2025-02-11@13:26:26 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ہیوی ٹریفک»:
—فائل فوٹو بیرسٹر حسن خان نے کراچی میں ڈمپرز سمیت ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دیکراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ رواں ماہ ڈمپرز سمیت ہیوی ٹریفک حادثات سے 74 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے اوقات پر سختی اور پابندی کی جائے اور قوانین پر عمل کیا جائے۔
کراچی: عدالت میں دائر ایک درخواست میں کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والی ہلاکتوں کے حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز سے شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی، جس میں درخواست گزار بیرسٹر حسن خان نے مؤقف اپنایا کہ روزانہ ڈمپرز لوگوں کو کچل رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے اندر ڈمپرز، آئل ٹینکرز سمیت ہیوی ٹریفک پیک آورز میں چل رہے ہیں اور گزشتہ ایک سال کے اندر 8 ہزار سے زائد شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں جب کہ 2024 میں 773 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح رواں...
سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔ کارساز سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔ اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔ ٹریفک پولیس نے میچ...
بات نوٹی فکیش کی نہیں ،عمل درآمد کی ہے، سندھ حکومت کی وضاحت گمراہ کن ہے کارکنان شر پسندعناصر پر نگاہ رکھیں، کوئی موقع سے فائد ہ نہ اُٹھانے پائے، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان )کے چیئر مین آفاق احمد نے کہاکہ پانی ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کے حوالے سے سندھ انتظامیہ کی بار بار کی وضاحت گمراہ کن ہے، بات نوٹی فکیش کی نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد کی ہے،دن کے اوقات میں ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک پولیس کی سرپرستی میں ہمارے لوگوں کی زندگیو ں کے چراغ گل کررہا ہے،جنہیں انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 48گھنٹے کا الٹی میٹم منگل کی صبح ختم ہورہاہے، اس کے...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ہیوی ٹریفک کی جانب سے سرکاری اوقات کار کی خلاف ورزی پر شہریوں نے احتجاج کیا اور سڑک سے گزرنے والے واٹر ٹینکرز کو روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممنوع اوقات کار میں ڈمپرز، واٹر ٹینکرز، ٹرالرز، باؤذر کے سڑکوں پر چلنے کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائیاں نا ہونے پر شہری احتجاج کرتے ہوئے خود سڑکوں پر نکل آئے۔ ناگن چورنگی پر شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو روک کر از خود کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ شروع کردی۔ موقع پر موجود لوگوں نے واٹر ٹینکرز کی چابیاں نکال لیں اور ہیوی گاڑیاں ٹریفک پولیس کو دینے سے بھی انکار کردیا۔شہریوں نے ازخود ہی ڈرائیورز سے ٹینکرز کے کاغذات اور ڈرائیونگ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ ضلعی ٹریفک افسران کو کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں روکیں، پانی کے ٹینکر، آئل ٹینکرز کو روکیں گے تو لوگ کہیں گے کہ بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے سے متعلق بہت سے کنفیوژن پیدا کی گئیں ہیں، آئل، پانی، کنسٹرکشن مٹیریل اور دیگر سامان کی ترسیل کی اجازت قانون میں دی گئی ہے، یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جسٹس امجد علی سہتو سے ملاقات کیلئے وقت لیا تھا، پولیس تحقیقات کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتی...
کراچی(نیوز ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے ایشیاء کا چوتھا بڑا شہر اور پاکستان کا 90فیصد ریونیو دینے والا شہر کراچی کا ٹریفک نظام تباہ و برباد ہوچکا ہے۔ ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں بلا روک ٹوک دندناتی ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات اور اسکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں میں ہوشربا اضافہ کے باجو د ٹریفک پولیس اور دیگر حکام کی غیر سنجیدگی کے باعث شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک پولیس ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں ،بلا روک ٹوک ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں دندناتے دیکھائی دیتے ہیں جو اکثر بے...
کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک شہریوں کی جانیں لینے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک شہریوں کی جانیں لینے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ ملیر ہالٹ کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے باپ بیٹا دم توڑ گئے، ماں شدید زخمی ہوئی، گلستان جوہر میں ملینیم مال کے قریب ڈمپر نے 3 افراد کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، پولیس نے مقدمے میں نامزد ڈمپر کے مالک عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ملیر کھوکھرا پار میں تیز...
لاہور میں پیڑول کی فراہمی میں سنگین مسائل کے سبب آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پیٹرول کی فراہمی سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس نے صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث شہر میں 400 پیٹرول پمپس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا دیا جائے بصورت دیگر شہر میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہو جائے گی۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا حاصل ہے۔ خط میں چیف سیکرٹری پنجاب سے ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ...