Jasarat News:
2025-02-10@14:06:41 GMT

سی ڈی اے مزدور یونین کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے سی ڈی اے مزدور یونین کو سی ڈی اے ریفرنڈم 2025 میں 2930 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
غلام مرتضیٰ تنولی نے کہا کہ یہ جیت مزدوروں کے اتحاد، جدوجہد اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین اور ان کی پوری ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزدوروں کے حقوق کی فتح ہے، جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب مزدور متحد ہوتے ہیں تو وہ ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی ہے اور یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مزدور برادری ان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونین مستقبل میں بھی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہے گی۔
غلام مرتضیٰ تنولی نے سی ڈی اے کے تمام محنت کشوں کو بھی مبارکباد دی اور ان کے حوصلے اور جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کو سراہا۔ انہوں نے مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین ہمیشہ محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر فورم پر ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
یہ جیت صرف ایک الیکشن کی جیت نہیں، بلکہ مزدور تحریک کے استحکام اور ان کے حقوق کی بقا کی جیت ہے!

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کے انہوں نے کے حقوق اور ان کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وف

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ واقع واہ کینٹ میں جاکر دعائے مغفرت اور تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • غلام مرتضیٰ تنولی نیپال روانہ
  • پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین
  • پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وف
  • حکومت پاکستان ریلوے کی نجکاری سے باز رہے‘ شمس سواتی
  • ایسیٹی پاکستان کے انٹرنل الیکشن میں کامیاب پینل کے اعزاز میں تقریب
  • محکمہ اریگیشن پنجاب کی یونینز کا احتجاج کا اعلان
  • ورکر یونین آف پورٹ قاسم کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد
  • یوم یکجہتی کشمیر پر غلام مرتضیٰ تنولی کا پیغام
  • دہلی انتخابی نتائج پر بی جے پی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پرینگا گاندھی