اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔

23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی،بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو سے پاک چائینہ روڈ، راول ڈیم چوک، کشمیر چوک، کلب روڈ کا استعمال کرے۔

اسلام آبا د ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی، پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کرے۔

لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے، پولیس نے کہا کہ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات استعمال کریں۔

سی ٹی او کیپٹن ذیشان نے کہا کہ شہریوں کی رہنمائی کے لئے اسلام آ باد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔ شہری سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس اسلام ا باد ہیوی ٹریفک کے لئے

پڑھیں:

سپریم کورٹ: 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری، 4 بینچز تشکیل

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعتوں کےلیے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔

دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ میں شامل ہیں۔ 

جسٹس نعیم اختر کی سربراہی میں بنے تیسرے بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم بھی شامل ہیں۔ 

جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے سے منایا جائے گا
  • سپریم کورٹ: 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری، 4 بینچز تشکیل
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دیدیا
  • اسلام آباد: 23 مارچ کے موقع پر ہیوی ٹریفک کیلئے روٹ پلان جاری
  • پاکستان ڈے پریڈ کے موقعے پر راولپنڈی اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک بند رہے گی
  • یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر بڑی گاڑیوں کا اسلام آباد اور راولپنڈی میں داخلہ ممنوع
  • یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر بلتستان کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مکمل
  • کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری
  • کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری