اسلام آباد: 23 مارچ کے موقع پر ہیوی ٹریفک کیلئے روٹ پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ بروز اتوار یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف اوقات کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ رات 12 بجے سے23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہو گا، 23 مارچ 6 بجےصبح سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے اور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان میں کیا گیا ہے کہ بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو سے پاک چائنہ روڈ، راول ڈیم چوک، کشمیر چوک اور کلب روڈ کا استعمال کرے، روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور سے لاہور جانے والا ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کرے، لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد، راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے کا استعمال کرے۔
ٹریفک پولیس کے پلان کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹر وے، چکری، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں اور لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے شہری روات، چک بیلی روڈ چکری، ٹیکسلا موٹر وے استعمال کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس اسلام آباد ہیوی ٹریفک کے لیے
پڑھیں:
عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں، نوٹیفکیشن جاری
ویب ڈیسک: عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔
وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے ایسا ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب حکومت کے نوٹس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک تین دن کے لیے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر31مارچ کو ہو گی جس کے لیے ماہِ شوال کا چاند 29مارچ کو 3 بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا اور 30 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا اس وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہو گی، جس کے باعث ماہ شوال کا چاند با آسانی سے دیکھا جا سکے گا، تاہم ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے