ہیوی ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو پلاٹ دونگا، گورنر سندھ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80 گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80 گز کا پلاٹ دیا، جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ٹریفک گردی میں نذر عباس معذور ہوا، جبکہ اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ ٹریفک گردی
پڑھیں:
خیبر پختونخواہ سے کسی افغان شہری کو زبردستی نہیں نکالوں گا، علی امین گنڈا پور کا واضح اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت افغان باشندوں کو زبردستی نہیں نکالے گی تاہم اگر کوئی رضاکارانہ طور پر جانا چاہے تو ہم ان کو بھجوا دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔
ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان لوگوں نے ہتھیار اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کا رشتہ بنانا پڑے گا، جب تک افغانستان اور بارڈر ایریاز میں امن نہیں ہوتا حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں ہم زبردستی لوگوں کو افغانستان نہیں بھجوائیں گے، صوبے کی پولیس اور صوبے کی انتظامیہ کسی کو بھی زبردستی نہیں نکالے گی، ہم کیمپ لگائیں گے جو رضاکارانہ طور پر جانا چاہے ان کو بھجوائیں گے۔
ڈی آئی خان: دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 خواتین ہلاک، متعدد افراد زخمی
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ کے کہنے پر ہی ہم افغانستان کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں، افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاق کی پالیسی غلط ہے۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان میں اس لیے ہے کہ یہ اسلامی ملک ہے، جہاں سے غزوہ ہند ہونی ہے وہ یہی خطہ ہے، امریکا اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا جس میں لکھا ہے اس خطے میں معدنیات ہیں اور اس کے بعد سے یہاں دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات پاکستان کے لیے ہوں گے، اگر کوئی راستہ نکلتا ہے تو مذاکرات ہونے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ پریشانی امن و امان اور دہشت گردی کا تھا۔
نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ کے 80 سالہ اداکار کو جنسی ہراسانی پر قید کی سزا
مزید :