صدر زرداری کا دورہ: پاک چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ تقریب میں صدر آصف علی زرداری، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ کمپنی پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5 ہزار ٹن یومیہ اضافے کے لیے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ
محکمہ توانائی سندھ اور چین کی منگ یانگ قابلِ تجدید توانائی کمپنی کے مابین ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے۔ یادداشت کے تحت پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومتِ سندھ اور چینی کمپنی میں کوئلے کی گیسیفکیشن اور یوریا پلانٹ کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔
پاک چین مشترکہ اعلامیہ کے اہم نکات:مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مکمل حمایت کی ہے، سی پیک کو اپ گریڈ کر کے جدید ترقیاتی راہداری بنایا جائے گا۔ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی گئی، پاکستان اور چین نے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں: صدر زرداری کی چینی صدر سے ملاقات، کن اہم معاملات پر گفتگو ہوئی؟
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی و ٹیکنالوجی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اور دونوں ممالک نے خلا میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اور چین نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ چین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی ہونی چاہیے جبکہ پاکستان اور چین نے فلسطین کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان چین زرداری معاہدے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چین معاہدے پاکستان اور چین دستخط ہوئے چین نے
پڑھیں:
صدرِ مملکت آصف زرداری کی چینی وزیرِ اعظم لی کیانگ سے ملاقات
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پائیدار اور گہری ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ‘ پر روشنی ڈالی۔
دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پے در پے نسلوں نے دوستی کو مضبوط کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے علاقائی روابط، اقتصادی ترقی کے فروغ میں سی پیک کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
اس موقع پر فریقین نے سی پیک 2.0 کے تحت قابلِ تجدید توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، انفرااسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔