Jang News:
2025-02-07@22:00:38 GMT

کراچی لٹریچر فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

کراچی لٹریچر فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کردیا گیا

کتب، ثقافت اور فنون لطیفہ کا جشن! کراچی لٹریچر فیسٹیول کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ 

پہلے دن معیشت، ادب، فلم پر گفتگو ہوئی، کلاسیکی رقص کا دلکش تڑکا بھی لگا، منتظمین کا بتانا ہے کہ تین روزہ فیسٹیول میں 70 سے زائد سیشنز ہوں گے اور 26 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب میں فرانسیسی سفیر، امریکی قونصل جنرل، برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سمیت ممتاز تاریخ دان، مصنفین اور دانشور شریک ہوئے۔ 

پرنس کریم آغا خان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ 

مہمانِ خصوصی وزیر بلدیات سعید غنی نے تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادب معاشرے میں برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دنیا کی سب سے نمایاں تاریخی وراثتوں میں سے ایک ہے اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس سرزمین کی شاندار وراثت اور ادبی دولت کو عالمی سطح پر نمایاں کریں۔

کے ایل ایف 2025ء کے لیے نامور مصنفین، اسکالرز اور ادبی شائقین ملک اور بیرون ملک سے یکجا ہوئے ہیں، جس نے ملک کے ثقافتی اور فکری منظر نامے میں فیسٹیول کی نمایاں حیثیت کو مستحکم بنایا ہے۔

ایف ایس اعجاز الدین اور اصغر ندیم کی جانب سے دیے گئے کلیدی خطاب نے فیسٹیول کی سمت متعین کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ ادب معاشروں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ امریکی قونصلیٹ نے پہلے دن سے ہی اس میلے کو سپورٹ کیا ہے اور ہمیں ایک بار پھر اس کا شراکت دار بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ شراکت داری ہمارے مشترکہ اقدار سے مطابقت رکھتا ہے، جو ایک محفوظ، خوشحال اور مستحکم مستقبل کی عکاسی کرتی ہے، جہاں خیالات کے آزادانہ تبادلے کو سراہا جاتا ہے۔

بعدازاں بینا شاہ کی کتاب دی مون سون وار کو انگلش فکشن پرائز ایوارڈ، سعید شارق کی کتاب کوہِ ملال کو اردو شاعری کا ایوارڈ دیا گیا۔ اردو نثر ایوارڈ سات جنم اول کے لیے شفقت نغمی کو دیا گیا اور جیم عباسی کے سندھو ناولٹ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بغض یا کچھ اور؟ سابق کرکٹر نے پاکستان کو ہی ٹاپ 4 سے باہر کردیا

بھارت کے سابق کرکٹر و 2011 ورلڈکپ وننگ ٹیم کے رکن ظہیر خان نے میزبان پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی ٹاپ فور ٹیموں سے باہر کرکے توجہ حاصل کرلی۔

مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ دی جبکہ میزبان پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو باہر نکال دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں باآسانی سے پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں: کون سی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی؟ شعیب اختر نے بتادیا

پاکستان کو ٹاپ فور میں نہ رکھنےکی وجہ بتاتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مستقل کرکٹ نہیں کھیل رہا اور اسکواڈ میں واپس آنے والے فارم میں نہیں، اس لیے انکی ٹاپ فور میں شمولیت مشکل ہے۔

ادھر ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئین اور میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر شائقین کرکٹ نے ظہیر خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کو منتخب کرکے اپنے ہندستانی ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتادیا

دوسری جانب پاکستان کو میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیخلاف سہ ملکی سیریز میں حصہ لینا ہے جس کا پہلا میچ کل 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی کراچی کا تین روزہ پھولوں اور پرندوں کی نمائش کا افتتاح
  • وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کردیا
  • کراچی میں پاک بحریہ کی 9 ویں کثیر القومی مشق امن 2025ء کا آغاز، 60 ممالک شریک
  • بغض یا کچھ اور؟ سابق کرکٹر نے پاکستان کو ہی ٹاپ 4 سے باہر کردیا
  • 16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز آج ہو گا
  • لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار، افتتاح آج ہوگا
  • وزیر اعظم آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے
  • پاکستان کے لیے ایک اور عالمی اعزاز
  • لٹریچر فیسٹیول کے سماجی اثرات کیوں نہیں؟