چین نےغزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کے معاملے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس کے بنیادی اصول پر چین کا موقف واضح ہے، یعنی “فلسطینیوں کے ہاتھوں میں فلسطین کی حکمرانی” کا اصول۔ چین غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ فریق غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے بعد کی گورننس کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل پر مبنی سیاسی تصفیے کے صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، علامہ فاروق سعیدی
سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام منعقدہ احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کافروں کے لئے کام کرتے ہیں، غزہ و فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینیئر ثروت اعجاز قادری کی کال پر ملک بھر کی طرح فلسطین، غزہ پرصیہونی اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اسرائیل مردہ باد پرامن احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت علامہ فاروق خان سعیدی، مولانا محمدایوب مغل نورانی، جرنیلِ قافلہ مرزا محمد ارشدالقادری و دیگر علما و مشائخ عظام اور قائدین اہلِ سنت نے کی۔ علامہ فاروق خان سعیدی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے اور امریکہ کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایوب مغل صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کافروں کے لئے کام کرتے ہیں، آج تک اقوام متحدہ او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت اور تاریخ کی بدترین سفاکیت پر خاموش گونگے شیطان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صوبائی ناظم اعلی مرزا محمد ارشد القادری نے کہاکہ غزہ فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے ذمہ دار مسلم حکمران ہیں، سرائیل کا ہاتھ روکنے کے لئے اسلامی ممالک کے سربراہان مفتیانِ اسلام کے جاری کردہ فتوی پر فوری عمل یقینی بنائیں، اپنے افواج کے دستے اسرائیلی فوج کے مقابل لائیں، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کے فتوی جہاد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
رہنمائوں نے کہا کہ تمام دکانداروں سے گزارش ہے کہ اسرائیلی، امریکی مصنوعات اور ان کے سائن بورڈ اپنی دکانوں سے اتار دیں، رازق اللہ عزوجل ہے ان کے بغیر بھی رزق عطا کرنے پر قادر ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل میں KFC ودیگر پیپسی وغیرہ کو پی ایس ایل سے نکالیں، کرکٹ کو صیہونی مصنوعات کی وجہ سے نفرت تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، شرکا مارچ نے کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف مطالبات کے علاوہ پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد، قدم بڑھاو افواج پاکستان عوام تمھارے ساتھ ہیں وغیرہ کے نعرے اور اسرائیل امریکہ کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریریں درج تھیں۔