کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ سے ملاقات کی، ہیوی ٹریفک کے مقررہ اوقات ِ کار کے بر خلاف شہر میں داخلے، ڈمپرو ٹینکر کی ٹکر سمیت دیگر حادثات میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات اور بے ہنگم ٹریفک سے پیدا شدہ مسائل کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور جماعت اسلامی کے موقف و مطالبات کا اعادہ کیا۔

منعم ظفر خان نے شہریوں کی اموات پر گہری تشویش و افسوس اور ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کو بہترکرنے پر زور دیا، جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امراء کراچی مسلم پرویز،راجہ عارف سلطان، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اورٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب شامل تھے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے ملاقات میں رواں سال صرف ڈیڑھ ماہ کے دوران ہوئے ٹریفک حادثات اور ان میں شہریوں کی اموات و زخمیوں کی تعداد کے بارے میں بتایا کہ اب تک 115اموات اور1500 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں اور ہیوی ٹریفک اپنے مقررکردہ اوقات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کی سڑکوں پر نظر آتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کے عدالتی حکم کے مطابق رات 11بجے سے صبح 6بجے تک مقررہ اوقا ت پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر کی شاہراؤں پر بے ہنگم ٹریفک، ٹریفک جام کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائی جائے اور ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرے، ہیوی ٹریفک کو شاہراہ پاکستان سے منتقل کر کے نادرن بائی پاس پر لے جایا جائے اور وہاں سیکوریٹی اور لائٹنگ کا موثر انتظام کیا جائے، ٹول ٹیکس میں کمی اور لیاری ایکسپریس وے ٹول ٹیکس میں 100فیصد اضافہ واپس لیا جائے، ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لیے ٹاؤنز سے کوآر ڈی نیشن کی جائے۔

علاوہ ازیں ٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب نے ہیوی ٹریفک کے باعث شاہراہ ِ پاکستان بالخصوص لیاقت 10نمبر اور ڈاکخانے پر عموماً ٹریفک جام اور عام شہریوں، تاجروں و دوکانداروں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ اس سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات میں ڈی آئی جی نے جماعت اسلامی کی تجاویز اور سفارشات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے، ٹریفک نظام کو بہتر کرنے، ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور سب کے تعاون سے مل کر مسائل حل کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ہیوی ٹریفک

پڑھیں:

24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ و چلاننگ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،10 ہزار 300 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،11 ہزار 300 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 8 ہزار 100 سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 29 ہزار 800 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔لائن لین کی خلاف ورزی پر 2274،بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 3700، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2800 سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 1636 ،بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو 1716 اود دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 7 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کاروائی جاری ہے ،صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا
  • 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا
  • ہیوی ٹریفک سے اموات : منعم ظفرخان کی کال پر شہر بھر میں مظاہرے، عوام کو تحفظ دینے کا مطالبہ
  • کراچی، مصطفیٰ عامر کی میت ایدھی سردخانے منتقل، ایس ایچ او دریجی معطل
  • ہیوی ٹریفک حادثات:سندھ حکومت کی نااہلی،کرپشن و مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں، منعم ظفر خان
  • لوگوں کی جان کا مسئلہ ہے، کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں: منعم ظفر
  • 110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟ منعم ظفر
  • حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے: لیاقت بلوچ
  • کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسریٰ غوری کاپریس کلب میں خواتین صحافیوں کیساتھ گروپ فوٹو