Daily Ausaf:
2025-02-05@20:45:15 GMT

جیا بچن کا ایسا بیان کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

سماج وادی پارٹی کی رکن اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیا بچن نے کمبھ میلے کا پانی غلیظ ترین قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور بالی وڈ کی مشہور کی اداکارہ جیا بچن کے متنازع بیان نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

حال ہی میں رکن پارلینٹ جیا بچن نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے گنگا کا پانی، جہاں مہا کمبھ میلے کے دوران ہزاروں افراد ڈبکی لگا رہے ہیں، انتہائی آلودہ ہے کیونکہ حالیہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں وہیں دریا میں پھینک دی گئی تھیں۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ ’اس وقت سب سے زیادہ آلودہ پانی کہاں ہے؟ یہ کمبھ میں ہے، کوئی بھی اس پر کوئی وضاحت نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھگدڑ میں مرنے والوں لاشیں دریا میں پھینکی گئی ہیں جس کی وجہ سے پانی آلودہ ہوا ہے، یہ وہ پانی ہے جس کا استعمال وہاں کے لوگ کر رہے ہیں۔

جیا بچن نے ریاستی حکومت کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ اس اجتماع میں کروڑوں لوگوں نے شرکت کی ہے اور کہا کہ ’وہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ کروڑوں لوگوں نے اس جگہ کا دورہ کیا، اتنی بڑی تعداد میں لوگ کیسے جمع ہوسکتے ہیں؟ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔‘جیا بچن کے اس بیان پر بی جے پی نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، بی جے پی ترجمان نے کہا کہ غلط اور جھوٹے بیانات کے ذریعہ سنسنی پھیلانے والی جیا بچن کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مہاکمبھ عقیدہ اور بھکتی کی بنیاد ہے، اس پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جیا بچن نے رہے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

ماں نے بیٹی پر کھولتا پانی پھینک دیا

جس پر ماں نے بیٹی کو گرم پانی سے جلایا اور اسے زد وکوب کیا۔
عرب نیوز کے مطابق مصر کی الفیوم کمشنری میں 37 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی دس سالہ بیٹی کو کھولتے پانی سے جھلسا دیا۔
شوہر سے علیحدگی کے بعد خاتون نے بیٹی کو اپنے ساتھ رکھا اور اسے باپ سے ملنے نہیں دیا جس پر بیٹی نے التجا کی کہ وہ ایک بار والد اور دادی سے ملنے جائے مگر سنگدل ماں نے بیٹی کی فرمائش پوری کرنے کے بجائے اس پر کھولتا پانی پھینک دیا۔
واقعے کی اطلاع شوہر کوملی تو اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امداد طلب کی۔
اس حوالے سے مصری قانون کی شق نمبر 52 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بچوں کو زد کوب کرنا اور انہیں اذیت دینا قانون شکنی ہے جس پر سخت سزا مقرر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماں نے بیٹی پر کھولتا پانی پھینک دیا
  • شتروگھن سنہا نے پورے بھارت میں گائے کے گوشت پر پابندی کا مطالبہ کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی: ایشون ٹیم میں شامل نہ کیے جانیوالے اہم اسپنر کی حمایت میں سامنے آگئے
  • ”میں گھر میں روز نہاتا ہوں”ہندوں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی
  • ہندوؤں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی
  • ایسا نہیں ہو سکتا ایک ایس ایچ او خود عدالت لگالے، اپیل ایس پی سنے اور توثیق آئی جی کرے،سلمان اکرم راجہ کے دلائل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ پورے پاکستان کی ہے، ججز ٹرانسفر کے اقدام کو سراہنا چاہیے: چیف جسٹس پاکستان
  • وفاق پورے ملک کا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دیدیا
  • حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک کو کھوکھلاکردیاہے،عمر ایوب