بالی وڈ کے مشہور اداکار کے بیٹے نے دوسری شادی کرلی، باپ کو شادی پر بھی نہ بلایا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ پریا بینرجی سے دوسری شادی کرلی جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی پروقار تقریب ان کی آنجہانی والدہ سمیتا پاٹل کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
تاہم پرتیک کے سوتیلے بھائی آریا ببر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد راج ببر سمیت ان کی دوسری فیملی کو شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔
آریا نے مزاحیہ انداز میں اپنے تازہ ترین اسٹینڈ اپ کامیڈی ایکٹ کے دوران ببر خاندان کی متعدد شادیوں کی تاریخ کا حوالہ دیا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Priya Banerjee (@priyabanerjee)
ببر تو شادی کرتے رہتے ہیں؟ کے عنوان سے آریا نے ایک مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں مانتا ہوں، میرے والد (اداکار راج ببر) نے دو بار شادی کی، میری بہن کی دو بار شادی ہوئی اور اب میرے بھائی (سوتیلا بھائی اداکار پرتیک ببر) کی دوسری شادی ہو رہی ہے، یہاں تک کہ میرے کتے ہیپی کی بھی دو گرل فرینڈ ہیں، اس لیے مجھے دوسری شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن مجھے طلاق سے ڈر لگتا ہے’۔
آریا نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے والد راج ببر سے مشورہ طلب کیا کہ پرتیک کی شادی میں مدعو نہ کیے جانے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب کیسے دیا جائے۔
آریا نے اپنے والد کے جواب سے متعلق بتایا کہ انہوں نے کہا ‘میڈیا سے کہو، مرد تو شادی کرتے رہتے ہیں’۔
واضح رہے کہ اداکار پرتیک ببر تجربہ کار اداکار راج ببر اور آنجہانی اداکارہ سمیتا پاٹل کے بیٹے ہیں، سمیتا پاٹل کی اچانک موت کے بعد راج ببر نے نادرا سے دوبارہ شادی کی اور ان کے دو بچے، آریا ببر اور جوہی ببر تھے۔
مزیدپڑھیں:پڑوسی ملک کااپنادارالحکومت پاکستان کے قریب منتقل کرنے کی تیاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: آریا نے
پڑھیں:
پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
ہالی ووڈ میں اپنا جھنڈا گاڑنے کے بعد اب پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں دھوم دھام سے واپسی کر رہی ہیں، اور اس بار وہ نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی فیس سے بھی سب کو پیچھے چھوڑتی نظر آ رہی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’دیسی گرل‘‘ پریانکا چوپڑا دو بڑے پروجیکٹس ’ایس ایس ایم بی 29‘ اور ’کرش 4‘ کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پریانکا کو مہیش بابو کی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ کےلیے 30 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم فیس ادا کی جا رہی ہے، جبکہ ’کرش 4‘ میں ان کا معاوضہ بھی 20 سے 30 کروڑ روپے کے درمیان ہوگا۔ کچھ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ وہ فکسڈ فیس کے بجائے منافع میں حصہ داری کا ماڈل اپنا سکتی ہیں، جو اب بڑے ستاروں کی نئی پسندیدہ حکمت عملی بن چکا ہے۔
’کرش 4‘ کے حوالے سے تو بات ہی کچھ اور ہے۔ ریتک روشن کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری ہمیشہ سے مداحوں کی پسندیدہ رہی ہے، اور اب جبکہ یہ جوڑی دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے، تو فلم کے پرستاروں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ریتک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جدید ترین وی ایف ایکس اور پرجوش کہانی کے ساتھ ساتھ ’جادو‘ کا کردار بھی واپس آ رہا ہے، جو اس سیریز کے مداحوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ثابت ہوگا۔
یاد رہے کہ ’کرش‘ سیریز نے ریتک روشن کو سپر اسٹار بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور اب ’کرش 4‘ فلم 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کےلیے ابھی کافی وقت ہے، جس میں ٹیم اسکرین پلے کو مزید بہتر بنا سکے گی اور وی ایف ایکس کے شاندار مناظر تیار کر سکے گی۔