ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان طہٰ احمد نے اپنے خط میں لکھا کہ کراچی میں ڈمپر سے شہریوں کی ہلاکتیں سندھ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، متاثرہ خاندانوں کو مالی مشکلات سے نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے، قاتل ڈمپر مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں مرنے والے شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طہٰ احمد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان طہٰ احمد نے اپنے خط میں لکھا کہ کراچی میں ڈمپر سے شہریوں کی ہلاکتیں سندھ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے اپنے خط قرار دیا کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور اسٹریٹ لائٹس کا نہ ہونا ان حادثات کا سبب ہے، قاتل ڈمپرز کے شہر میں داخلے کے اوقات کار پر سختی سے پابندی کروائی جائے۔ طہٰ احمد نے کہا کہ حادثات کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد اپنے گھر کے واحد کفیل تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کے اہل خانہ کو فوری معاوضہ ادا کرنے کی پالیسی بنائے، متاثرہ خاندانوں کو مالی مشکلات سے نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے، قاتل ڈمپر مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم حکومت کی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ٹریفک مسائل اور روڈ حادثات پر اجلاس، اہم فیصلے

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو ہدایت دی کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے اور ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹریفک مسائل اور بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضی وہاب، سیکریٹری انرجی مصدق خان، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، سیکریٹری قانون علی احمد بلوچ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن شریک ہوئے۔

وزیراعلی سندھ نے اجلاس میں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز، بلدیات، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کو آئی جی پولیس کے ذریعے سخت ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گاڑیوں کی فٹنس، ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو ہدایت دی کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے اور ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے عوامی شعور کو اجاگر کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
  • منعم ظفر کی آئی جی سندھ سے ملاقات ،ڈمپر و ٹینکر سے اموات کا معاملہ اٹھادیا
  • آفاق احمد کو رہا کیا جائے، مصطفیٰ کمال کا مطالبہ
  • ٹریفک حادثات، ہیڈ کانسٹیبل کو بھی چالان کا اختیار دینے کا فیصلہ، قوانین پر عملدرآمد کیلیے حکام کو ایک ہفتے کی مہلت
  • سندھ حکومت کی نئی ٹریفک پابندیاں: غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑک پر نہیں آسکتیں
  • کراچی میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر غیر منظم ہوچکا ہے، محمود مولوی
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ٹریفک مسائل اور روڈ حادثات پر اجلاس، اہم فیصلے
  • سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے نئے اصول وضع کر دیے: ڈمپرز کا وقت رات 10 سے صبح 6 بجے تک محدود
  • ڈمپرز کِس وقت چلیں گے؟ سندھ حکومت کے ہیوی ٹریفک سے متعلق اہم فیصلے