بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔

شہریوں نے حکام سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عوام کو اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔

سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ کامعاملہ ،پولیس ٹیم ہی ملوث،چونکا دینے والے انکشافات

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں ایل پی جی

پڑھیں:

استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونے جا رہی ہے؟

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جانب سے استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے جس سے توقع ہے کہ مارکیٹ میں ان درآمد شدہ اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر چپ کی تیاری: چین 2025 میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن  کی جانب سے کچھ عرصے کے بعد ویلیوایشن فہرست جاری کی جاتی ہے اور جو ڈالر کی قیمت سمیت عالمی مارکیٹ اور قومی پالیسی کو دیکھ کر مرتب کی جاتی ہے آخری بار ویلیوشن فہرست ایک سال پہلے مرتب کی گئی تھی۔

ایئریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کے مطابق استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی آئے گی۔

لیپ ٹاپس کی بات کی جائے تو ان کی قیمت 10 ہزار روپے سے شروع ہو کر کم و بیش 60 ہزار روپے تک بنے گی جبکہ بات کی جائے ڈیسک ٹاپ کی تو سینٹرل پراسیسنگ یونٹ کی قیمت 4 ہزار روپے سے شروع ہوکر 21 ہزار روپے تک ہو گی۔

مزید پڑھیے: بیرون ملک سے موبائل لانے پر ٹیکس میں کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی

جہاں تک مانیٹرز کا تعلق ہے تو سب سے چھوٹا مانیٹر (14 انچ) ہے جس کی قیمت 1.31 ڈالر فی اینچ رکھی گئی ہے اور اگر اسی حساب سے ہم 14 انچ مانیٹر کی قیمت کا تعین کریں تو یہ پاکستانی کم و بیش 5 ہزار روپے بنتے ہیں اور جیسے جیسے انچ میں اضافہ ہوگا ویسے ہی فی ڈالر قیمت بڑھتی جائے گی۔

کراچی کی مشہور یونی پلازہ میں موجود کمپیوٹرز کے کاروبار سے منسلک تاجر وحید مسیڈیا کے مطابق کمپیوٹرز سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں کا تعلق ان کے نئے ماڈلز آنے سے بھی ہوتا ہے جیسے کہ کوئی نیا ماڈل مارکیٹ میں آرا ہے تو پرانے کی قیمت میں کمی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فونز کے معاملے میں بھی ایسا ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت نئی ویلیو ایشن کے مطابق 10 سے 20 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: حکومت کا قسطوں پر موبائل فون فراہم کرنے کا منصوبہ تعطل کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ نئی اشیا کی قیمتیں ویسے بھی زیادہ ہوتی ہیں اور وہ قوت خرید نہ ہونے کے باعث پاکستانی زیادہ تر استعمال شدہ اشیا کو فوقیت دیتے ہیں اور ان کا پاکستان میں آنے کا ذریعہ ہوائی اور بری جہاز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہوائی جہاز پر آنے سے اس کا ٹیکس زیادہ ہوتا ہے جبکہ سمندر سے آنے والے سامان کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس پر ٹیکس کی ادائیگی کم ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استعمال شدہ موبائل اور کمپیوٹرز پرانے کمپیوٹرز پرانے کمپیوٹرز کی قیمتوں میں کمی پرانے موبائل پر ڈیوٹی

متعلقہ مضامین

  • اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
  • استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونے جا رہی ہے؟
  • شہبازشریف حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کا انتباہ
  • وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟
  • سونے کی قیمتوں کی ایک مرتبہ پھراونچی اُڑان، کتنا اضافہ؟ جانئے
  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
  • سوزوکی کلٹس کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
  • سیمنٹ کی قیمت میں مزید اضافہ، تفصیلا ت جانئے