کراچی میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر 2ماہ کی پابندی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی نے ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے میں پابندی عائد کر دی ہے ،دفعہ 144 نافذ کردیا گیا،رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکے گا ‘کمشنر کراچی نے شہر میں داخلے کیلئے تین روٹس بھی مقرر کردئیے ہیں ہر قسم کے ڈمپرز صرف رات 10 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہوسکیں گے واٹر ٹینکر سمیت دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک شہر میں حرکت کرسکتا ہے کیمیکل اور دیگر اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک پر بھی شہر میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی ہیوی ٹریفک ماسوائے ڈمپرز کیلئے 3 روٹس مختص کیے گئے ہیں ہیوی ٹریفک سپر ہائی وے سے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا، سلپ روڈ سے داخل ہوگانیشنل ہائی وے سے ہیوی ٹریفک داخل ہوسکتا ہے نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی بذریعہ منزل پیٹرول پمپ یونس اور داؤد چورنگی سے 8000روڈ میں ہیوی ٹریفک داخل ہو سکتا ہے تیسرا روٹ نادرن بائی پاس آر سی ڈی ہائی وے مقرر کیا گیا ہے نادرن بائی پاس سے ہیوی ٹریفک نادرن بائی پاس،پراچہ چوک اسٹیٹ ایونیو،سیمنز چورنگی،گل بائی ماری پور کے عقب جناح برج کراچی پورٹ مائی کلاچی روڈ این ایل سی انٹر سیکشن میں داخل ہوگا دو مہینے کیلئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے پابندی 14 فروری سے 13اپریل تک عائد رہے گی۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف متعلقہ پولیس افسران سخت کاروائی عمل میں لائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک ہائی وے
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
ویب ڈیسک:ڈمپر ڈرائیور کے گرفتاری دینے سے پہلے کراچی ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 27 ڈمپر ضبط کر لیے گئے اور ایک ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، 142 ڈمپروں کے ڈرائیوروں پر چالان اور بھاری جرمانے کیے گئے۔
شارعِ فیصل پر ٹریفک پولیس سے بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر سے رابطہ کیا تھا۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
پہلے تو انہوں نے وقت مانگا بعد میں وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور ڈمپر و ڈرائیور کو پیش نہ کر سکے۔
اس کے بعد ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی حوالگی تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔