سندھ حکومت نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سندھ حکومت نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی ہے اور ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTVs)، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (LTVs) اور پبلک سروس وہیکلز (PSVs) میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب کو لازمی بنایا جائے گا وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام بھاری اور ہلکی گاڑیوں میں انڈر رن پروٹیکشن ڈیوائسز کی تنصیب ضروری ہو گی اور واٹر ٹینکرز کا سڑکوں پر چلنا بغیر لیک یا بفل پلیٹس کے ممنوع ہوگا مزید کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا اور دوبارہ اجازت محکمہ ٹرانسپورٹ سے مشروط ہو گی وزیراعلیٰ سندھ نے شفاف ای ٹکٹنگ کے لیے فیس لیس خودکار نظام متعارف کرانے کی ہدایت دی اور محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور نادرا کو باہم منسلک کرنے کا حکم دیا اجلاس میں ٹریفک قوانین پر مؤثر اور ہم آہنگ عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی تنظیم نو کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اسے میئر کراچی کے ماتحت کرنے کا حکم دیا گیا وزیراعلیٰ سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس سے قبل بین الاقوامی معیار کی تربیت کو لازمی قرار دیا اور لائسنس ہولڈرز کے لیے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کرنے کی ہدایت دی اس کے علاوہ غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، غیر مجاز سائرن اور لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت دی گئی اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے، ٹرپل سواری اور غیر محفوظ بائیکس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جس کی نگرانی آئی جی پولیس خود کریں گے انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر وہ انتہائی افسردہ ہیں اور ٹریفک پولیس کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ روڈ حادثات کی روک تھام کی جا سکے آئی جی پولیس نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2024ء میں شہر میں 1,607,065 چالان کیے گئے اور 1,336 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا انہوں نے مزید بتایا کہ 512,190 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور 11,287 ڈرائیورز حراست میں لیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 650 ایف آئی آر درج کی گئیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی ہدایت دی اجلاس میں کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان، مضافات میں گرج چمک کے بادل بننے کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے موسم کی صورتحال سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مغرب سے ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بھی کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ آج شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم دوپہر کے وقت وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ان کا کہنا تھا کہ ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق گرم موسم اور نم ہواؤں کی وجہ سے کراچی کے مضافات میں گرج چمک کے بادل بننے کی پیش گوئی کی گئی ہے یہ صورتحال کراچی کے رہائشیوں کے لیے موسم میں اضافی شدت کا سبب بن سکتی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گرمی اور مرطوب موسم سے بچا جا سکے