Juraat:
2025-02-12@11:59:58 GMT

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا

 

ڈمپر ، ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کاالزام ،لانڈھی پولیس نے ڈیفنس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا
پولیس شہریوں سے پیسہ وصولنے میں مصروف ہے ،سیاسی لوگ گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے،آفاق احمد

شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے آفاق احمد کو ڈیفنس میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔گرفتاری سے قبل چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ خونی ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کے خلاف دئیے گئے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد کراچی کے شہریوں کی جانب سے آنے والے ردِ عمل سے جس انداز میں پولیس حرکت میں آئی کاش یہی پھرتی پولیس ٹینکر مافیا اور ہیوی ٹریفک کے خلاف دکھاتی تو حالات اتنے کشیدہ نہ ہوتے ، شہر کے بیشتر علاقوں میں ٹینکرکا جلنا افسوس ناک ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ دکھ اور افسوس ان قیمتی جانوں پر ہونا چاہیے جنہیں ظالم ٹینکر ز نے کچل دیا ہے جن کی شناخت کرنا مشکل ہوتی ہے ان معصوم شہریوں کے قاتل اگلے دن ہی ضمانت پر رہا کردیے جاتے ہیں۔آفاق احمد نے کہا تھا کہ سیاسی لوگ گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے۔ مجھے ساتھیوں نے بتایا ہے کہ آئی جی صاحب کی پریس کانفرنس ہوئی ہے جس میں انہوںنے ہیوی ٹریفک اور ٹینکرز کو رہائشی علاقوںمیں جانے کا سختی سے روکنے کا حکم جاری کیا جو یقینا قابل ستائش ہے جسے ہم سراہتے ہیں، لیکن ہیوی ٹریفک اور ٹینکرزکے خلاف یہ ایکشن پہلے لیا جاتا تو قیمتی زندگیوںکو بچایا سکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر میرے خلاف یہ پرپیگنڈہ کررہے ہیں کہ آفاق احمد مہاجر پختون فسادات کو ہوا دے رہا ہے میں انہیں بتانا چاہتا ہو ںکہ میرا پختونوں سے یا ٹینکرز ڈرائیورز سے کوئی جھگڑا نہیں بلک بہت سارے پختونوں سے میرے قریبی تعلقات ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اپنے لوگوں کی المناک ہلاکتوں پر خاموش رہو گا، اگر میرے شہرکے لوگوں کو قتل کیا جائیگا میں اس پر آواز ضرور اٹھاؤں گااور نا ہی میں کسی نتائج سے گھبراتا ہوں۔آفاق احمد نے کہا کہ عوامی ری ایکشن کے نتیجے میں جلنے والے ہیوی ٹریفک کا واقعہ افسوس ناک ہے لیکن اس عوامی ردِعمل کوسمجھنے کی ضرورت ہے ناکہ اسکے بدلے میں معصوم شہریوں کو گرفتار کر لیا جائے میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہونے والے تمام معصوم شہریوں کو فی الفور رہا کیا جائے کیونکہ طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں۔واضح رہے کہ سال 2025کے ابتدائی 41دنوں میں 100سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں، دو روز قبل آفاق احمد نے پریس کانفرنس کر کے منگل کی صبح تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ دن کے اوقات میں جب پابندی ہے اُس ٹائم ہیوی ٹریفک شہر میں نظر نہیں آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہیوی ٹریفک نظر آئے تو پھر وہ چلنے کے قابل نہیں رہنا چاہیے ۔ اس بیان کے بعد آج صبح کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے دن کے اوقات میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کو روکا اور مال بردار ٹرالوں سمیت تقریباً 7گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

پانی ٹینکرز ، ہیوی ٹریفک دن میں سڑکوں پر آنے سے گریز کریں،آفاق احمد

 

بات نوٹی فکیش کی نہیں ،عمل درآمد کی ہے، سندھ حکومت کی وضاحت گمراہ کن ہے
کارکنان شر پسندعناصر پر نگاہ رکھیں، کوئی موقع سے فائد ہ نہ اُٹھانے پائے، چیئرمین

مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان )کے چیئر مین آفاق احمد نے کہاکہ پانی ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کے حوالے سے سندھ انتظامیہ کی بار بار کی وضاحت گمراہ کن ہے، بات نوٹی فکیش کی نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد کی ہے،دن کے اوقات میں ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک پولیس کی سرپرستی میں ہمارے لوگوں کی زندگیو ں کے چراغ گل کررہا ہے،جنہیں انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 48گھنٹے کا الٹی میٹم منگل کی صبح ختم ہورہاہے، اس کے بعد کراچی کے نوجوان جانتے ہیںانہیں اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیسے کرنا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ ہم ہائیڈرنٹ مالکان سے درخواست کرتے ہیں کہ دن کے اوقات میں ہائیڈرنٹ بند رکھیں تا کہ قرب وجوار کے علاقوں میں پانی کی بندش میں کمی آسکے جبکہ ٹینکرز اور ڈمپرز ڈرائیور زبھی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک لانے سے گریز کریںجس کا مقصد قیمتی انسانی زندگیوں کو بچانا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ کارکنان شر پسند عناصر پر نگاہ رکھے کوئی بھی اس موقع کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے، ہمارا اقدام قانون شکنی نہیں بلکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بناناہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے سندھ انتظامیہ کا ایک غلط اقدام اور طاقت کا استعمال کراچی کی سیاست کو بدل کررکھ دیگا، عوام پر طاقت آزمانے کے بجائے قانون شکنوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کرانا سندھ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے بصورت دیگر عوام اپنے لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے سخت اور مشکل فیصلے کرنے کو تیار بیٹھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آفاق احمد کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی
  • چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم
  • ڈمپر اور ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کے الزام میں آفاق احمد گرفتار
  • کراچی میں بدامنی کے ذمہ دارمہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد گرفتار
  • مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدکو گرفتارکرلیاگیا
  • اشتعال انگیز بیان : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد  گرفتار
  • جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار
  • چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار
  • پانی ٹینکرز ، ہیوی ٹریفک دن میں سڑکوں پر آنے سے گریز کریں،آفاق احمد