Daily Ausaf:
2025-02-11@01:09:51 GMT

امریکہ میں لاپتہ طیارہ جمے ہوئے سمندر پر مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

نیویارک(نیوز ڈیسک)لاپتہ امریکی طیارے کا ملبہ جمے ہوئے سمندر سے مل گیا،یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سال میں سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک قراردیا گیا ہے۔ بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا جو اب تباہ کن حالت میں جمے ہوئے سمندر میں مل گیا،

طیارہ سیسنا 208B گرینڈ کارواں جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الاسکا کے شہر نوم کی طرف جانے والا چھوٹا امریکی طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 10 مسافر ہلاک ہو گئے

یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سالوں میں ہوائی جہاز کے سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان مائیک سالرنو نے بتایا کہ جب انہیں لاپتہ طیارے کا ملبہ ملا اس وقت ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے طیارے کی تلاش میں مصروفِ عمل تھیں

،رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں 2 ٹکروں میں طیارہ برف پر بکھرا ہوا ملبہ دکھایا گیا۔ واضح رہے کہ پرواز نمبر 445 نے 2 بجکر 37 منٹ (2:37pm) پر انالکلیٹ سے ٹیک آف کیا تھا جسے آخری بار نورٹن ساؤنڈ کے علاقے میں 3 بجکر 16 منٹ (3:16pm) پر ریڈار پر دیکھا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ نئی دہلی آتشی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

عالمی بینک فنڈ کہاں خرچ ہوئے، محکمہ تعلیم سندھ سے آڈٹ رپورٹ طلب

 

٭محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کو تین سال میں 4ارب 10کروڑ روپے جاری
٭صوبوں سے کئی بار تحفظات کا اظہار کیا، موثر جواب نہیں ملا، وفاقی وزارت تعلیم

وفاقی وزارت تعلیم نے محکمہ تعلیم سندھ سے عالمی بینک کے فنڈز خرچ کرنے کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔وفاقی وزارت تعلیم کے خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک نے جامع اور ذمہ دار تعلیمی کارکردگی مضبوط کرنے کے لئے 20 کروڑ ڈالر کی امداد دی تھی۔۔ اس پروگرام کے تحت نوے فیصد رقم صوبوں کو دی گئی جبکہ 10فیصد وفاقی سطح پر پروگرام کی سرگرمیوں کے لئے خرچ کی گئی۔ پروگرام شروع ہونے کے بعد وفاقی سطح پر پابندی سے آڈٹ کرائی گئی۔۔ آڈٹ کرانے کا مقصد شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے ۔۔ خط میں کہا گیا کہ حال ہی میں مالی سال دو ہزار بائیس تئیس میں وفاقی آڈٹ ٹیم نے صوبوں کی جانب سے آڈٹ نہ کرانے پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ صوبوں کی جانب سے آڈٹ نہ کرانے سے پروگرام کے احتساب اور مقاصد پر برا اثر پڑے گا۔ وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی سوالات اٹھیں گے ۔ صوبوں کو کئی مرتبہ یاد دہانی کے خطوط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا لیکن صوبوں سے اطمینان بخش جواب موصول نہیں ہوا۔۔ آڈٹ کے خدشات کے پیش نظر پروگرام کے فنڈز منتقل کرنے کی ایکسٹرنل آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے ۔۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کو تین مالی سالوں 4ارب 10کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔۔ مالی سال دو ہزار اکیس بائیس میں اکاسی کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔ مالی سال دو ہزار بائیس تئیس میں 1 ارب 35کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔ مالی سال دو ہزار تئیس چوبیس میں 1 ارب 94 کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے طور پر وہ مداخلت کریں اور آڈٹ اعتراضات کا جواب دلائیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا
  • میکسیکو کا نام تبدیل، امریکی صدر ٹرمپ نے دستخط کردیئے
  • امریکہ: ریاست الاسکا میں لاپتا طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام 10 افراد ہلاک
  • امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک
  • الاسکا: لاپتا طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک
  • ازبکستان نے سابق افغان حکومت کے 7 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر امریکہ کے حوالے کر دیئے
  • الاسکا میں لاپتہ ہوئے امریکی تجارتی طیارے کا ملبہ مل گیا، کوئی زندہ نہ بچا
  • امریکا میں لاپتہ طیارہ مل گیا،سوار تمام افراد ہلاک
  • عالمی بینک فنڈ کہاں خرچ ہوئے، محکمہ تعلیم سندھ سے آڈٹ رپورٹ طلب