چیئرمین ایم آئی ٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کرپٹ حکمران و ضلعی انتظامیہ ان مافیاز سے بھتہ وصول کرتی ہے لہٰذا انہیں ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، مافیاز کیخلاف آواز اٹھانے پر آفاق احمد سمیت دیگر مہاجر رہنماؤں پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی کے مقامی مہاجر آبادی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے، ایک سو سے زائد افراد ڈمپر اور لوڈر کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن کسی ایک متاثرہ شخص کے اہل خانہ کو نہ تو کوئی معاوضہ دیا گیا اور نہ ہی ان کی کوئی داد رسی کی گئی ہے بلکہ ڈمپر مافیا اور ہیوی ٹریفک کے ڈرائیور جوکہ حکومت کے سہولت کار ہیں، پیپلز پارٹی کے کرپٹ حکمران و ضلعی انتظامیہ ان مافیاز سے بھتہ وصول کرتی ہے لہٰذا انہیں ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، مافیاز کیخلاف آواز اٹھانے پر آفاق احمد سمیت دیگر مہاجر رہنماؤں پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بدعنوان وزراء اور کرپٹ بیورو کریسی کراچی کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہی ہے اور کراچی کی مقامی آبادی کے ساتھ فلسطین کے مظلوموں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جسے کسی طورپر بھی برداشت نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر سلیم حیدر  نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد مہاجروں کے قلعے ہیں کوئی ان کی فصیلوں پر چڑھ کر یہ سمجھتا ہے کہ وہ انہیں زیر کرلیں گے تو وہ ان کی غلط فہمی ہے، ممتاز بھٹو سے لے کر قائم علی شاہ تک پیپلز پارٹی کے ہر کرپٹ وزیراعلیٰ نے کراچی، حیدرآباد سمیت شہری علاقوں کے مہاجروں کو کچلنے کی کوشش کی لیکن نہ تو وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوسکے اور نہ ہی اب کامیاب ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مہاجر دانشور، ادیب، شعراء، تاجر، بیوروکریٹ، طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہاجروں نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے اور متحد ہوکر غاصب اور ظلم حکمرانوں اور استحصالی ٹولے کیخلاف نہ کھڑے ہوئے تو پھر مہاجروں کی داستانوں بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے نے کہا

پڑھیں:

کراچی میں واٹر ٹینکر سے کچل کر ایک اور شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو جلا دیا

کراچی: شہرقائد میں ہوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، مشتعل افراد نے پانچ ٹینکر جلا دیئے۔

پولیس کے مطابق جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔نامعلوم مشتعل افراد نے واقعہ کے بعد 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگا دی ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے ریکارڈ کے مطابق شہر میں رواں سال ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں 45 دنوں میں 107 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے 107 افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک 78 مرد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے، بے ہنگم اور بے قابو ٹریفک نے 14 خواتین کی جان لے لی جبکہ ٹریفک حادثات میں معصوم بچے بھی محفوظ نہ رہے۔

مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 11 بچے اور 4 بچیاں جاں بحق ہوئیں، اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث 15 کے قریب شہری زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • (کراچی میں ٹریفک حادثات پر حکومتی اے پی سی)جماعت اسلامی کاہر متاثرہ خاندان کو1 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ
  • کراچی تصادم کی طرف
  • حیدر آباد میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے،صابر قائمخانی
  • ٹریفک حادثات کی وجہ قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے،مرکزی مسلم لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس
  • کراچی میں واٹر ٹینکر سے کچل کر ایک اور شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو جلا دیا
  • کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
  • پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت کے اختلافات ختم کرنے کیلئے کراچی میں نشست
  • آفاق احمد کو رہا کیا جائے، فاروق ستار، گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، شرجیل میمن
  • کراچی میں مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، فاروق ستار
  • دن میں ہیوی ٹریفک برقرار، قذافی برج کے اوپر لوڈ ٹرالر الٹ گیا