UrduPoint:
2025-04-05@01:02:51 GMT

لاہور میں مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

لاہور میں مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے لاہور کے مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ان مخصوص علاقوں میں سکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے،محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران سکولوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں۔نئے اوقات کار کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاون، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے سکولوں پر ہوگا۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم سکولوں پر ہوگا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ کے سکولوں پر ہو گا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں پی ایس ایل میچز کا 28 مارچ سے 21 اپریل تک کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک مختلف دنوں میں شیڈولڈ ہیں۔واضح رہے کہ چند روزقبل بھی محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کیلئے گرمیوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس میںیکم اپریل سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا گیاتھا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق سکولوں کے نئے اوقات کار کے شیڈول کے مطابق 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل کرنے کا اعلان کیاگیاتھا۔

بتایاگیاتھا کہ نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں تعلیمی اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے دن سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی۔ جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔اسی طرح سیکنڈ شفٹ سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ سکولوں کی ابتدا دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔تمام اساتذہ کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ مقررہ اوقات سے 15 منٹ پہلے سکول پہنچیں اور چھٹی کے بعد آدھا گھنٹہ مزید سکول میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ سکولز ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار نئے اوقات کار کا شفٹ سکول کے مطابق بجے تک

پڑھیں:

پنجاب میں شدید گرمی؛ بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور:

پنجاب میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور موسم کے خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

موسم کے گرم ہوتے ہی گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ایئر کنڈیشنز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سےکم درجہ حرارت  19ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم آئندہ دو تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ، جس کی وجہ سے موسم گرم ہی رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل میچز کی وجہ سے اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری
  • پیر سے صبح اسکول کتنے بجے کھلیں گے اور چھٹی کب ہوگی؟نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے
  • پاکستان سپر لیگ کے دوران اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم برقرار، گرمی کی شدت میں اضافہ
  • محکمہ خزانہ پنجاب نے پیف کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا
  • لاہور: قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا
  • محکمہ سکول ایجوکیشن کی سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت
  • رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال
  • پنجاب میں شدید گرمی؛ بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی