بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی ایک پرواز جو شکاگو سے دہلی جا رہی تھی، فلائٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس شکاگو کے ہوائی اڈے لینڈ کرنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ طیارے کے باتھ روم گندگی بھرنے سے بند ہو گئے تھے۔

طیارے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں مسافروں کو عملے کے ساتھ بحث کرتے دیکھا گیا۔ صارفین کی جانب اس ویڈیو پر  تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایئر انڈیا میں سفر نہ کریں۔

https://Twitter.

com/Blackprince1849/status/1899160849581023553

اس واقعے کے بعد ایئر لائنز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جہاز کے 12 میں سے 8 باتھ روم ’غیر فعال‘ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے پرواز کو شکاگو واپس لوٹنا پڑا۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا، ’واقعے کی تحقیقات کے دوران ہماری ٹیموں نے پلاسٹک بیگ اور کپڑے جو باتھ رومز میں پھینکے گئے تھے وہ نکالے جس کے باعث پلمبنگ میں رکاوٹ آ گئی تھی اور باتھ رومز غیر فعال ہو گئے تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’جہاز میں آبشار‘: ایئر انڈیا کی فلائٹ میں بارش، صارفین کی تنقید

ترجمان نے مزید بتایا کہ ’پرواز کے 1 گھنٹہ 45 منٹ بعد، عملے نے بزنس اور اکانومی کلاس کے کچھ باتھ رومز کے غیر فعال ہونے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد طیارے کے 12 میں سے 8 باتھ رومز غیر فعال ہو گئے، جس سے تمام مسافروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا‘۔

واضح رہے کہ انڈیا ایئر لائن کی جانب سے شکایات پہلی بار سامنے نہیں آئیں بلکہ اس سے قبل بھی ایئر لائن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ  فلائیٹ میں اچانک پانی ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے جس کو ایئر ہوسٹس کپڑے کی مدد سے روکنے کی کوشش کرتی نظر آتی۔ فلائٹ میں پانی ٹپکنے کی وجہ سے ایئر انڈیا کی مینجمنٹ پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

گزشتہ ماہ بھارت کی ممبئی سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی تھی جس کی وجہ سے مسافر تقریباً 5 گھنٹے تک طیارے کے اندر قید رہے۔ ایسے میں مسافروں کا غصہ بڑھتا رہا اور مشتعل افراد طیارے کو گھونسے مارتے رہے اور کہتے رہے کہ انہیں فلائٹ سے اتار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں اب آپ پر اعتماد نہیں‘، ایئر انڈیا کی فلائٹ 5 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر مشتعل

حال ہی میں حال ہی میں ایئر انڈیا کو اپنے عملے کے ارکان کے لیے مناسب رہائش فراہم نہ کرنے پر تنقید کا سامناکرنا پڑا تھا۔ ایک صارف نے جہاز کے عملے کو دیے جانے والے کمرے کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں سنگل بیڈ پڑا ہواتھا جو بیڈ شیٹ کے بغیر تھا اور کمرے کے اندر سامان بے ترتیبی سے پڑا ہوا تھا۔

اس پرایئر انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ اگر آپ ایئر انڈیا کو عالمی معیار کی ایئر لائن بنانا چاہتے ہیں تو ایک لمبی فلائٹ سے واپس آنے والے ائیر لائن کے عملے کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرناچاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئر انڈیا بھارتی ایئر لائن شکاگو

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئر انڈیا بھارتی ایئر لائن شکاگو باتھ رومز ایئر لائن غیر فعال گئے تھے کی جانب گیا کہ

پڑھیں:

دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 بھارتی ہیں؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟

 دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اس بار بھی مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کے باعث بھارت سب پر بازی لے گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2024 میں 20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 بھارتی شہر ہیں جہاں فضائی معیار نہایت پست ہے۔

سوئس ایئر کوالٹی ٹیکنالوجی کمپنی آئی کیو ایئر کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2024ء میں دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں افریقی ملک چاڈ پہلے اور بنگلادیش دوسرے نمبر پر ہے جس کے بعد پاکستان پھر کانگو اور پھر بھارت کا نمبر آتا ہے۔

آلودہ ترین دارالحکومتوں میں بھارت کا نئی دہلی سرِ فہرست ہے پھر چاڈ، بنگلا دیش، کانگو اور پاکستان کے دارالحکومتوں کا نمبر ہے۔

صرف 7 ممالک آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، بہاماس، بارباڈوس، گریناڈا اور اسٹونیا عالمی ادارۂ صحت کے مقررہ معیار پر پورے اترے۔

 

متعلقہ مضامین

  • دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 بھارتی ہیں؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟
  • گوگل میپس کے صارفین کو عجیب مشکل کا سامنا
  • کنٹینر بردار جہاز امریکی فوجی آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا
  • پی آئی اے کا لاہور اور شمالی علاقہ جات کے درمیان براہ راست پروازوں کا اعلان
  • حکومت کو آئی ایم ایف قسط کے حصول کے لیے نئے ٹیکس اہداف اور شرائط کا سامنا
  • پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا،کراچی ایئرپورٹ پر آج پھر 14پروازیں منسوخ
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات،آج بھی 14پروازیں منسوخ 
  • برطانیہ کو ممکنہ دوسری ’نورو وائرس‘ کی لہر کا سامنا
  • تکنیکی و آپریشنل وجوہات؛ 11 پروازیں منسوخ