2025-02-25@23:20:01 GMT
تلاش کی گنتی: 84
«کے موڈ میں»:
لاہور پولیس نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ نے 15 پر کال کی جس پر لٹن روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ ملزم حیب شمسی نے طالبہ کو ہراساں کرنے کے لیے تصاویر بنائیں تھیں۔ پولیس نے ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے کر طالبہ کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔ ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ رانا وقاص اشرف اور پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔...
غیر ملکی ٹیم کی آمد و رفت کے باعث آج 08 بجے سے 10 بجے دن تک سری نگر ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلی رہے گی۔ بی 17، بی 15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران ٹائروں کو نذر آتش کر کے نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل کر دیا۔ ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے نہ صرف بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں بلکہ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اس صورت حال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج رات 9 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن...
کراچی: کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی۔حسن اسکوائر سے جیل چورنگی کے درمیان لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔ سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج...
آج سے 27 فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت مری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک بند رہے گی اور اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑا جائے گا۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے ٹریفک کو فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا، نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہو گی، نائنتھ ایوینیو سے آنے والی ٹریفک فیض آباد ایکسپریس وے اور پنڈورہ چونگی ڈائیورٹ ہوگی۔اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ، کیرج فیکٹری،پیر ودہائی موڑ کھلا رہے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24،25 اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام ترجمان کے مطابق 24،25 اور 27 فروری کو ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہوگا۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے۔ ٹریفک...
چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم میں سکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے اس مقابلے کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے جب کہ رانگ پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اس مقصد کے لیے 20 فورک لفٹرز اور 4 بریک ڈاؤن گاڑیاں ہر وقت تیار رہیں گی شائقین کے لیے پارکنگ کا مکمل پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈیفنس سے آنے والے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ پریا بینرجی سے دوسری شادی کرلی جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی پروقار تقریب ان کی آنجہانی والدہ سمیتا پاٹل کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تاہم پرتیک کے سوتیلے بھائی آریا ببر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد راج ببر سمیت ان کی دوسری فیملی کو شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ آریا نے مزاحیہ انداز میں اپنے تازہ ترین اسٹینڈ اپ کامیڈی ایکٹ کے دوران ببر خاندان کی متعدد شادیوں کی تاریخ کا حوالہ دیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared...
—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی بی آر ٹی طرز کی بسیں چلائی جائیں گی۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں بی آر ٹی سروس کو دیگر علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں رنگ روڈ، باڑہ روڈ اور خیبر روڈ پر بی آر ٹی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا، بی آر ٹی بسوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید 72 بسیں خریدی جائیں گی۔ اس مرتبہ مطالبات پورے ہونے تک واپسی نہیں ہو گی: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ احتجاج...
پشاور میں بڑھتی ہوئی ضرورت اور رش کے پیش نظر بی آر ٹی سروس کو دیگر علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں رنگ روڈ، باڑہ روڈ اور خیبر روڈ کے نئے روٹس پر بی آر ٹی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید 72 نئی ڈیزل ہائبرڈ بسیں خریدی جائیں گی۔ اجلاس میں نئی بسوں کی خریداری اور نئے روٹس پر بسیں چلانے کے سلسلے میں سول ورکس مکمل کرنے کے لئے6 ماہ کی ڈیڈلائن مقررکی گئی ہے۔ بی آر ٹی کے زیرتعمیر پلازوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مال آف...
راولپنڈی: اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 9 مختلف کارروائیوں میں 94 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 75.750 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 98 آئس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔ حطار روڈ ہری پور میں کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی جس نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ سپر ہائی وے کراچی کے قریب ایک ملزم کے سامان میں چھپائی گئی 54 کلو چرس برآمد...

راولپنڈی، راجا بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد نمک منڈی روڈ کو موٹرسائیکل پارکنگ میں تبدیل کردیاگیاہے
راولپنڈی، راجا بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد نمک منڈی روڈ کو موٹرسائیکل پارکنگ میں تبدیل کردیاگیاہے

سکھر ،سورٹھ میمن جماعت کے انتخابات میں سورٹھ اتحاد پینل کے صدارتی امیدوارحاجی محمد جاوید میمن ودیگر میانی روڈ پر الیکشن دفتر کا افتتاح کررہے ہیں
سکھر ،سورٹھ میمن جماعت کے انتخابات میں سورٹھ اتحاد پینل کے صدارتی امیدوارحاجی محمد جاوید میمن ودیگر میانی روڈ پر الیکشن دفتر کا افتتاح کررہے ہیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد ڈویژن رجسٹرڈ کے قانون مشیر شفیق احمد خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یونٹ نمبر 11 لطیف آباد مسٹر برگر سے لیکر مصطفی جامعہ مسجد تک روڈ بلاک ہے اور ٹھیلہ مافیا نے روڈ کے بیچ میں کھڑے ہوکر اپنا کاروبار کررہے ہیں اگر کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو ایمبولینس کے لئے راستہ نہیں ہے جسکی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ جبکہ بلدیہ کی انکروجمینٹ فورس کے ہوتے ہوئے کاروئی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔شفیق احمد نے کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال میمن۔ میئر حیدرآباد کاشف شورو۔ ڈپٹی کمشنر حیدر آباد زین العابدین میمن میونسپل کمشنر ظہور لکھن اور اسسٹنٹ کمشنر لطیف اباد جناب سعود احمد...
بالی وڈ کے معروف گلوکار لکی علی، جو 66 سال کے ہو چکے ہیں، انہوں نے چوتھی شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ لکی علی معروف بھارتی کامیڈین محمود کے بیٹے ہیں اور کئی مشہور فلمی گیت گا چکے ہیں۔ ان کی گلوکاری آج بھی مقبول ہے، اور ان کے کنسرٹس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں دہلی میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: "میرا خواب ہے کہ میں دوبارہ شادی کروں۔” لکی علی کی شادیوں کی تفصیلات: پہلی شادی (1996) – میگھن جین سے ہوئی، لیکن جلد ہی طلاق ہوگئی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے،...
لندن :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لامی کے ساتھ 10ویں چین-برطانیہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔جمعہ کے روز فریقین نے دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کے اگلے مرحلے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق رائے حاصل کیا اور مختلف سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ فریقین جامع اور موثر انداز میں پیرس معاہدے کا عمل درآمد جاری رکھیں گے۔ فریقین نے یوکرین بحران اور وسطی ایشیا کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وانگ ای نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور برطانیہ کے درمیان بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا ہی صحیح انتخاب ہے جو دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے...
جامشورو کے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جامشورو کے علاقے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مانجھند اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، حادثہ کار ڈرائیو کی جانب سے غلط سائیڈ پر کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس...
جامشورو(نیوز ڈیسک)جامشورو کےعلاقے سن کےقریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد موقع پر جاں بحق، ہوگئے۔جامشورو میں سن کےقریب انڈس ہائی وےروڈپر2کاروں میں تصادم کے نتیجےمیں حادثےمیں5افرادموقع پر جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ہیں،پولیس کے مطابق حادثہ غلط سائیڈ سےکارکراسنگ کرنےکےباعث پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افرادکی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کردی ہیں،مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی۔
کراچی: مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے باعث بڑے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹینکرز اور ٹرالر بھی آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اپنے کیبن میں پھنس کر رہ گیا، جسے ایدھی کے رضاکاروں اور شہریوں کی مدد سے نکال کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ اس کا ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا۔...
لاہور: آج 8 ویں برسی پر پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو یاد کیا، جو ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا ہے۔ 2017ء میں آج کے دن، فیصل چوک مال روڈ لاہور پر 7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا. شہداء میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹبل عصمت اللہ، اور کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود، اور ندیم تنویر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس...
حیدرآباد: مزدور آٹو بھان روڈ کی تعمیر کے دوران کنکریٹ بچھانے کا کام کررہے ہیں
مری(نیوز ڈیسک)سیاحوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، سیاحتی مقامات پر برف باری شروع ہوگئی .گلیات، مری، ناران، کاغان،شوگراں اور بابو سرٹاپ میں برف باری شروع ہوگئی ۔ گلیات میں ڈیڈھ انچ برف ریکارڈ ہوئی ،برف باری سے مری روڈ پر پھسلن شروع ہوگئی ،ایبٹ آباد مری روڈ سمیت لنک روڈ کھلے رکھنے کیلئے جی ڈی اے انتظامیہ موجود ہے ، ہیوی مشینری برف ہٹانے کیلئے پہنچا دی گئی ، ایبٹ آباد برف باری سے موسم شدید سرد ہو گیا وادی کاغان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، بالاکوٹ کےبالائی پہاڑوں پر ہلکی بارش کے ساتھ برف باری ہو رہی ، یاحتی مقام ناران، کاغان،شوگراں اور بابو سرٹاپ پر بھی برف باری...
—فائل فوٹو لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو...
پاکستان کی میزبانی میں سہ فریقی سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری جبکہ آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی کے میچز 19، 21 فروری اور یکم مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ شہر قائد میں ان اہم ایونٹس کے دوران کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جس پر عمل کرکے شہری دوران سفر مشکلات سے بچ سکتے ہیں اور شائقین کرکٹ کو پارکنگ میں بھی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔ یہ بھی...
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ روڈ چیکنگ کمیٹی تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت کریں گے تاہم، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے تین موٹر وہیکل انسپکٹر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے روک تھام کے لیے کمیٹی مخصوص...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عملدرآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965 اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکل رولز 1969 تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی۔روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کریں گے۔سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے، اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے 3 موٹر وہیکل انسپکٹر شامل ہوں گے۔کمیٹی کی ذمہ داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ...
دوسری جانب چین نے امریکی صدر ٹرمپ کیجانب سے پاناما کینال کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کی دھمکیوں کے تناظر میں پاناما پر زور دیا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر بیرونی مداخلت کیخلاف مزاحمت کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاناما نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پاناما کے صدر نے کہا کہ چین میں پاناما کے سفیر نے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے سے نکلنے کی دستاویزات چینی حکام کے حوالے کر دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورے سے پہلے کیا تھا۔ دوسری جانب چین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاناما کینال کو دوبارہ اپنے...
چین کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کرنے کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں فیزروز پور روڈ، کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین شروع کردی گئی ہے، 10 کلو میٹر بائیکرز لین سبز اور دیگر رنگوں سے تیار کی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی جس سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت ہوگی۔ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے تعاون...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ذیشان ملک نے فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق دورے کے دوران ذیشان ملک نے فیروزپور روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کے لیے مختص روڈ اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ دورہ کے موقعے پر سی ٹی او لاہور اطہر وحید، ڈی جی ایل ڈے طاہر فاروق اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ اعلی حکام نے معاون خصوصی کو موٹر سائیکل سواروں کے لیے بنائی خصوصی بائیکرز لین سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے وزیراعلی کے شہریوں کی حفاظت کے لیے بائیکرز لین کے اہتمام پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔ ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ بائیکرز لین الگ ہونے...
کراچی: امریکہ میں تیل کے ذخائر میں اضافے اور چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تناؤ کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچر میں 39 سینٹ (0.51 فیصد) کی کمی کے بعد قیمت 75.81 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 26 سینٹ (0.36 فیصد) کی کمی کے ساتھ 72.44 ڈالر تک پہنچ گیا۔ چین کی جانب سے امریکہ سے تیل، مائع قدرتی گیس اور کوئلے کی درآمدات پر اضافی ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ آیا، جس کے نتیجے میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3 فیصد کمی ہوئی، جو 31 دسمبر کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
دور نایاب: ایوان وزیراعلیٰ نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کے تحت سروس لینز کی توسیع کیلئے اراضی حاصل کرنے کی سمری واپس کردی، یہ فیصلہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے 3 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے سروس لینز کے لیے اضافی اراضی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی، جس کی سمری وزیراعلیٰ کو منظوری کے لیے ارسال کی گئی تاہم پی اینڈ ڈی نے سمری پر اضافی نوٹ لکھتے ہوئے فنڈز کی کمی کا عذر پیش کیا اور منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بعد دیکھنے کی ہدایت کی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری,...
کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ڈمپر بے قابو ہو کر ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈمپر ٹکرانے سے ریڈ زون کا گیٹ ٹوٹ گیا ہے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو پاناما کی بندرگاہ کا دورہ کررہے ہیں پاناما سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کے اعلیٰ سفارت کار کو بتادیا ہے کہ نہر پاناما کا انتظام پاناما کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام پر چین کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ملینو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا ملک یہ نہر چلاتا ہے اور ایسا ہی ہوتا رہے گا۔نہر کے انتظام میں چین کے اثر و رسوخ پر امریکی خدشات پر غور کررہے ہیں،تاہم انتظامی خودمختاری پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی...

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
راولپنڈی، بینک روڈ کے کنارے پر لگے کتب اسٹال پر شہری کتابیں دیکھ رہے ہیں

حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث جیل روڈ پر واقع مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہے ، جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث جیل روڈ پر واقع مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہے ، جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
لاہور :امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرر ہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 5 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڈ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز 3 فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومیکشمیر کانفرنس ہوگی۔ انہوں نے 8 فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا...

قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کے ایما پر قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات کو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔دشمن اور دشمن قوتوں کے ایماء پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بنیادی طور پر معصوم شہریوں...
---فائل فوتو پنجاب ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا، دھند کی شدت کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، اسی طرح موٹر وے ایم 3، فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بند ہے۔ لاہور تا شیخوپورہ موٹروے دھند کے باعث بند لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے دھند کی وجہ سے بند... ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بھی اسی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ سے معیشت کے ثمرات جڑے ہوئے ہیں اور بہت سی اس سے کہانیاں جڑی ہوئی ہیں۔ چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی کا لازوال سفر جاری و ساری ہے، ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے۔ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہم دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں، گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح ہو چکا جہاں پہلی فلائیٹ لینڈ ہوئی جو بہت بڑا سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے...
— جنگ فوٹو کراچی کے شہیدِ ملت روڈ پر واقع ہل پارک ٹریڈ سینٹر کو سندھ بلڈنگ کنٹرول آتھارٹی نے سربمہر کر دیا۔حکّام کے مطابق اس عمارت کے قانونی ٹائٹل کے تنازع پر موصول ہونے والی شکایات کے پیشِ نظر اسے سربمہر کیا گیا۔ سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات پر فش میل پروجیکٹ سربمہرترجمان ملیر پولیس کے مطابق تھانہ سکھن کے علاقے میں قائم پروجیکٹ میں 6 چینی باشندے کام کر رہے ہیں۔ بہت چھوٹی چودیواری اور بغیر سیکیورٹی انتظامات کے کام جاری تھا۔ حکّام نے بتایا کہ عمارت کی زمین کے اصل مالکان کی شکایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو فوری طور پر سیل کر دیا ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے...
آپ نے ابھی اپنی فلائٹ میں قدم رکھا ہے اور اپنی سیٹ پر آرام سے بیٹھ چکے ہیں اور جہاز ٹیک آف کے لیے تیار ہے، ایسے میں سب سے پہلا کام کیا ہوتا ہے؟ زیادہ تر لوگ جلدی سے اپنے پیاروں کو آخری بار کال یا میسج کرتے ہیں، اور پھر ایک جانی پہچانی ہدایت سنتے ہیں: ’’براہِ کرم اپنے فونز کو فلائٹ موڈ پر منتقل کریں‘‘ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ اصول کیوں موجود ہے؟۔ جہاز میں سفر کرنے والے بہت سے افراد فلائٹ موڈ کی اہمیت کے بارے میں نہیں جانتے لیکن آج ہم آپ کو اس کے پیچھے چھپی حقیقت کے بارے میں بتاتے ہیں۔ 1۔ ہوائی جہاز کے آلات میں خلل ہوائی سفر کے دوران موبائل فون کو فلائٹ...

حیدرآباد: رانی باغ جانے اور آنے والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ٹریفک پولیس نے نشاندہی کے لیے بورڈ لگایا ہوا ہے
حیدرآباد: رانی باغ جانے اور آنے والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ٹریفک پولیس نے نشاندہی کے لیے بورڈ لگایا ہوا ہے
فوٹو: اسکرین گریپ یونیورسٹی روڈ کراچی کی موسمیات چورنگی کے قریب تاجر کو قتل کردیا گیا ہے، تاجر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں تاجر کی گاڑی کو سڑک کنارے رکتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی رکتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آتے ہیں، گاڑی میں سوار شخص اتر کر ملزمان سے گتھم گتھا ہوتا ہے ایک ملزم اور تاجر ہاتھا پائی کرتے ہوئے روڈ پر گر پڑتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران ملزم نے فائر کیا جس سے تاجر جاں بحق ہوا، مقتول کی شناخت فرحان قاسم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول فرحان قاسم فشریز میں کاروبار کرتا تھا۔

لاہور: 6 سال سے سیوریج کے باعث بند محمود کالونی تحصیل فیروز والا کی مرکزی سڑک رضویہ روڈ نالے کا منظر پیش کر رہی ہے
لاہور: 6 سال سے سیوریج کے باعث بند محمود کالونی تحصیل فیروز والا کی مرکزی سڑک رضویہ روڈ نالے کا منظر پیش کر رہی ہے
بالی وڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے فلم ساز رام گوپال ورما کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔ ‘ستیہ’ اور ‘رنگیلا’ جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار رام گوپال ورما سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے رام گوپال ورما کو شکایت کنندہ “شری” نامی کمپنی جو ( ہارڈ ڈسک کا کاروبار کرتی ہے)کو 3 لاکھ 72 ہزار 219 بھارتی روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ شری کمپنی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ...
اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان سندھ جامعات ترمیمی بل، انٹر کے حالیہ نتائج اور طلبہ یونین کی بحالی کے لیے آج کراچی میں سراپا احتجاج ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے اور طلبہ کراچی کے ریڈ زون کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی انٹربورڈ امتحانات کے متنازعہ نتائج، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم فیصلہ کرلیا اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں انٹر بورڈ کی کارکردگی پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے سابقہ تحقیقات منظرعام پر لائی جائیں اور انٹر بورڈ کے معاملے پر این ای ڈی اور جامعہ کراچی کے اساتذہ پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔...

کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں
کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں
حیدرآباد: مکی شاہ روڈ کئی سال سے انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے شہباز ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ر انی باغ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جس کی بولی بہت جلد کھولی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مین ہولز کو ڈھکن لگانے کیلئے زیرو ٹالرنس کے تحت کام کیا جا رہا ہے اورگول بلڈنگ کے قریب تجاوزات کا خاتمہ محکمہ بلدیات کے تعاون سے کیا جائے گاجبکہ جرنلسٹ کی ہیلتھ انشورنس کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہاکہ ضلع حیدرآباد میں فلیگ شپ پروجیکٹس شامل ہیںجس میں عبدالستار ایدھی روڈ فیز ون، فیز ٹو اور تھری شامل ہیں، ڈی سی...
حیدرآباد: اناج مارکیٹ روڈ پر کھلا مین اسکول قریب سے گزرنے والے بچوں کے لیے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن، 49 دوکانیں سیل 13 گاڑیاں / اسٹالز ضبط اور بار بار خلاف ورزیوں پر 17 ایف آئی آر درج کی گئی - تفصیلات کے مطابق ۔لیاقت روڈ، راجہ بازار، تلواڑہ بازار، اقبال روڈ، سرکلر روڈ، سید پور روڈ، صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔ - لین مارکنگ/ تجاوزات کی خلاف ورزی پر کل 49 دکانیں سیل کی گئیں۔(جاری ہے) جس میں گنج منڈی روڈ 07 راجہ بازار 13 اقبال روڈ سے 06 اور تلواڑہ بازار اور سید پور روڈ و موتی بازار میں دو دو سرکلر...
حیدرآباد،انسداد تجاوزات عملے کی غفلت کے باعث باچا خان چوک روڈ پر لنڈے کا کاروبار کیا جارہا ہے
حیدرآباد ،مکی شاہ روڈ کے کنارے کچرے کاڈھیر لگا ہواہے
کراچی (جسارت نیوز) آرٹس کونسل روڈ پر نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے کے قریب فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقع کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے فائرنگ کی طلاع پر آرام باغ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔مقتول کی شناخت 30 سالہ صفدر رفیق کے نام سے ہوئی جو برنس روڈ پر واقع الرحمن بریانی سینٹر پر ملازم تھا اور مقتول کا آبائی تعلق رحیم یارخان سے تھا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے سول ٹراما سینٹر منتقل کی گئی۔مقتول کو سینے اور ٹانگ پر 2 گولیاں لگیں جوجان لیوا ثابت ہوئیں جائے وقوع سے پولیس کو نائم ایم ایم پستول...
کراچی: آرٹس کونسل روڈ پر نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے کے قریب فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ زرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ فائرنگ کی طلاع پر آرام باغ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ صفدر رفیق کے نام سے ہوئی جو برنس روڈ پر واقع الرحمن بریانی سینٹرپرملازم تھا اور مقتول کا آبائی تعلق رحیم یارخان سے تھا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے سول ٹراما سینٹرمنتقل کی گئی۔ مقتول کو سینے اور ٹانگ پر 2 گولیاں لگیں جوجان لیوا ثابت ہوئیں جائے وقوع سے پولیس کو نائم ایم ایم پستول...
بدین(صباح نیوز) بدین کے قریب تھر کول روڈ پر سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو کے بیٹے کی ویگو اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 15ماہ کی شیر خوار بچی موقع پر ہی جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق سندھ کے سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو کے بیٹے جونیئر فاضل راہو شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ تھر کول پر اچانک موٹرسائیکل روڈ پر چڑھی جو کہ شادی لارج بائی پاس روڈ پر جونیئر فاضل راہو کی ویگو ڈبل کیبن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 ماہ کی معصوم بچی آئینہ ولد گل حسن ملاح موقع پر...
بدین (نمائندہ جسارت) سندھ کے سابق صوبائی وزیر و رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو کے بیٹے جونیئر فاضل راہو شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ تھر کول پر اچانک موٹرسائیکل روڈ پر چڑھی جو شادی لارج بائی پاس روڈ پر جونیئر فاضل راہو کی ویگو سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 ماہ کی معصوم بچی آئینہ ولد گل حسن ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ دلبر ملاح اور 2 خواتین فاطمہ اور زلیخاں شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی لوگوں کی مدد سے انڈس اسپتال لے جایا گیا، پولیس نے ویگو گاڑی اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لی۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم گرفتار، ڈی ایس پی حالی روڈ غلام مجتبیٰ شیخ کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپکٹر غلام حیدر شاہانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی، دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عبد الرزاق پٹھان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عبدالرزاق پٹھان تھانہ حالی روڈ کے قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا، ملزم عبد الرزاق پٹھان نے 16 اپریل 2022 کے روز اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کاشف یوسفزئی اور اس کے بھائیوں پر فائرنگ کی جس میں کاشف کا بھائی عماد موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا، جبکہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ روڈ کی سیکورٹی ایف سی یا پاک فوج نے کی ہے، وفاقی حکومت ابھی تک فوج اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات نہ کرکے کرم کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے حکمرانوں کے وعدوں اور بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 107 دن ہوگئے، ٹل، پاراچنار روڈ کو عوام کی آمدورفت کے لیے نہ کھولا جا سکا جو کہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ابھی تک ادویات، پٹرولیم مصنوعات یا گیس کی ایک گاڑی بھی نہیں پہنچائی گئی۔ پاراچنار کی 5 لاکھ کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا تنازع،عدالت نے آئندہ سماعت تک کے ڈی اے کو انہدامی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹمیں ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس لیز ہے یا جنہوں نے چالان جمع کروایا ہے انہیں تنگ نہ کیا جائے، عدالت نے فریقین کو 30 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزاروں میں سے کچھ کے پاس کچی آبادی کی لیز ہے جبکہ دیگر نے چالان جمع کروائے ہوئے ہیں، کے ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کی آڑ میں گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں،...
پشاور: خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا، 399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیےعمر کی حد45سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 350 سپاہی، 45حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ...
کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ڈائمنڈ لین پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے گرین لین کا آغاز کردیا گیا ۔سی ٹی او اطہر وحید نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پرفیروزپورروڈ پر گرین لائن کا آغاز کردیا گیا ہے،گرین لین صرف موٹر سائیکل سواروں کے لئے مختص کی جائےگی،ایک فٹ اونچی دیوار بنا کر باقی روڈ سے علیحدہ کیا جارہا ہے۔ موٹر سائیکل سوار صرف ڈائمنڈ لین کے اندر ڈرائیو کریں گے،ڈائمنڈ لین کے علاوہ باقی روڈ صرف گاڑیوں کے لئے مختص ہوگا،فیروزپور روڈ کے بعد دیگر شاہراہوں پر ڈائمنڈ لین بنائی جائے گی،کلین اینڈ کلئیر،ڈائمنڈ لین اور روڈانجینئرنگ سے ٹریفک کو بہتر بنایا جائیگا ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،...
امریکہ:دی سمپسنز کو کئی دہائیوں سے بڑے واقعات کی غیر معمولی پیشگوئیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ 2020 میں، مداحوں نے دعویٰ کیا کہ شو نے 1993 کے ایک ایپی سوڈ میں COVID-19 وبا کی پیشگوئی کی تھی، اور 24 سال قبل کملا ہیرس کی نائب صدر کے طور پر نامزدگی کا اشارہ بھی دیا تھا۔ اب ایک ٹک ٹاک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ شو نے 2007 کے ایپی سوڈ "لٹل بگ گرل” میں لاس اینجلس کی حالیہ تباہ کن جنگلاتی آگ کی پیشگوئی کی تھی۔ سیزن 18 کی 12ویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اسپرنگ فیلڈ ایک خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ جاتا ہے، جو بارٹ کے ایک مذاق کے نتیجے میں شروع ہوتی...
لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک تقریباً 10 ہزار مکانات و عمارتیں جل کر خاک ہو گئی ہیں جب کہ ایک لاکھ 80 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور مزید دو لاکھ شہریوں کے علاقہ چھوڑنے کا خدشہ ہے. لاس اینجلس میں چار روزقبل شروع ہونے والی آگ پانچ مختلف مقامات پر بھڑک رہی ہے آگ سے سب سے زیادہ نقصان پیسیفک پیلیسیڈز کے رہائشی علاقے اور پیساڈینا کاﺅنٹی کے علاقوں میں ہوا ہے جسے شہر کی تاریخ کی سب سے تباہ کن آگ قرار دیا جا رہا ہے دونوں علاقوں میں آگ کی وجہ سے 34 ہزار ایکٹر رقبہ...
لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے ہالی وڈ کے کئی ستاروں نے اپنے مکان کھو دیے ہیں جن میں43 سالہ پیرس ہلٹن کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنی سی فرنٹ ملیبو کی رہائش گاہ کو ٹی وی پر جلتے ہوئے دیکھا انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ دل شکستہ ہی میرا دل ان لوگوں کے لیے دکھتا ہے جو اب بھی خطرے میں ہیں یا بڑے نقصان پر سوگ منا رہے ہیں یہ تباہی ناقابل تصور ہے.(جاری ہے) انہوں نے اپنے پانچ پالتو پومیرینی کتوں کے ساتھ گاڑی میں ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ ایک ہوٹل میں پناہ لینے...
سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے 38 ارب روپے کی عدم ادائیگی پر سیپکو نے سرکاری اداروں کے 323 بجلی کے کنکشن منقطع کرکے بجلی کی فراہمی معطل کردی۔ سکھر ضلع سمیت 10 اضلاع میں اسٹریٹ لائٹس، ایریگیشن، واپڈا اسکارپ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ شہر میں براہ راست چلنے والی اسٹریٹ لائٹس، ائرپورٹ روڈ، ملٹری روڈ، شکارپور روڈ، بندر روڈ، منارہ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند کر دی گئیں۔ سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنا کے مطابق میونسپل کارپوریشن سکھر، شکارپور، خیرپور، گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد سمیت 10 اضلاع میں سندھ حکومت کے 323 کنکشن کاٹے گئے ہیں۔...
سکھر: سندھ حکومت کی جانب سے 38 ارب روپے کی عدم ادائیگی پر سیپکو نے سرکاری اداروں کے 323 بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سکھر ضلع سمیت 10 اضلاع میں اسٹریٹ لائٹس، ایریگیشن، واپڈا اسکارپ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ شہر میں براہ راست چلنے والی اسٹریٹ لائٹس، ایئرپورٹ روڈ، ملٹری روڈ، شکارپور روڈ، بندر روڈ، منارہ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند کر دی گئیں۔ سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنا کے مطابق میونسپل کارپوریشن سکھر، شکارپور، خیرپور، گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد سمیت 10 اضلاع میں سندھ حکومت کے 323 کنکشن کاٹے گئے ہیں۔...
فوٹو: اسکرین گریپ چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے اسٹیشن جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
سکھر: سندھ حکومت کی جانب سے 38 ارب روپے کی عدم ادائیگی پر سیپکو نے سرکاری اداروں کے 323 بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سکھر ضلع سمیت 10 اضلاع میں اسٹریٹ لائٹس، ایریگیشن، واپڈا اسکارپ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج ہاسٹل کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ شہر میں براہ راست چلنے والی اسٹریٹ لائٹس، ایئرپورٹ روڈ، ملٹری روڈ، شکارپور روڈ، بندر روڈ، منارہ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند کر دی گئیں۔ سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنا کے مطابق میونسپل کارپوریشن سکھر، شکارپور، خیرپور، گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد سمیت 10 اضلاع میں سندھ حکومت کے 323 کنکشن کاٹے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے...