فلپائن(نیوز ڈیسک)انٹرپول نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹےکوحراست میں لے لیا۔ روڈریگو ڈوٹیرٹے کے وارنٹ گرفتاری انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات میں عالمی فوجداری عدالت نے جاری کئے تھے،سابق صدر پرمنشیات فروشوں کو ماورائے عدالت قتل کروانے کا الزام ہے

،انہوں نے2016 سے2022 کےدوران اپنے دورحکومت میں منشیات فروشوں پر سخت کریک ڈاؤن کیا تھا،اس دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے۔ ڈوٹرٹے کو ہانگ کانگ سےفلپائن پہنچنے پر حراست میں لیاگیا،ان کی بیٹی سارہ فلپائن کی نائب صدر ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی


جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل احمد خان کی نمازِ جنازہ صوابی میں ادا کر دی گئی۔

شکیل احمد کی نمازِ جنازہ مشتاق احمد نے پڑھائی، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر  سمیت دیگر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر درج

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعےکی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

دوسری جانب سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

واقعے کی ایف آئی آر تھانا کالو خان صوابی میں درج کی گئی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم کامران نے گھر کے باہر شکیل خان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ملزم نے اپنے والد کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد کے بھائی کے قتل کا واقعہ کل پیش آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ‏سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں
  • بین الاقوامی عدالت کے وارنٹ پر فلپائن کے سابق صدر کی گرفتاری
  • سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا زندہ بیٹاسرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار
  • اسلام آباد انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 117 دکاندار گرفتار، جرمانے عائد
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا
  • مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر درج
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
  • محمد عامرکا آئی پی ایل کھیلنےکی خواہش کا اظہار