھاندلی کی گئی،جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہے، انہوں نے کہا کہ میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں اور تمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے، میری پارلیمنٹ عوام ہیں۔ سربراہ جے یو آئی ( ف ) نے کہا...
علی امین گنڈا پور نے حکومت سے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ناراضی والی کوئی بات نہیں کی، ان کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا، مطالبات پورے ہونے پر مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ناراضگی والی کوئی بات نہیں کی، ان کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، میڈیا جیل سماعت میں جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی...
امریکی عدالت نے ایلون مسک کی سربراہی میں ڈی او جی ای کو حساس ڈیٹا تک رسائی سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی 19 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی جج حکومت کی کارکردگی جانچنے کے محکمے ’Doge‘ کو وزارت خزانہ کے حساس مالیاتی معلومات تک رسائی سے عارضی طور پر روک دیا۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج پال اے انگلمیئر نے حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے ایلون مسک کی ٹیم کو مالیاتی ریکارڈز کا جائزہ لینے اُن تمام نقول کو تلف کرنے کا حکم دیا گیا جو انھوں نے حاصل کی تھیں۔ عدالت نے "ناقابل تلافی نقصان" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حساس معلومات کے افشاء ہونے اور سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ ضروری تھا۔...
نیویارک(نیوز ڈیسک)لاپتہ امریکی طیارے کا ملبہ جمے ہوئے سمندر سے مل گیا،یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سال میں سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک قراردیا گیا ہے۔ بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا جو اب تباہ کن حالت میں جمے ہوئے سمندر میں مل گیا، طیارہ سیسنا 208B گرینڈ کارواں جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الاسکا کے شہر نوم کی طرف جانے والا چھوٹا امریکی طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 10 مسافر ہلاک ہو گئے ...
دبئی کے حکمران نے بیوروکریسی میں کمی کے اقدام کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بہترین اور بدترین سرکاری محکموں کی درجہ بندی کا اعلان کر دیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر, وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ان اداروں کو گزشتہ سال کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا، یہ اقدام 2023 کے آخر میں بیوروکریسی کے خاتمے اور کمی کی تحریک کے آغاز کے بعد سامنے آیا ہے۔ امارات پوسٹ، پنشن اتھارٹی اور وزارت کھیل کو بیوروکریسی کم کرنے میں 3 بدترین اداروں کے طور پر درجہ دیا گیا۔ دریں اثنا، محکمہ انصاف، محکمہ خارجہ، محکمہ توانائی اور انفرااسٹرکچر کو بہترین...
بالی ووڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پر ایک نیا پیغام شیئر کیا ہے جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ 82 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں ’جانے کا وقت‘ لکھا، یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) امیتابھ بچن کے مداح اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس مختصر ٹوئٹ کی وضاحت طلب کر رہے ہیں اور ان کی صحت کیلئے دعائیں...
مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی ضرورت پر زور دیا اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل سویڈن کے زیراہتمام ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت سردار تمور عزیز نے کی۔ مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی ضرورت پر زور دیا اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران سویڈش حکام پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ...
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار اور جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومتی وسائل کے استعمال اور سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ حاضریاں لگاکر بھی پانچ ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہو گئے ہیں، جبکہ علی امین گنڈا پور نے حسب روایت لچرپن سے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی ضلع سے لوگ نہیں نکلے، اور جو نکلے، وہ بھی صرف دکھاوے کے...
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف26 نومبر کے بعد درج ہونے والے31 مقدمات میں بیان ریکارڈ کرانے کی کارروائی بشریٰ بی بی کی اس استدعا پر 7 مارچ تک ملتوی کردی ہے کہ انہیں بیان سے قبل اپنے شوہر اور وکیل سے مشاورت کا موقع دیا جائے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر31 مقدمات کے تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسروں نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرنا ہے جس پر بشری بی بی نے سابق چیئرمین کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے حکومت بنائی گئی اور اس غیر منصفانہ عمل کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے حکومت بنائی گئی اور اس غیر منصفانہ عمل کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی...
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنماء کا کہنا تھا کہ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا خوش آئند ہے لیکن دو ریاستی نظریہ قابل قبول عمل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجلس وحدت مسلمین عزادار ونگ پنجاب ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیان مضائقہ خیز اور قابل مذمت ہے، اس قسم کے بیانات سے خطہ میں کشیدگی پیدا ہوگی جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا...
صیہونی وزیراعظم سے اپنی ایک ملاقات میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ غزہ کے تمام باشندے اس پٹی سے نکل جائیں اور اس پٹی کا قبضہ امریکہ کے سپرد کر دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صیہونی وزیراعظم "ایهود باراک" نے غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" سیاسی بحران میں پھنسے "نتین یاہو" کو بچانے کے لئے، غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو سے ملاقات میں یہ متنازعہ منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے تمام باشندے اس پٹی سے نکل...
مردان: مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے حکومت بنائی گئی اور اس غیر منصفانہ عمل کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے ہم نے اکیلی جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے صوبوں میں دینی مدارس ایکٹ کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسائل کا حل تلخیوں سے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات بڑھانے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ زیادہ ٹیکس عوام کے لیے بوجھ ہے، لیکن اس میں کمی کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال میں مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پر قدم رکھا ہے اور یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال معیشت بحران کا شکار تھی، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام مشکلات میں تھا اور ملک...
کانگریس کی ممبر آف پارلیمنٹ نے اپنی پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سخت محنت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں مسلسل تیسری بار کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ kangris پارٹی کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہی ہے، حالانکہ گزشتہ الیکشن کے مقابلے کانگریس نے ووٹ شیئر میں دو فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ اسے اس بار 6.39 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس کو 2020ء میں 4.26 فیصد ووٹ ملے تھے۔ 2015ء میں کانگریس کو 9.7 فیصد ووٹ ملے تھے، دونوں الیکشن میں پارٹی کھاتہ بھی نہیں کھول سکی تھی۔ کانگریس کے لئے بڑا جھٹکا اس لئے بھی ہے کہ پارٹی صرف ایک سیٹ کستوربا نگر پر دو نمبر...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے قید کے دوران سختیوں، بنیادی حقوق کی پامالی اور سیاسی عدم استحکام پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے خط میں لکھا کہ انہوں نے ملکی بہتری کے لیے نیک نیتی سے ان نکات کی نشاندہی کی ہے، جن پر اگر عوامی رائے لی جائے تو 90 فیصد عوام ان کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے قید میں مشکلات اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مجھے جیل میں بدترین حالات کا سامنا ہے۔ موت کی چکی...
” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے شہر ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایشین ونٹر گیمز کے افتتاح کا اعلان کیا۔ 75 سال قبل یعنی 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی اور پہلے صدر ماؤ زے تنگ نےہاربن کا دورہ کیا تھا اور اس شہر کو “جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” قرار دیا تھا۔چینیوں کے خاندانی تصور میں سب سے بڑے بیٹے کا مطلب زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنا ہے۔صوبہ حے لونگ جیانگ جہاں شہر ہارن واقع ہے، اور صوبہ جی لین،صوبہ...
لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ یاسر عرفات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کا ٹیم کلچر اور ماحول پاکستان سے بالکل مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی ڈریسنگ روم میں ہمیشہ سکون رہتا ہے اور ٹیم میں باہر سے کوئی مداخلت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملتا ہے۔ یاسر عرفات نے پاکستانی میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انگلینڈ میں رہتے ہوئے بھی قذافی اسٹیڈیم کی تمام تر اپڈیٹس میڈیا کے ذریعے حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کنسلٹنٹ معاہدہ طے پایا ہے اور انہیں کنڈیشنز...
بیجنگ : چین کے ققومی جنگلات اور چراگاہوں کے ادارے، قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیٹی، اور وزارت خزانہ سمیت چھ محکموں نے مشترکہ طور پر “قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ” جاری کیا ہے۔ اس منصوبے میں نئے دور میں چین کے قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کے لیے اعلیٰ سطحی ڈیزائن اور جامع تعیناتی کی گئی ہے۔ منصوبے میں تجویز کیا گیا ہے کہ 2035 تک، قدرتی جنگلات کی حفاظت اور بحالی کا نظام بنیادی طور پر مکمل ہو جائے گا، معیار میں بنیادی بہتری آئے گی، اور قدرتی جنگلات کا ماحولیاتی نظام صحت مند، مستحکم اور فعال ہوگا۔ منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام قدرتی جنگلات...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو کم استعمال کرنے سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2024کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 45,888میگاواٹ تک پہنچ گئی لیکن صرف 33.88فیصد سالانہ استعمال ہوئی اس کم استعمال کے نتیجے میں صارفین غیر استعمال شدہ صلاحیت کے 66.12فیصد کی ادائیگی کرتے ہیںجس سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور گورننس کی خامیوں جیسی نااہلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھتا ہے ایندھن کی کم لاگت کے باوجودبجلی کے نرخ زیادہ ہیںجس سے پیداوار کو بہتر بنانے...
سٹی42 : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، پاکستانی قوم اپنے مینڈیٹ پر ڈالے گئے تاریخی ڈاکے کیخلاف احتجاج کر رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پورے ملک میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ عوام بھی احتجاج میں شریک ہیں اور آج کا یوم سیاہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 17 نشستیں جیتنے والی پارٹی کو اقتدار دے کر ”اردلی حکومت“ ملک پر مسلط کر دی گئی۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا...
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی اور پریانکا کے درمیان اختلافات کی یہ افواہواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی میں اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ شادی کی تقریب میں پہنچتے ہوئے پرینیتی اور راگھو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ تقریب کے لیے پرینیتی نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک سرخ بلاؤز، جیکٹ اور ایک ایتھنک اسکرٹ پہنا، جبکہ راگھو نے آف وائٹ کرتا اور براؤن جیکٹ زیب تن کی۔ پرینیتی نے ورمالا کی رسم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ معاہدہ پکا ہوگیا‘۔...
کراچی: شہر قائد میں حاملہ خاتون کے قتل کا معما حل ہوگیا، جس میں کرایہ دار میاں بیوی نے لوٹ مار کرتے ہوئے مکان مالکن کو جان سے مار دیا۔ انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماری پولیس نے موچکو مشرف کالونی میں گھر سے ملنے والی عائشہ کی لاش کا معما حل کر کے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے مقتولہ عائشہ کو گھر میں اکیلا پاکر اسے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نواب خان ولد احمد علی اور اس کی اہلیہ رخسانہ کے نام سے کی گئی ، جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے عائشہ کو تشدد کے بعد قتل...
امریکی ریاست الاسکا میں لاپتہ ہونے والے ایک چھوٹے تجارتی طیارے کا ملبہ مل گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارے کا ملبہ سمندر میں جمی برف کے اوپر سے ملا ہے جبکہ 3 لاشیں طیارے کے اندر سے ملی ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی تھی جس کے بعد طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں 2 طیارے گر کر تباہ ہو گئے تھے۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں گرنے والے چھوٹے طیارے کے...
پشاور ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے خواجہ آصف کے بیان کو مایوس ذہنیت کی عکاسی قرار دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع خواجہ اصف کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف مایوس ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، ماضی میں انہوں نے فوج کے خلاف بیانات دیے ہیں ان کو وزیر دفاع نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر خان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، یہ حکومتی پروپیگنڈا ہے جو فلاپ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پیکا قانون قابل مذمت ہے ،آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹنے کے مترادف...
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ھے کہ نئے انتخابات سیاسی بحران کے خاتمے کا حل نہیں، موجودہ صورتحال میں کسی نئے انتخاب کے نتائج پہلے سے بھی بدتر ھونگے، 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے جو فیصلہ دیا اسکے نتائج کو تبدیل کر دیا گیا، اسکے باوجود حکومت سازی میں سب نے حصہ لے لیا، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، 2024 کے انتخاب کا اصل مینڈیٹ تلاش کیا جائے، فلسطینیوں کی منتقلی اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان انتہائی قابل مذمت ھے جس سے عالم اسلام میں تشویش و اضطراب کی لہر دوڑ گئی ھے ، اھل غزہ فلسطینیوں کو منتقل کی کوشش کی...
اسوقت تک چین نے پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے دیئے ہوئے ہیں، 4 ارب ڈالر انکا کیش ڈیپازٹ ہے، ساڑھے 4 ارب ڈالر قرضہ انکی طرف سے فنانس فیسیلٹی کی مد میں ہے، اس طرح تقریباً 15 ارب ڈالر چین پہلے ہی رول اوور کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ اس سال پاکستان کی غیر ملکی قرضوں کی ضروریات 22 ارب ڈالر سے ساڑھے 23 ارب ڈالر ہیں، فچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 13 ارب ڈالر کے جو کیش ڈیپازٹس ہیں، وہ پاکستان کو اس سال میں رول اوور کرانے پڑیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں تباہ ہونے والے طیارے کے واقعے میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ٹریکنگ بند ہوگئی تھی۔ یہ ٹیکنالوجی ائر ٹریفک کنٹرولرز کے لیے طیاروں کی نقل و حرکت کو بہتر طریقے سے ٹریک کرنا ممکن بناتی ہے۔ ریپبلکن سینیٹر کروز امریکی سینیٹ کی کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے رکن ہیں جنہوں نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ حادثے کے بارے میں بند کمرے میں بریفنگ حاصل کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں دریائے پوٹومیک پر فوجی ہیلی کاپٹر اور امریکن ائرلائن کے طیارے کے خوفناک تصادم میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ 20 سال...
کتب، ثقافت اور فنون لطیفہ کا جشن! کراچی لٹریچر فیسٹیول کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ پہلے دن معیشت، ادب، فلم پر گفتگو ہوئی، کلاسیکی رقص کا دلکش تڑکا بھی لگا، منتظمین کا بتانا ہے کہ تین روزہ فیسٹیول میں 70 سے زائد سیشنز ہوں گے اور 26 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی۔افتتاحی تقریب میں فرانسیسی سفیر، امریکی قونصل جنرل، برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سمیت ممتاز تاریخ دان، مصنفین اور دانشور شریک ہوئے۔ پرنس کریم آغا خان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ مہمانِ خصوصی وزیر بلدیات سعید غنی نے تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادب معاشرے میں برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ دنیا کی سب سے نمایاں تاریخی وراثتوں میں...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2032 میں زمین کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔ 90 میٹر بڑے اس سیارچے کے متعلق گزشتہ ہفتے کی گئی پیشگوئیوں میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جِرم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فی صد تھے جو اب بڑھ کر 2.3 فی صد ہوگئے ہیں۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کےٹکرانے کے امکانات کے حوالے...
اسلام آباد:جے یو آئی(ف) کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ اپوزیشن الائنس کاحتمی فیصلہ ہوانہ خدوخال طے ہوئے،پی ٹی آئی سے تلخیاں کم ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اپوزیشن الائنس کی سربراہی مولانافضل الرحمان کو دینے کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی،اس حوالےسے قیاس آرائی ہی ہے،الائنس کا حتمی فیصلہ ہوانہ خدوخال طے ہوئے۔ ایک سوال پر انہوں کہاکہ پی ٹی آئی سے تلخیاں کم ہوئی ہیں،وزیراعظم شہبازشریف مولانافضل الرحمان کی عیادت کے لیے آئے تھے ا س موقع پر دیگرامورپربھی بات چیت ہوئی تاہم میں اس ملاقات میں موجود نہیں تھا اس لیے ملاقات کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔ انہوں نےکہاکہ 26ویں آئینی ترمیم سے ہم نے متنازع شقیں نکلوائیں، جوہماری بڑی کامیابی تھی،26ویں...
اسلام آباد:وفاقی حکومت کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا تے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قائم مقام صدر نے فتنہ الخوارج کے...
شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔فتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مختلف محکموں کے حکام میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔ڈان نیوز کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے مختلف محکموں کے حکام میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لئے بڑی خوشی کا دن ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو بہت ہی شاندار طریقے سے مکمل ہوئی، ابھی آپ نے سنا کہ ایک ٹیم کے طور پر...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا. ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں. امید ہے فضل الرحمان عوام کے خلاف نہیں کھڑے ہوں گے. عدلیہ پر حملے کی مخالفت کریں گے، جو ساتھ دے سکتا ہے دے۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیسز کی صورت میں ہم پر تلوار لٹکائی ہوئی ہے. کل صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے، ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں۔پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا گمان یہی...
اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی...

زرعی ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی توقع،آمدن پر ٹیکس کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا گیا، ذرائع
زرعی ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی توقع،آمدن پر ٹیکس کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا گیا، ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )زرعی ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا گیا ہے۔ زرعی انکم ٹیکس کا گوشوارہ 30 ستمبر 2025 میں شامل ہوگا۔ صوبائی محکمہ محصولات نے زرعی ٹیکس پر اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔چاروں صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس کی قانون سازی مکمل ہوگئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے آغاز سے زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ زرعی ٹیکس سے صوبے مالی طور پر...
ویب ڈیسک: دریائے سوات سے کمسن بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، بچہ ایک روز سے لاپتا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے سوات میں کانجو کے مقام پر ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں بچے شناخت چھ سالہ طفل زارون کے نام سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق 6 سالہ طفل زارون گزشتہ روز گھر سے نکل کر لاپتا ہوگیا تھا، بچے کے والد نے کانجو پولیس اسٹیشن میں ایف آئی ار بھی درج کی تھی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری Ansa Awais Content Writer
اسلام آباد:پاکستان کی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بار مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بھی بند نہیں کیے گئے اور حکومت ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تحلیل نہیں کی گئی اور تحریک انصاف جب چاہے اپنے اندرونی فیصلوں کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آ سکتی ہے۔ سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطے منقطع نہیں ہوئے اور وہ آج بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی...

کامن ویلتھ ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی کانفرنس کا آغاز، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خطے میں پارلیمانی تعاون پر زور
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پہلی کامن ویلتھ ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کو سی پی اے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کانفرنس میں شریک مندوبین کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سی پی اے کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے مستقل قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سی پی اے ایشیا برادری میں نظم و ضبط، ادارہ جاتی یادداشت اور ریکارڈ کو محفوظ بنانے میں مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی جانب سے اس...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انجلین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم وہ اپنی بیماری کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ کیموتھراپی کے عمل سے گزرنے والی انجلین ملک نے ان خواتین سے محبت اور یکجہتی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا ہے جو اس وقت اس عمل سے گزر رہی ہیں اور اپنے اس اقدام کو ان تمام خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام قرار دیا ہے جو کینسر جیسے مرض کا سامنا کر رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا، وکلا نےایس ایس پی حیدرآباد کا تبادلہ نہ ہونے پر مرکزی قومی شاہراہ بند کردی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔حیدرآباد پولیس اور وکلا کےدرمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کا تبادلہ نہ ہونے پر آج پھر وکلا نے ایس ایس پی آفس میں احتجاج کے بعد قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔صدر اور جنرل سیکریٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کا تبادلہ کر دیا جائے، وکلا پُرامن طریقے سے گھر چلے جائیں گے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب وکلا...
امریکہ سے بے دخلی کی یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چند دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکہ سے بھیجے گئے بھارتی شہریوں پر جاری ہنگامے پر اپنا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب این آر آئی کو امریکہ سے واپس بھیجا گیا ہو۔ اس دوران انہوں نے گزشتہ 15 سال کے اعداد و شمار کا بھی حوالہ دیا۔ اس سے قبل آج اپوزیشن پارٹیوں نے امریکہ سے ہندوستانی تارکین وطن کی واپسی اور پریاگ راج مہا کمبھ حادثہ سمیت کئی مسائل پر ہنگامہ کیا تھا۔ کارروائی شروع ہوتے ہی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے نے دنیا کے متعدد ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بہت سے حلقوں کو مایوسی اور بے یقینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) جو زیادہ تر یو ایس ایڈ کے فنڈز پر انحصار کرتی ہیں، اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان میں سے کئی نے اپنی فلاحی سرگرمیاں روک دی ہیں اور پہلے مرحلے میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں ستر فیصد تک کمی...
میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ 2 درجن سے زائد ممالک میں تقریباً 90 افراد کے موبائل فون بغیر کسی لنک پر کلک کیے ہیک ہو گئے ہیں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد کے فون اسرائیلی ہیکنگ کمپنی پیراگون سلوشنز کے تیار کردہ ہیکنگ ٹول سے ہیک کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر زیرو کلک ہیکنگ ٹیکنالوجی میں ماہر ہے۔ واٹس ایپ حکام نے بتایا کہ اس طریقے میں متاثرہ شخص کو کسی بھی غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر اس کے فون پر ہیکنگ ٹول کا حملہ ہو جاتا ہے، جس سے اس کا موبائل ہیک ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی...
— فائل فوٹو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آپ نے افغانستان پر بھی قبضہ کرنا چاہا اور 20 سال وہاں خون بہایا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ردِعمل میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آپ نے افغانستان میں انسانی حقوق پامال کیے اور جنگ مسلط کی لیکن وہاں شکست کا سامنا کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ واضح پیغام دیتا ہوں کہ کوئی مائی کا لال غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ اور نیتن یاہو کی غزہ پر ہرزہ سرائی پر امتِ مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعملامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں،رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جائے گا۔(جاری ہے) بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر پولیس پہلے سے گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر موٹر سائیکل برآمد کرنے جا رہی تھی کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے دوران ملزم محمد وسیم عرف وسن جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، زخمی ہو گیا۔پولیس نے فوری طور پر زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دیگر...

قومی معیشت کی ترقی اور نمو کے لیے اکیڈمی اور انڈسٹری کا تعاون اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے. ویلتھ پاک
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )قومی معیشت کی ترقی اور نمو کے لیے اکیڈمی اورانڈسٹری کا تعاون اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اساتذہ اور طلبا کے ایک وفد نے حال ہی میں چیمبر کا دورہ کیا تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چیمبر اکیڈمی کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جس سے وہ عصری مسائل سے نمٹنے کے لیے تعاون کر سکیں طلبا نے چیمبر کے اراکین کے ساتھ اپنے خیالات کا...
بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ تقریب میں صدر آصف علی زرداری، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ کمپنی پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5 ہزار ٹن یومیہ اضافے کے لیے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ محکمہ توانائی سندھ اور چین کی منگ یانگ قابلِ تجدید توانائی کمپنی کے مابین ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے۔ یادداشت کے تحت پاکستان میں قابلِ...
سینئر بھارتی اداکار اور ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے حال ہی میں ملک بھر میں غیر سبزی خور کھانے، خاص طور پر گائے کے گوشت پر پابندی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں اس قسم کے قانون کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ 78 سالہ اداکار-سیاستدان نے مذہبی اور علاقائی اختلافات کی طرف اشارہ کیا جو اس حکم کو نافذ کرنے کو مشکل بناتے ہیں، خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں ثقافتی طریقے مختلف ہیں۔ سنہا نے کہا، "ملک کے بہت سے حصوں میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے۔ میرے خیال میں نہ صرف گائے کا گوشت بلکہ ملک میں...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ گزشتہ تین برسوں پر محیط سیاسی ہیجان کے بد اثرات اب دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے مسلسل شرح سود کم کی ہے۔ افراط زر میں کمی بتدریج ہو رہی ہے۔ مثبت معاشی اشارئیے امید کی روشن کرن بن کر ابھرے ہیں۔ اس صورتحال سے ملک کا مجموعی تاثر بہتر ہو رہا ہے۔ صبح و شام ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کرنے والے عناصر تلملا رہے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار بھی حوصلہ افزا ہیں۔ بے یقینی کے سائے دور ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے تجزیات کے مطابق آنے والے سال میں معاشی استحکام...
اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی قربانیوں نے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ان خیالات کا اظہار یکسپریس چوک اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں سول سوسائٹی، طلبا اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مشعال...
ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے طلباء سے سوشل میڈیا خطاب کیخلاف شدید احتجاج ، مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے آبائی گھر کو آگ لگا دی ۔ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے فیملی میوزیم بھی تباہ کردیا خبرایجنسی کے مطابق طلبا تحریک نے میوزیم کی جانب بلڈوزر مارچ کا اعلان کردیا جس کے بعد بنگلہ دیش کی برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں اپنے والد کی رہائشگاہ کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پر شدید ردعمل دیا ۔شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ ایک عمارت کو مٹایا جا سکتا ہے، لیکن تاریخ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ شیخ حسینہ، جو اگست 2024 سے بھارت میں مقیم ہیں اور...
آج کی جدید ریاستوں کے تصور میں جمہوریت کے نظام کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ اگرچہ جمہوریت کا نظام کوئی آئیڈیل نظام نہیں ہے۔ لیکن اس وقت کے مروجہ نظام میں جمہوریت ہی کو فوقیت حاصل ہے۔ ایک مضبوط ریاست کا تصور جمہوریت کے نظام ہی سے جڑا ہوا ہے۔ اگر کوئی ریاستی نظام سیاسی تنہائی میں ہی خود کو مضبوط کر لے اور جمہوریت کو کمزور کر دے تو وہاں ریاست کے نظام میں کئی حوالوں سے ٹکراؤ کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ پاکستان کا ریاستی یا سیاسی نظام کا منظر نامہ بھی کچھ اسی قسم کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ اس نظام میں ریاست اس حد تک مضبوط ہو گئی ہے کہ اس کی تن تنہا...
سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے کہا ہے کہ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے. ان باتوں کا اظہار انہوں نے چوہڑ جمالی شہر کے اچانک دورے درے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چوہڑ جمالی میں رورل گروتھ سینٹر منصوبے کے تحت جاری روڈ، ڈرینیج سسٹم اور صحت مرکز کے جاری تعمیراتی کام اور معیار کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کرکے منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ لوگ مستفید ہو سکیں. انہوں نے کہا کہ کام کے معیار...
٭ٹرمپ ، نیتن یاہو کی ملاقات میںغزہ پر ہرزہ سرائی، امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے ٭ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے ، فلسطینیوں کی جدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے ۔ جمعیت علمائے ااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے...
سماج وادی پارٹی کی رکن اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیا بچن نے کمبھ میلے کا پانی غلیظ ترین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور بالی وڈ کی مشہور کی اداکارہ جیا بچن کے متنازع بیان نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ حال ہی میں رکن پارلینٹ جیا بچن نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے گنگا کا پانی، جہاں مہا کمبھ میلے کے دوران ہزاروں افراد ڈبکی لگا رہے ہیں، انتہائی آلودہ ہے کیونکہ حالیہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں وہیں دریا میں پھینک دی گئی تھیں۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ ’اس وقت...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی، یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال...
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ صوبہ جموں میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے، غیر معقول بجلی اور پانی کی فراہمی اور بے روزگاری کی سرگرمیوں مقامی آبادی کے تئیں بی جے پی کی بے حسی کی واضح مثالیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نو منتخب عوامی حکومت جموں و کشمیر میں نہ صرف تعمیر و ترقی کو فروغ دے گی بلکہ عوام کے درمیان اتحاد اور آپسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل پارٹی نے جو منشور جاری کیا تھا، حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کے معاملے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس کے بنیادی اصول پر چین کا موقف واضح ہے، یعنی “فلسطینیوں کے ہاتھوں میں فلسطین کی حکمرانی” کا اصول۔ چین غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے بعد کی گورننس کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل پر مبنی سیاسی تصفیے کے صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں گے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم میں خندق کا معاملہ حل ہو گیا، چھکا لگنے پر گیند اندر نہیں گرے گی۔ قذافی اسٹیڈیم کی خندق پر نیٹ لگنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد چھکا لگنے پر گیند اندر کی طرف پھسل جائے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کل تک تمام کام مکمل ہونے کے بعد اسٹیڈیم انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلی بار نئے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، اسٹیڈیم میں پویلین اور گراؤنڈ کے درمیان خندق بھی بنائی گئی ہے، اس خندوق کو بنانے کو مقصد یہ ہے کھیل کے دوران...
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں...

سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا سیٹ تیار کر لیاگیا. ویلتھ پاک
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مختلف فصلوں کے لیے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا ایک سیٹ تیار کیا گیا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ کے حکام نے کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیاکیونکہ بیجوں کی نشوونما نے صوبے میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دکھائی.(جاری ہے) اجلاس کے دوران سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا گیا ڈائریکٹر زراعت ممتاز جمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کابینہ کو پیش کیا...
احمد منصور:چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا،انہوں نے جموں و کشمیر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود...

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیےجموں و کشمیر کے تنازعے کا حلٖ ضروری ہے ، نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا مُسلسل یہ موقف رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیےجموں و کشمیر کے تنازعے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن حل ضروری ہے۔ بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ان وعدوں کا احترام کرنا چاہیے جو اس نے 77 سال پہلے کیے تھے ، جموں و کشمیر بارے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں، پاکستان اپنی طرف سے کشمیری عوام کی حق...
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے۔ مشعال ملک نے ایکسپریس چوک میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں سول سوسائٹی، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مشعال حسین ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری کشمیری قوم کو سلام پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف جاری نسل کشی کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جو بھی دنیا میں کشمیر کی آواز بلند کرتا ہے، اسے...