چیمپئنز ٹرافی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
آج سے 27 فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت مری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک بند رہے گی اور اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑا جائے گا۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے ٹریفک کو فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا، نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہو گی، نائنتھ ایوینیو سے آنے والی ٹریفک فیض آباد ایکسپریس وے اور پنڈورہ چونگی ڈائیورٹ ہوگی۔اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ، کیرج فیکٹری،پیر ودہائی موڑ کھلا رہے گا، شائقین کے لیے 5 مقامات پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس کی سہولت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمان کے سفیر کی پاک اور عمان دوستانہ ہاکی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد،صدر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن چوہدری عنصر فاروق اور دیگر نے سفیر کا استقبال کیا
عمان کے سفیر کی پاک اور عمان دوستانہ ہاکی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد،صدر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن چوہدری عنصر فاروق اور دیگر نے سفیر کا استقبال کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی پاک اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد، اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عنصر فاروق اور سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن پاکستان اولمپئن رانا مجاہد نے معزز سفیر کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ میچ کو دیکھنے کیلئے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی بھی اسٹیڈیم تشریف لائے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عنصر فاروق اور سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن پاکستان اولمپئن رانا مجاہد نے معزز سفیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان ہاکی کے کھیل میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔