ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر پولیس پہلے سے گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر موٹر سائیکل برآمد کرنے جا رہی تھی کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے دوران ملزم محمد وسیم عرف وسن جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، زخمی ہو گیا۔پولیس نے فوری طور پر زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزم چوری اور ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈیرہ غازی خان فرار ہونے

پڑھیں:

کورنگی: پولیو ورکر کو لوٹنےوالا ڈاکو گرفتار، سامان برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے پولیو ورکر سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر کے چھینا ہوا موبائل، اسلحہ اوردیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کورنگی آر ایریا میں پولیو ورکر ذیشان کو 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا تھا ۔
جس کی اطلاع ملتے ہی کورنگی پولیس متحرک ہوگئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واردات میں ملوث ایک ڈاکو عمران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ڈکیت کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلیے کوششی کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیچہ وطنی میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2 فرار
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم پر تیسرا حملہ،جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار
  • جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں داخل ہونے والوں اور باہر نکلنے والوں کے کل ٹرپس 14.366 ملین رہے
  • کراچی میں شہریوں لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
  • کورنگی: پولیو ورکر کو لوٹنےوالا ڈاکو گرفتار، سامان برآمد
  • جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا اجلاس عمومی
  • کراچی: سولجر بازار میں دورانِ ڈکیتی شہری جاں بحق، ڈاکو ساتھی کی گولی سے ہلاک
  • کراچی، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، ایک شہری بھی جاں بحق
  • ماتلی پولیس کی کامیاب کارروائی،سگریٹ سے بھرا ٹرک حراست میں