علی امین گنڈا پور نے حکومت سے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ناراضی والی کوئی بات نہیں کی، ان کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا، مطالبات پورے ہونے پر مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ناراضگی والی کوئی بات نہیں کی، ان کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، میڈیا جیل سماعت میں جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی سے خود پوچھ لے وہ مجھ سے ناراض ہیں یا نہیں؟۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ہم نے اور حکومت نے بھی کمیٹی بنائی تھی، ہمارے مطالبات پر عمل نہیں ہوا تو ہم نے مذاکرات ختم کر دیے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی گورننس پر صرف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، دیگر صوبوں کی حکومتیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر مناظرہ کر لیں، پارٹی کے اندر ہر حلقے میں مخالف ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور

پڑھیں:

ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،تفصیلات سب نیوز

ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،تفصیلات سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی۔ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے بڑی خوش خبری سنا دی، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کانیا دور شروع ہونے والا ہے۔ حکومت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کررہی ہے۔

اپنے بیان میں محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریدوفروخت ومنتقلی پر ٹیکس 13فیصد سے کم کرکے 2 سے 3 فیصد کررہی ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سپر ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں کمی اور خاتمہ ہوگا۔

محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت پراپرٹی سیکٹر میں فائلرز پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کررہی۔ زمینوں پر قبضوں کو خالی کروانے کے لیے بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ کی ڈیوٹی لگائی ہے۔ پراپرٹی میں فارن انویسٹمینٹ بڑھانے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آباد نے فارن انویسٹرز کو کم قیمت کی رہائشی اسکیموں کامسودہ دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ساتھ میں قائم کچی آبادی کو شہری حکومت کے ساتھ ماڈل پروجیکٹ بنارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم سے اہم ملاقات کے لیے آباد کے وفد کو اس ہفتے بلایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش،غیر رسمی ملاقاتوں میں تنقید:ذرائع جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے اہم ذمہ داریاں واپس لے... صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جنید اکبر نے خود کو وزیراعلیٰ کی کارکردگی س بری الذمہ قرار دیدیا
  • آغا علی نے طلاق کے دو سال بعد دوسری شادی کا عندیہ دیدیا
  • ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،تفصیلات سب نیوز
  • وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیدیا
  • حکومت نے شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیدیا
  •  بانی تحریک انصاف نے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی،گنڈا پور 
  • امن و امان کی بہتری کیلیے پشاور کے تاجروں اور شہریوں کا خیبرپختونخوا حکومت سے اہم مطالبہ
  • علی امین گنڈا پور نے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا عندیہ دے دیا
  • صوابی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جلسے سے خطاب کررہے ہیں