دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر راج برقرار ہے، یونس چورنگی سے منزل پمپ قذافی برج کے اوپر کنٹینر لوڈ ٹرالر الٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی میں یونس چورنگی سے منزل پمپ جاتے ہوئے ایک ٹرالر الٹ گیا ہے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حادثے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کنٹینر کو ہٹانے کے لیے کرین اور دیگر سامان طلب کر لیا گیا ہے، حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے بھیجا جا رہا ہے، جب کہ چھوٹی گاڑیوں کو سڑک کے ایک حصے سے گزارا جا رہا ہے۔ایک اور ٹینکر حادثہ، کے ڈی اے فلیٹس کی دیوار توڑ کر گھس گیا یاد رہے کہ رات 10 سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہے، یہ واقعہ صبح 8 بجے کے بعد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یکم جنوری سے اب تک سال رواں میں کراچی میں قاتلوں کی طرح دندناتے ڈمپروں، ٹینکروں، ٹرکوں اور بسوں نے 100 سے زیادہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، جب کہ درجنوں زخمی اور کئی زندگی بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں۔بدمست ٹینکروں کو قابو کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے لیکن حادثات نہیں رک سکے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ملتان، موٹر وے پر مسافر بس کی ٹرالر سے ٹکر، 2 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

 ویب ڈیسک:موٹروے ایم 4 پر ملتان کے قریب  مسافر بس آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔

 موٹروے پولیس جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے، سیکٹر کمانڈر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

 حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کروا دیا گیا ہے۔

ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی

متعلقہ مضامین

  • خان پور ٹریفک حادثہ؛ مریم نواز کا اظہار افسوس
  • ہیوی ٹریفک حادثات:سندھ حکومت کی نااہلی،کرپشن و مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں، منعم ظفر خان
  • ملتان: موٹر وے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
  • گرین پاکستان انیشیٹو: بیلاروس نے ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹرز پاکستان کے حوالے کردیے
  • ملتان، موٹر وے پر مسافر بس کی ٹرالر سے ٹکر، 2 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی
  • موٹروے ایم 4 پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ گراؤنڈ بن گیا
  • کراچی تصادم کی طرف
  • جنرل عاصم منیر کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بیٹھا کرنل ہمارے اوپر مزید سختیاں کروا رہا ہے، عمران خان
  • حیدر آباد میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے،صابر قائمخانی