صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی ابتداء سے لے کر آج تک ہمیشہ مومنین، زائرین اور عزاداروں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فروغ عزاداری اور تحفظ عزاداری کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا اور دشمن کی ہر سازش کو بے نقاب اور ناکام بناتے ہوئے عزاداری کے قیام کو 100 فیصد یقینی بنایا اور وقت کے یزید کیخلاف قیام کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹریٹ لاہور میں بانیاں عشرہ اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں نے شیعہ بیٹھک کے عنوان سے اہم اجلاس میں بھر پور شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہم کسی صورت عزاداری سید الشہداء امام مظلوم کربلاؑ پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، ہم عزاداری سید شہداء امام  مظلوم کربلا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنی ابتداء سے لے کر آج تک ہمیشہ مومنین، زائرین اور عزاداروں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فروغ عزاداری اور تحفظ عزاداری کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا اور  دشمن کی ہر سازش کو بے نقاب اور ناکام بناتے ہوئے عزاداری کے قیام کو 100 فیصد یقینی بنایا اور وقت کے یزید کیخلاف قیام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عزاداروں کے نوکر ماتمیوں کے جوتے اٹھانے والے ہیں۔ مولا علیؑ کے مانیے والے منظم ہوتے ہیں اور ہمیں منظم ہونا پڑے گا، تاکہ دشمن کو ہر سطح پر ناکام کیا جا سکے۔ علامہ علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد معاشرے میں عدل و انصاف کی حکومت کو قائم کرنا ہے، ہم عزاداروں اور عزاداری کے تحفظ کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہماری قیادت سینٹ میں بھی قوم و ملت جعفریہ کی آواز بن کر ہر مطالبہ ہیش کر رہی ہے اور اپنا فرضں ادا کر رہی ہے، ہمیں سب کو مل کر ہر ساسیی میدان میں کامیاب ہونا ہو گا، جو آپ کے اتحاد کے بغیر مکن نہیں،  ان شاءاللہ ہم کسی دباو اور سازش کو قبول نہیں کریں گے، اور آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ہم

پڑھیں:

کوئی یہ سمجھتا ہے معافی مانگوں تو معافی نہیں مانگوں گا، فیصل چوہدری

فیصل چوہدری : فوٹو فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ معافی مانگوں تو معافی نہیں مانگوں گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر رہائی کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے تھے، ہم چار وکلاء تھے، ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو گرفتار کیے جانے کے 2 گھنٹے بعد رہا کردیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ واپسی پر اڈیالہ جیل کے دروازے پر پولیس اہلکاروں نے چوکی بلایا، انہوں نے چاروں وکلاء کو ڈھائی گھنٹے تک تحویل میں رکھا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل کا عملہ  ہمارے ساتھ تعاون کرتا ہے، 8 فروری سے پہلے پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کے بجائے اوپن ٹرائل ہو، آج عدالتی حکم پر بھی ملاقات نہیں ہوئی، عدالت کا حکم بھی نہیں مانا جاتا۔

متعلقہ مضامین

  • دشمن ہمیں نہ تقسیم کر سکتا ہے نہ جھکا سکتا ہے، ایرانی صدر
  •  صوابی جلسے میں عدم دلچسپی والے عہدیداروں کیخلاف کارروائی ہو گی:جنید اکبر 
  • ’حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں‘ سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان
  • ذکر امام حسین علیہ السلام اور عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • ہم مشرق وسطیٰ میں تمسخر بن چکے ہیں، ایتمار بن گویر
  • ہماری سٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے، عطا تارڑ
  • اب گولیوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، جنید اکبر کی دھمکی
  • مسئلہ فلسطین کا آزاد و خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں: طاہر محمود اشرفی
  • کوئی یہ سمجھتا ہے معافی مانگوں تو معافی نہیں مانگوں گا، فیصل چوہدری