حیدر آباد میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے،صابر قائمخانی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے حق پرست جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی و ناصر حسین قریشی نے لیاقت کالونی کے قریب سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی سے ایک شخص کی ہلاکت و زخمی کرنے کے سانحے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حیدرآباد کی انتظامیہ و ٹریفک پولیس نے ان ہیوی ویکلز گاڑیوں کے لیے کوئی منصوبہ بندی و چیکنگ و ٹریفک کی بحالی کا کوئی سسٹم مقرر نہیں کیا ہوا ،اور ان ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو عدم چیکنگ و ٹریفک رولز سے نابلد ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو معصوم شہریوں کو کچلنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے، یہ حیدرآباد میں پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی سانحات ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ و پولیس نے کسی سانحے کے بعد کوئی پول پروف انتظامات نہیں کیے جس کی وجہ سے آئے دن حادثات معمول بن چکے اگر ان کا سدباب کیا جاتا تو آج یہ نوبت نہیں آتی انہوں نے کہا کہ کچرے اٹھانے کے لیے ہیوی گاڑیوں کا ٹریفک کم ہونے کے دوران شہر کے گنجان علاقوں میں آنا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کی انکوائری کروائی جائے سندھ سولڈ کی گاڑی سے جاں بحق ہونے والے غریب افراد کے لواحقین کو مناسب معاوضہ و ان کے بچوں کو سرکاری ملازمت دی جائے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
کراچی:ہوا کے دباؤ کے سبب آج سے دیہی سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے، درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق ہوا کے دباو کی وجہ سے آج سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے،گرمی کی لہر18اپریل تک برقراررہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 42فیصد رہا، نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب ہیٹ انڈیکس کے مطابق گرمی کی شدت 42ڈگری کےمساوی رہی۔ دیہی سندھ کے دادو اورحیدرآباد ائیرپورٹ کا پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔