Daily Mumtaz:
2025-03-17@17:37:22 GMT

جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک کی سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی بند رہے گی۔

وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلی رہے گی۔ البتہ احمد وام سے کوٹکئی تک کی روڈ بند رہے گی۔

ناصر خان کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رہے گی

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو ختم، تمام راستے ٹریفک کیلئے بحال

ویب ڈیسک : جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، جس کے بعد تمام راستے ٹریفک کے لیے بحال ہوگئے۔ 

جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے ڈپٹی کمشنرز نے صبح سے نافذ کرفیو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہنے والے تمام راستوں کو اب ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے کہا کہ زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک سڑک اور تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اسی طرح وانا گومل زام روڈ آج سارا دن مسافروں اور ٹریفک کے لیے کھلا رہا۔ اس کےعلاوہ ڈپٹی کمشنر سلیم جان نے کہا کہ احمد وام سے کوٹکئی تک کا روڈ بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 

دونوں ڈپٹی کمشنرز نے واضح کیا کہ کرفیو سیکورٹی خدشات اور تھریٹس کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا تھا لیکن اب حالات بہتر ہونے کے بعد راستوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو ختم، تمام راستے ٹریفک کیلئے بحال
  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ،متعدد سڑکیں بند
  • جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
  • جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان کے دو نوں اضلاع میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  •   جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ