کراچی(نیوز ڈیسک) ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ نہ رکا، ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جاں بحق ،ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی سرجانی نادرن بائی پاس ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور بھاگ گیا۔

سرجانی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گلشن معمار کے رہائشی پانچ دوست 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر حب پر پکنک منانے جارہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ منگھوپیر کی طرف ناردرن بائی پاس پر ایک پٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو ٹریلر نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 17 سالہ اویس شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور بھاری گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

غلام حسین پیرزادہ کے مطابق رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انہیں پنجاب میں اپنے آبائی مقام پر تدفین کے لیے تابوت لے جانے کے لیے صرف ایک پولیس خط کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں نیا ناظم آباد کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تھا۔

گزشتہ روز ہی کارساز روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ حادثے میں جاں بحق مرد کی عمر 30 اور خاتون کی عمر 25سال ہے، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے ڈان کو بتایا تھا کہ حادثے کے وقت شاہراہ فیصل پر رش نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث کار ڈرائیور نے کارساز کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان جوڑا جاں بحق ہوگیا۔

اس سے قبل 24 مارچ کو انتہائی افسوس ناک اور دردناک حادثہ ہوا تھا، جب کراچی میں ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل پر سوار میاں اور حاملہ بیوی کو کچل دیا تھا، حادثے کے دوران جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑگیا تھا۔

پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا تھا لیکن بچہ بھی جانبر نہ ہو سکا، مرنے والے میاں بیوی ناتھا خان کے رہائشی تھے جن کی شناخت 24 سالہ زنیب اور 26 سالہ عبدالقیوم کے ناموں سے ہوئی تھی۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک ہوگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جس کے نتیجے میں ٹکر مار دی جاں بحق ہو بتایا کہ کے قریب

پڑھیں:

شیخوپورہ،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)شیخوپورہ کے علاقہ فیروز وٹواں میں مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فیروز وٹواں کے قریب مزہ ٹرک یو ٹرن لے رہا تھا کہ پیچھے سے آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 26 سالہ شرافت اور 22 سالہ مان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • خونی ٹریفک حادثات، کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
  • کراچی، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق
  • امریکا میں پیدل چلنا خطرناک: روزانہ 20 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے لگے
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق
  • چیچہ وطنی ، بائی پاس روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کپڑا فروش جاں بحق
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات پر گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، فوری ایکشن کا مطالبہ
  • شیخوپورہ،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق
  • ’کراچی کے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر ہیں‘، گورنر سندھ کا بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس کو خط