کراچی:

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے ہیوی ٹریفک حادثات کا مقدمہ وزیربلدیات، میئر کراچی اور واٹر کارپوریشن افسران کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ شہر کے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہرمیں داخلے سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا، اس جرم میں دہشتگردی کے الزام میں مجھے مقدمات میں پھنسایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں چھ گھنٹے کی اجازت لے کر 24گھنٹے ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں، درجنوں غیر قانونی ہائیڈرنٹس واٹر کارپوریشن کی ایما پر چلتے ہیں، وزیر بلدیات، ایم ڈی واٹرکارپوریشن اور میئر کراچی غیر رجسٹرڈ ہائیڈرنٹس سے پانی کی فراہمی روکنے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں 12 ہزار ٹینکرز چلتے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ کے ایک حکم پر 42 لاکھ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کی جاسکتی ہے تو 12 ہزار ٹینکرز کی بھی فٹنس چیک کی جاسکتی ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ وفاقی حکومت کو دینے کا حکم جاری کیا اور وزیراعظم نے اس رقم سے اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا، یہ رقم کراچی کی زمینوں کی مد میں حاصل ہوئی تھی، اس رقم کو کراچی میں ہی استعمال کیا جانا چاہیے، وفاق اگر سندھ حکومت کو یہ رقم نہ دینا چاہے تو کے فور یا کراچی میں جامعات کے قیام کے لیے استعمال کرے۔

بانی ایم کیو ایم سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ 22 اگست کو بانی ایم کیو ایم نے جو نعرہ لگایا اس کے بعد وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ کسی کو بھی قابل قبول نہیں رہے، 18 مارچ کو ہماری جماعت کا قیام عمل میں آیا تھا اپنا یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آفاق احمد نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مائیکل بریسویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس سیریز کے لیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فائنل میں پاکستان کو نظرانداز کرنے کا معاملہ؛ آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

تاہم نیوزی لینڈ کے کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جن میں لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر شامل ہیں، جو آئی پی ایل میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے جبکہ میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی بہترین ٹیم کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

اعلان کردہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان مائیکل بریسویل کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر پی پی قیادت ڈرامہ کررہی ہے، آفاق احمد
  • ملک میں آگ لگانے والے وطن عزیز کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ملک احمد خان
  • میکسیکو میں 2 ٹریفک حادثات میں 32 افراد ہلاک
  • نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے کھلاڑی شامل ہیں؟
  •  موٹروے پر اوور سپیڈ،20 مقدمات درج، ایک ڈرائیور گرفتار
  • پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر
  • شامی حکومت کا بشار الاسد کے حامیوں کیخلاف فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان
  • لاہور : ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے
  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا لیاری کا دورہ