شرجیل میمن کو ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار کم کرنے سے حادثات میں کمی کی امید
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار 30 کلو میٹر گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، امید ہے حادثات کم ہوجائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹریفک حادثے میں نومبر 2024 کے بعد تیزی آئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کیلئے حد رفتار 30 کلو میٹر گھنٹہ مقرر کی گئی ہے، امید ہے کہ ہیوی ٹریفک کی حد رفتار کم کرنے سے حادثات کم ہوجائیں گے۔
کراچی کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات کے.
شرجیل میمن نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار کےلیے ہیلمنٹ کی پابندی سخت کردی گئی ہے، سندھ میں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس میں بھی سختی کر رہے ہیں۔ شہر میں ڈرائیورز کے ڈوپ ٹیسٹ بھی شروع کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثے کے چند کیسز میں ڈرائیور فرار ہیں، زیادہ تر گرفتار ہوئے۔ کچھ لوگ شہر میں ٹریفک حادثات پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے گاڑیاں جلانے کی کال دی وہ شہر سے مخلص نہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک کیلئے ہیوی ٹریفک کی کراچی میں حد رفتار میں ہیوی
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب میں ٹریفک حادثات نے 13 افراد کی جان لے لی
گھوٹکی (نیوز ڈیسک)تیز رفتاری اور غفلت نے کئی افراد کی جان لے لی، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں مختلف ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔
سندھ کے شہر گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹر وے پر مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خیرپور کے علاقے فیض گنج کے قریب ڈبل کیبن اور وین میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پنجاب کے شہر گوجرہ بائی پاس روڈ پر آلو سے بھر ٹرک کار سے ٹکرا گیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔
ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل کردیا، حادثے کے بعد کار ڈرائیور فرارہوگیا، پولیس نے کار کو تحویل میں لے لیا۔
بدین حیدرآباد شاہراہ پر ماتلی کے قریب دو کاریں ٹکر گئیں، حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی شدید زخمی ہو گئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزیدپڑھیں:آئین پاکستان، عدالتی احکامات اور جیل مینوئل کی دھجیاں اڑ رہی ہیں، عمر ایوب