کراچی(نیوز ڈیسک) کورنگی کے علاقے سے سرکاری لائن سے بڑی مقدار میں آئل چوری کے معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا ہے اور چند پولیس افسران کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سرکاری لائن سے آئل چوری میں ملوث 6 ملزمان کی نشان دہی پر زمان ٹاؤن سے ایک اور آئل ٹینکر پکڑا گیا ہے، پولیس نے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا، پکڑے جانے والے ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل موجود ہے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے بڑے پیمانے پر آئل چوری کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر کے 25 ہزار کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر پکڑا تھا، ان کی نشان دہی پر زمان ٹاؤن سے کروڈ آئل سے بھرا ایک اور ٹینکر پکڑا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے آئل چوری کرنے کے لیے ویئر ہاؤس کرائے پر لیا اور اس کے اندر سے کھدائی کر کے سرنگ بنائی، اور 150 فٹ کھدائی کر کے لائن تک پہنچے اور اس پر کلپ لگایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ویئر ہاؤس کے اندر سے سڑک کنارے گرین بیلٹ تک کھدائی کی، ملزمان رمضان المبارک کے دوران روز ہزاروں لیٹر آئل چوری کر رہے تھے، پولیس نے سرکار کی مدعیت میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ادھر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام کو 50 ہزار لیٹر کروڈ آئل کی چوری میں چند پولیس افسران اور اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، اور کروڈ آئل کی چوری میں ملوث پولیس افسران کو شناخت کر لیا گیا ہے، جس پر اعلیٰ پولیس افسران نے خفیہ تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزیدپڑھیں:منگلا ڈیم سے سستی پن بجلی کی پیداوار بند ہو گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پولیس افسران آئل چوری کروڈ آئل ایک اور گیا ہے

پڑھیں:

لاہور: اسٹار کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات

لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل  کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات  کرتے ہوئے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔

والد کامران اکمل نے کہا کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہئیر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔

یس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ فارم ہاؤس کے کوچ کاشف محمود کی مدعیت میں نا معلوم چور کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔

انہوں نے ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کو فوری ملزمان ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • نوشہروفیروز، تیل منتقلی کے دوران ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، گھروں اور دکانوں کو نقصان
  • کراچی: آئل لائن سے تیل کی چوری، 8 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری گرفتار کرلیے، اسلحہ و منشیات برآمد
  • اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری گرفتار کرلیے
  • کراچی: موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ گرفتار
  • کورنگی میں سرنگ کھود کر تیل کی لائن سے بڑی مقدار میں چوری کا انکشاف
  • سابق کرکٹر کامران اکمل کے والد کے فارم ہاؤس سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سولر پینل چوری
  • لاہور: اسٹار کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات
  • پشاور:  حیات آباد سے نایاب نسل کا کتا چوری، پولیس اہلکار ملوث نکلا