کراچی:

سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، جس میں ڈمپرز کے چلنے کا وقت بھی مقرر کیا گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، جن پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس پر کام کرنے جارہی ہے۔ تمام گاڑیوں کو اب فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہوگا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس کروائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ایکسائز نے آگاہ کیا ہے کہ 80 ہزار نمبر پلیٹس تیار ہیں۔ جن لوگوں کو نمبر پلیٹس سے متعلق شکایت ہیں وہ اپنی نمبر پلیٹ وصول کریں۔ جعلی نمبر پلیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر سخت کارروائی ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ واٹر بورڈ نے اپنے ٹینکرز کو بار کوڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹینکرز کی بھی فٹنس کروا کر سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ بار کوڈ کے بنا ٹینکرز کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح دیگر صوبوں سے آنے والی گاڑیوں کو سندھ کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں  ہیں، اس پر قانون پہلے ہی بن چکا ہے۔ جو گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں وہ سڑک پر نہیں آ سکیں گی۔ شو روم سے باہر گاڑی بغیر رجسٹر ہوئے نہیں آسکے گی اور  جس شوروم سے گاڑی بغیر رجسٹرڈ ہوئے باہر آئی اسے بند کیا جائے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پولیس لائٹ یا ہوٹرز پرائیویٹ طور پر نہیں بیچے  جا سکتے۔ اب ایسی دکانوں کی بھی مانیٹرنگ ہوگی جب کہ کم عمر بچے یا بڑے بغیر لائسنس کے گاڑی نہیں چلا سکیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈمپرز کی ٹائمنگ تبدیل کی جا رہی ہے۔ اب  رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہی ڈمپرز چل سکیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

ڈمپرز اور ہیوی ٹرانسپورٹ کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، شاہی سید

کراچی:

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ڈمپرز اور ہیوی ٹرانسپورٹ کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

شاہی سید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈمپرز و دیگر ہیوی ٹرانسپورٹ کا شہر کراچی کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے ، ہیوی ٹرانسپورٹ کا شہر میں داخلہ بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، حکمران مسئلے کا حل نکالیں تاکہ حادثات کو روکا جاسکے،  قیمتی جانوں کے ناقابل تلافی نقصان سے بھی  بچ جائیں اور ڈمپرز و دیگر ہیوی ٹرانسپورٹ کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار جاری رکھ سکیں۔

انہوں کہا  کہ بعض عناصر مسئلے کو سیاسی بیانیہ اور لسانیت کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، کراچی ہم سب کا ہے کسی کو کراچی کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 شاہی سید نے کہا کہ قانونی طور پر  کسی شہری کو کسی گاڑی کے کاغذات یا اس کے ڈرائیور کے لائسنس کی جانچ پڑتال کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے،  یہ اختیار صرف متعلقہ سرکاری اداروں کو حاصل ہے۔

انہوں کہا کہ وزیر اعلی سندھ ،  آئی جی سندھ، وزیر داخلہ، وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ومتعلقہ حکام بالا سازشوں کا نوٹس لیں،کراچی کا امن برقرار اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے نئے اصول وضع کر دیے: ڈمپرز کا وقت رات 10 سے صبح 6 بجے تک محدود
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اہم فیصلے
  • کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتیں: درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
  • ڈمپرز پر سندھ حکومت نے5 روز میں ہی فیصلہ بدل دیا
  • روڈ بند کرنے پر مقدمہ درج کیا جائیگا، وزیر داخلہ سندھ
  • کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے وزیر داخلہ سندھ کی ہدایات
  • ڈمپرز اور ہیوی ٹرانسپورٹ کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، شاہی سید
  • کراچی؛ ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کے حیران کن اعداد و شمار
  • پانی ٹینکرز ، ہیوی ٹریفک دن میں سڑکوں پر آنے سے گریز کریں،آفاق احمد