2025-03-17@07:45:01 GMT
تلاش کی گنتی: 18200
«کوربن بوش»:
کراچی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے۔ میچ کے بعد قومی کپتان سلمان آغا نے تسلیم کیا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل دن تھا، لیکن ٹیم کو اس ناکامی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے میچ میں ٹیم بھرپور کم بیک کرے گی اور نیوزی لینڈ کی طرح نئی گیند کا مؤثر استعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔ گزشتہ روز، نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے...
کراچی: سندھ حکومت نے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اقلیتی امور سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے اقلیتی برادری کے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اقلیتی برادری کےمستقل طلبہ، جنہوں نے گزشتہ سال امتحان پاس اور 50 فی صد ما رکس حاصل کیے ہیں، وہ درخواستیں جمع کروائیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست دینے والے طلبہ کے والدین کی ماہانہ آمدنی کم از کم 35 ہزار روپے ہونی چاہیے جب کہ کامیاب ہونے فی طالبعلم کو 25 ہزار روپے اسکالر شپ دی جائے گی۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار خاتون وکیل کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ "آپ کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا طریقہ کار نہیں آتا، کیا آپ اس سپریم کورٹ کی ایڈووکیٹ ہیں؟" جس پر وکیل نے جواب دیا، "میں ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور اس کیس میں درخواست گزار ہوں۔"جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ "اتنے سینئر وکلاء پیش ہوئے ہیں، کسی نے آواز اتنی اونچی کی ہے؟"...
بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کی میزبانی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اخراجات کی رپورٹ شایع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 869 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران اپنی سرمایہ کاری پر 85 فیصد کا نقصان برداشت کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پی سی بی کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی...
کرسچن کمیونٹی کے لیے سینیٹری ورکرز، سوئپرز کی ملازمتیں مخصوص کرنے کو امتیازی قرار دینے کے حوالے سے درخواست پر سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔ دوران سماعت درخواست گزار خاتون وکیل کے رویے پر سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے برہمی کا اظہار کیا، جسٹس امین الدین خان بولے؛ آپ کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا طریقہ کار نہیں آتا، کیا آپ اس سپریم کورٹ کی ایڈوکیٹ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ ‘ پاکستان آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی زندہ مثال درخواست گزار وکیل خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ اور اس کیس میں درخواست گزار ہیں، جسٹس امین الدین...

چینی کی خریدوفروخت میں ہیراپھیری کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ،ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو کریک ڈاون کا فری ہینڈ مل گیا
اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیر اعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ایف آئی اے، ایف بی آر اور آئی بی، کو چینی کے شعبے میں مبینہ ہیر پھیر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کیلئے مکمل آزادی دے دی ہےجس کے ذریعے چند ہفتوں میں اربوں روپے کمانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ کچھ اندازوں کے مطابق چینی کے شعبے کے مافیا نے مختصر مدت میں تقریباً 140 ارب روپے کے ناجائز منافع کمائے ہیں۔ دو جہتی حکمت عملی کے تحت، وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایف بی آر اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو چینی ملوں میں تعینات کر دیا ہے جنہوں نے اس شعبے میں کئی سالوں سے جاری...
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے تین تھانوں پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر کے پی پولیس کی بہادری کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں نے جرات مندی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہمیشہ دلیری سے دشمن کا سامنا کرتی آئی ہے۔ انہوں نے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بھی بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔ کیس میں خاتون نے دعوی کیا تھا کہ درخواست گزار کے مبینہ ریپ کے نتیجے میں وہ ایک بیٹی کی ماں بنی اور اس کی پرورش کے لیے خرچہ دلوانے کا دعوی دائر کیا۔(جاری ہے) ٹرائل کورٹ نے 3ہزار روپے ماہانہ خرچہ مقرر کیا جس کے خلاف محمد افضل نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ اگر خاتون ثابت کر دے کہ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ منگل کو روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کے ساتھ یوکرین کے تنازع کو حل کرنے کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔(جاری ہے) شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ شام کو فلوریڈا سے واشنگٹن جانے والی پرواز کے دوران ایئر فورس ون میں سوار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم روس کے ساتھ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، میں منگل کو روسی صدر سے بات کروں گا۔ ہفتے کے آخر میں بہت سا کام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین اور پاور پلانٹس روسی رہنما کے ساتھ ان کی گفتگو کا...
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عملی تعاون کے بجائے سیاسی بیان بازی سے گریز کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑ رہی ہے اور حالیہ دنوں میں پولیس نے کئی حملے ناکام بنا کر اپنی جرات مندی کا ثبوت دیا ہے اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس اور عوام یکجہتی کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف برسرِ پیکار ہیں گزشتہ تین دنوں کے دوران بنوں اور لکی مروت میں دہشت گردوں نے حملے کرنے کی کوشش کی، لیکن عوام نے پولیس کے ساتھ مل کر...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہوئی ہے، پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کو بچا رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ،نوشکی اورپشاور دھماکوں کی مذمت کرنا چاہتی ہوں، تین چار دن سے دہشتگردی کی نئی لہرمیں کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے کلیئرنس آپریشنز کررہے ہیں، سکیورٹی اداروں نے جعفرایکسپریس واقعہ میں چند گھنٹوں میں کلیئرنس آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں آپ اداروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ایسی جماعت پیدا ہوچکی ہے جو افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا محمد علی سیف---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی بیان بازی سے گریز کرے، وفاقی حکومت نے مدد کے بجائے صوبے کے فنڈز روک رکھے ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی صوبائی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، صوبے کو معاشی طور پر کمزور کرنا دہشتگردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے، گزشتہ 3 دنوں میں پولیس نے دہشتگردوں کے متعدد حملے ناکام بنا دیے۔ خواجہ آصف کو بلوچستان واقعے پر استعفیٰ دینا چاہیے، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا...
لاہور (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نےلاوارث بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ انصاف...
اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے تدارک کیلئے حکمت عملی بنانے اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن...
پاکستان نے افغان مہاجرین کو ملک بدری مؤخر کرنے کی طالبان کی درخواست مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز پاکستان نے افغان مہاجرین کی ملک بدری مؤخر کرنے کی طالبان کی درخواست مسترد کر دیپاکستان نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں توسیع کے لیے افغان طالبان کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کابل کو واضح الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ اسلام آباد یکم اپریل سے تمام غیر قانونی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کرنے کے اپنے منصوبے پر قائم رہے گا۔ پاکستان نے 7 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ لگ بھگ 8 لاکھ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے یا ڈی پورٹ...
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اسٹون کرشنگ کے لیے قواعد کی قومی ماحولیاتی کونسل سے منظوری کے لیے ایک ماہ کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس ضمن میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔ اسٹون کرشنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کل 903 کرشنگ پلانٹس ہیں، 544 فعال ہیں جبکہ 230 زیر تعمیر کرشنگ پلانٹس ہیں،37 اسٹون کرشرز کو شوکاز نوٹس دیا گیا جبکہ 210 کو قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے خیبر...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ بورڈ نے نوٹس کوربن بوش کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے سبب بھیجا ہے۔ کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے آئی پی ایل کو جوائن کرلیا، حال ہی میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کوربن بوش کو بطور متبادل اپنے اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی سی بی انتظامیہ نے ان کی علیحدگی کے اثرات اور ممکنہ نتائج کا بھی خاکہ پیش کیا ہے جبکہ...
پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی صوبائی نہیں قومی مسئلہ ہے، وفاقی حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات اور وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے۔ گزشتہ 3 دنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے متعدد حملے ناکام بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنوں اور لکی مروت میں عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشت گرد حملوں کو پسپا کیا۔ خیبر پختونخوا حکومت بہادر پولیس اور غیور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ عوام اور پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یک جہت ہیں۔ عوام کے تعاون کے...
دبنگ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی تصویر میں ان کے لُک نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ سلمان خان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کلین شیو لُک میں اپنی گاڑی میں بیٹھے نظر آرہے ہیں تاہم یہ تصویر ان کی عمر کا خلاصہ بھی کر رہی ہے۔ سلو میاں نے اپنی آنے والی فلم سکندر کے لئے کچھ عرصے سے شیو اور بال بڑھا رکھے تھے تاہم جیسے ہی ان کی شوٹنگ مکمل ہوئی وہ واپس اپنے پُرانے اور پسندیدہ کلین شیو لُک میں آگئے۔ View this post on Instagram A post shared...
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے۔ گزشتہ 3 دنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے متعدد حملے ناکام بنائے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی صوبائی نہیں قومی مسئلہ ہے، وفاقی حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات اور وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے۔ گزشتہ 3 دنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے متعدد حملے ناکام بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنوں اور لکی مروت میں عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشت گرد حملوں کو پسپا کیا۔ خیبر...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فری لانس امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں متعدد امور بشمول پاکستان، چین، گجرات فسادات وغیرہ پر سوالات کے جواب دیے۔ کئی گھنٹے پر مشتمل اس پوڈ کاسٹ کے منتخب اقتباسات بھارتی میڈیا میں گشت کررہے ہیں۔ بھارت کے متعدد اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے بھی اسے شائع کیا ہے۔ بھارت، پاکستان ماضی کو دفن کرکے مستقبل کے بارے میں سوچیں، نواز شریف وزیر اعظم مودی نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بھارت کے خلاف مبینہ طور پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ مودی نے سرحد پار سے...
فیصل آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں لاہور بلیوز نے بہاولپور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور بلیوز نے 98 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عمران بٹ 48 اور عمر صدیق 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بہاولپور ریجن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 97 رنز ہی بنا سکی، پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ Post Views: 1
بھارت بہتر ہے یا پاکستان؟ وزیراعظم نریندر مودی نے کرکٹ سے متعلق سوال کا محتاط انداز میں جواب دے دیا۔ ایک مشہور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ میرے خیال میں کھیلوں میں دنیا کو متحرک کرنے کی طاقت ہے، اسپورٹس کی روح مختلف قوموں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، اسی لیے میں نہیں چاہوں گا کہ کھیلوں کو کسی بھی طرح نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل محض تفریح نہیں بلکہ انسانوں کے درمیان ایک گہرا تعلق قائم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔ جب وزیراعظم مودی سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور بھارت میں سے کون سی ٹیم بہتر ہے تو انہوں نے ایک متوازن اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔ انہوں...
دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں بتایا کہ ملزم فہیم خان پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے 22 اگست 2023ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والے ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے میں گرفتار ملزم کے مقدمے کی سماعت کی، جس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں بتایا کہ ملزم فہیم خان پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا...
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے ان سے محبت میں مبتلا ہونے کی وجہ بتا دی۔ عامر خان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، جب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا کے سامنے متعارف کرایا۔ یہ ملاقات 13 مارچ کو عامر خان کی پری برتھ ڈے تقریب میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنی محبت کی کہانی کا انکشاف کیا۔ عامر خان اور گوری کی پہلی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی لیکن وہ طویل عرصے تک ایک دوسرے کے رابطے میں نہیں رہے، 2 سال پہلے دوبارہ ملاقات ہوئی اور محبت کا آغاز ہوا۔ گوری سپراٹ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور وہ اس وقت عامر خان...
معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کو نازیبا اشارے سے جواب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کیا۔ دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی علیزے شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ جتنا میں خاموش رہ سکتی تھیں رہ لی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میری بس ہوگئی ہے لہذا اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی جینے دیں‘۔ علیزے شاہ نے ویڈیو میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ان لوگوں سے محبت کرتی ہوں جو مجھ سے اب بھی پیار...
اتوار کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہوئی، گرین شرٹس نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں اپنا پانچواں کم ترین اسکور پوسٹ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد جب پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا گیا تو پوری ٹیم 18.4 اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یہ اسکور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کا پانچواں کم ترین ٹی20 ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل ٹی20 میچ میں پاکستان کا سب سے کم اسکور 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 74 رنز تھا، اس کے بعد 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میرپور میں 82 رنز اور بھارت...
پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ۔صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔ پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔ یاد رہے جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر...
پشاور: کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والے ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے میں گرفتار ملزم کے مقدمے کی سماعت کی، جس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں بتایا کہ ملزم فہیم خان پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے 22 اگست 2023 کو حراست میں لیا تھا۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا، جو جنگی حالت میں دشمن ممالک کے شہریوں کو بغیر سماعت ڈی پورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ قانون وینزویلا کی Tren de Aragua تنظیم کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایک وفاقی جج نے پہلے فیصلہ دیا تھا کہ اس قانون کے تحت وینزویلا کے 5 شہریوں کو بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے پہلے یہ قانون 1812 کی جنگ، جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم میں نافذ کیا گیا تھا۔ تازہ حکم نامے کے تحت وینزویلا کے تمام 14 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری، جو TdA تنظیم...
لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا، جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے مشہور اداکار کپل شرما کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں کپل نے انہیں گالی دے کر شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈکاسٹ کرنے کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں ایک الگ پہچان بنانے والے نادر علی کا یوٹیوب چینل لاکھوں سبسکرائبرز کے ساتھ آج پاکستان کے سب سے بڑے چینلز میں شمار ہوتا ہے۔ ان کے پوڈ کاسٹس میں پاکستان کی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مشہور سماجی اور سیاسی شخسیات شخصیات شرکت کر چکی ہیں۔ نادرعلی ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے ،...
سلمان خان کے حالیہ کلین شیوروپ نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ”ٹائیگر زندہ ہے“ کے اداکار نے حال ہی میں اپنی انتہائی متوقع ایکشن تھرلر فلم ”سکندر“ کی شوٹنگ مکمل کی، اور اس کے بعد انہوں نے اپنی داڑھی منڈوائی۔ اس تبدیلی نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared by ETimes (@etimes) جیسے ہی سلمان خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں، مداحوں کے ملے جلے جذبات سامنے آئے۔ کچھ اپنے بچپن کے ہیرو کو بوڑھا ہوتے دیکھ کر دکھی ہو گئے، جبکہ کچھ نے ان کی نئی شکل کی تعریف بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا، ”ہمارے بچپن...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
بولڈ اداکارہ علیزے شاہ نے معافی مانگنے پر سابقہ اداکارہ زرنش خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ علیزے شاہ اور زرنش خان کے درمیان یہ تنازع نیا نہیں بلکہ تقریباً 2 سال پرانا ہے، سال 2023ء میں سابقہ اداکارہ زرنش خان کا آن لائن چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں میزبان ان سے سوال پوچھتا ہے کہ ’آپ کا علیزے شاہ سے بدتمیزی کرنے کا مقابلہ ہوتو کون جیتے گا‘؟ اس سوال کے جواب میں زرنش خان کہتی ہیں مجھے لگتا ہے علیزے شاہ کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ چاہے کسی کے بھی ساتھ ہو وہی جیتے گی۔ زرنش کے جواب پر میزبان دوبارہ زرنش سے پوچھتے ہیں کہ...
نیویارک( نیوز ڈیسک)فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔اب میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر پبلک اسٹوریز ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔ پیسے کمانے کا یہ نیا آپشن عالمی سطح پر ان کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔اس نئے آپشن سے صارفین اس مواد سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایگزیکٹیو آرڈر "اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ٹیکس دہندگان اب بنیاد پرست پروپیگنڈے کو سننے کے لیے مجبور نہیں ہیں"۔ اس بیان میں سیاستدانوں اور دائیں بازو کے میڈیا کے ایسے بیانات شامل ہیں جس میں 'بائیں بازو کے متعصب وائس آف امریکہ' کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے 'خلیج امریکہ' نہ لکھنے پر صحافی کا داخلہ روک دیا خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائس آف امریکہ (وی او اے)، ریڈیو فری ایشیا، ریڈیو فری یورپ اور دیگر آؤٹ لیٹس کے سینکڑوں عملے کو ہفتے کو ایک ای میل موصول ہوئی جس...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں ایک خاتون نے پروپوز کر دیا۔ میکال ذوالفقار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ارم نامی ایک مداح نے کال کی اور لائیو شو کے دوران اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ خاتون مداح نے کال پر میزبان ندا یاسر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ السلام علیکم! آج آپ نے اپنے شو میں میکال ذوالفقار کو مدعو کیا ہے، میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں، ان کی مداح ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ یہ کیسے ممکن ہو سکے گا۔ خاتون مداح نے مزید کہا کہ براہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)عیدالفطرپر نئے کرنسی نوٹ جاری ہونگے یا نہیں ،رمضان کے مقدس مہینےمیں لوگوں اور بالخصوص بچوں کی عید پر نئے نوٹوں کیساتھ عیدی کا انتظار اورامیدیں بڑھ رہی ہیں، عید خوشی کا ایک تہوار ہے ۔ کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔ عید پر ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال بھی نئے نوٹوں کے اجراء کے امکانات کافی معدوم ہیں،...
پاکستان شوبز کے اداکار میکال ذوالفقار کو ان کی مداح نے لائیو شو میں شادی کی پیشکش کردی۔ حال ہی میں معروف اداکار میکال ذوالفقار اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اسی دوران لائیو کالز کا سلسلہ بھی چل رہا تھا، میکال کی ایک دیوانی مداح نے کال کر کے لائیو ٹی وی پر اداکار سے اپنے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔ ندا یاسر خاتون مداح کی اس پیشکش پر حیرت میں پڑگئیں اور کال کاٹ دی تاہم میکال قہقے لگاتے اور مسکراتے نظر آئے۔ ندا نے جب میکال سے اس مداح کی بات پر...
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے، 2019ء میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ناصرف ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے محفوظ رہا بلکہ معیشت بحالی کی راہ پر چل پڑی۔ رانا مشہود...
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کے باوجود سولر لگانے والے ساڑھے تین سے چار سال میں اپنا پیسہ وصول کرلیں گے۔ نئے سولر صارفین سے بجلی 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی تاہم اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے موجود صارفین پر نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھاکہ حکومت شمسی توانائی کی حوصلہ شکنی نہیں کررہی، سولر سے ہر سال 1200 میگاواٹ بجلی پیداوار کی امید ہے۔انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹ سولر یونٹ پر ٹیکس نہیں لگے گا، مفتاح اسماعیل لاعلم ہیں۔ امریکہ میں طوفان...
جعفر ایکسپریس حملہ: مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آسٹریلیا جعفر ایکسپریس حملہ: مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آسٹریلیا جعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف جعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی 29 افراد کوئٹہ منتقل جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی 29 افراد کوئٹہ منتقل وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ اور امن وامان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ اور امن وامان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے ٹرین ہائی جیکنگ: سلمان...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو فروخت یونٹس پر ٹیکس نہیں وزیراعظم جلد ہی بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کریں گے اور کہا ہے کہ حکومت نے آئی پی پیز کے نظرثانی شدہ معاہدوں کے بقیہ سالوں میں 1400ارب روپے بچائے ہیں۔ اس سے 400روپے سالانہ اثرات کی بچت ہوئی ہے۔ 400ارب روپے کی سالانہ بچت ملک کے چیف ایگزیکٹو کے اعلان کردہ ٹیرف میں ظاہر ہوگی۔ اس کے علاوہ پاور سیکٹر میں قرضوں پر ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 12 فیصد تک کم کرنے کا اثر بھی ٹیرف میں کمی سے ظاہر ہوگا۔ جیو نیوز کے...
قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات نے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے نئی پیشگوئیاں کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرنومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہو گا ، 29 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہو گی۔ مصرکے قومی فلکیاتی ادارے نے مصرکے علاوہ دنیا کے 30 کے قریب شہروں کے نام بھی بتائے ہیں جہاں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو شامل ہیں۔ دوسری جناب اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ مفتی عبدالباقی کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور مفتی عبدالباقی نورزئی کے جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر کو کہوٹہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 5 مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس اندوہناک حادثے میں 5 مسافر دوران علاج دم توڑ گئے، جن میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا جس کے نتیجے میں مزید جانی نقصان کو روکنے میں مدد ملی۔...
اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے 31 مارچ تک ان افراد کو پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے، حکومت کے فیصلے کے مطابق 31 مارچ تک ان افراد کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔ حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے دوران کسی بھی شخص کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی، اور انہیں واپس جانے کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تاہم، حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی...
NAUSHERO FEROZ: نوشہروفیروز کے علاقے کلہوڑا کالونی بہریا کے وارڈ نمبر 5 میں ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے گھروں، دکانوں اور ایک شادی ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں موجود پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے پیٹرول منتقلی کے دوران آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم اس حادثے میں ٹینکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ کے باعث تین دکانیں، چار گھر اور ایک شادی ہال کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، آگ...
کہا جاتا ہے کہ بھٹو صاحب کی پھانسی کے بعد جب جنرل ضیا کی مارشل لا حکومت نے انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے اور یہ واضح ہوگیا کہ مارشل لا جلدی نہیں ٹلے گا، تو پھر سیاسی جماعتیں متحد ہوئیں۔ بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کی اور اس میں پی این اے کی جماعتوں کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی مدعو کیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیصلے کا وقت آ پہنچا ابتدائی مرحلے پر درمیانی سطح کے رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں۔ پھر فائنل اسٹیج آئی اور نوابزادہ صاحب نے مختلف جماعتوں کے قائدین کا اجلاس منعقد کیا۔ مقصد سیاسی اتحاد ایم آر ڈی (موومنٹ فار ریسٹوریشن آف ڈیموکریسی...
ایرانی وزیر خارجہ نے ایکس میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ گذشتہ سال بائیڈن کی حکومت نے تاریخی بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 ارب ڈالر ایک سفاک اور قاتل حکومت کے حوالے کر دیئے، جسکے نتیجے میں 60 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ان جرائم کیلئے امریکہ کو ذمہ دارٹھہرا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کو ڈکٹیشن دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں دو ٹوک الفاظ میں مطالبہ کیا کہ امریکا یمنی عوام کا قتل عام بند کرے، امریکا اسرائیلی نسل کشی اور دہشت گردی کی حمایت بند کرے۔ عباس عراقچی کا مزید...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر انسانی سمگلنگ کا کالا دھندا ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کر کے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین...

افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی، دہشتگردی پر بھارت جیسا پراپیگنڈا ایک سیاسی جماعت بھی کر رہی: رانا ثناء
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمسایہ ملک افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی ہے، افغانستان کی عوام ہمارے ساتھ ہے، حکومت دہشتگردوں کو سہولت دے رہی ہے، پاک فوج کا کوئی جوان دہشتگردوں کی حراست میں نہیں ہے۔ مزمل شہید کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیلئے حاضر ہوا ہوں۔ 22 سالہ مزمل نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، مسافروں کو شہید اور قتل کیا گیا، دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا...
وزیر آباد (نامہ نگار) پاکستان کی سرحدوں کے اندر آ کر کسی کو بھی حملہ کرنے کسی انسان کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے،دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے پاکستان کے حامی نہیں پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی کے نواحی قصبہ نت کلاں میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم این اے خرم دستگیر خان بھی موجود تھے مقامی مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کے زیر انتظام سرور شاہدہ میموریل کارڈیک سینٹر اینڈ ریسرچ انسٹیٹوٹ کے سنگ بنیاد کے بعد گفتگو کرتے ہوے...
اسلام آباد (خبرنگار) جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور ملکی صورتحال پر تحریک کیلئے جے یو آئی کی مجلس عمومی کا اجلاس بلا لیا ہے۔ عید کے بعد مجلس عمومی میں تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے۔ موجودہ حکومت، پارلیمان کٹھ پتلی ہیں۔ وزیر اعظم، صدر، وزیر داخلہ اہل نہیں۔ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ ریاست خطرہ میں ہے۔ اپوزیشن میں ہوکر ملک کا سوچ رہے ہیں، حکومت کیوں نہیں سوچ رہی۔ وزیر اعظم افطار کیلئے دعوت دے رہے ہیں۔ ملکی مسائل کیلئے بات کیوں نہیں کرسکتے۔ پوسٹل سروسز، پی ڈبلیو ڈی سمیت اداروں سے ملازمین نکالے جا رہے ہیں۔ اگر ملازمین نااہل ہیں تو آپ کیسے اہل ہیں۔...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا‘ بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو افغان ہمارے صوبہ میں ہیں ان کو نکالنے کا مخالف ہوں۔ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے وزارت خارجہ اور داخلہ کو ٹی او آرز بھیجے ہیں مگر ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا جبکہ میری مذاکرات والی بات پر تنقید کی گئی اور اسے...
کوئٹہ(آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر...
شکر گڑھ +چک امرو + اسلام آباد ( نامہ نگاران + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے موضع پھلواڑی میں جعفر ایکسپریس آپریشن میں شہید اکمل کے گھر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے دوست ہیں، انہیں کہیں نہیں جانے دیں گے، جعفر ایکسپریس واقعہ بدترین ، سفاکانہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا، ہمیں اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ایک دوسرے کی طاقت بننا چاہیے، بزدلانہ دہشت گردی کے واقعہ کی دوست ممالک نے شدید مذمت کی۔ سکیورٹی کونسل نے پرزور قرارداد کے ذریعے سانحہ کی مذمت کی...
ایرانی وزیر خارجہ نے ایکس میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ گزشتہ سال بائیڈن کی حکومت نے تاریخی بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 ارب ڈالر ایک سفاک اور قاتل حکومت کے حوالے کر دیے جس کے نتیجے میں 60 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ان جرائم کے لیے امریکہ کو ذمہ دارٹھہرا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو حکم دینے کا امریکا کو کوئی حق نہيں ہے اور وہ دور 1979ء میں ہی ختم ہوگیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کو حکم دینے کا اسے کوئی...
ایم سرورصدیقی اس نے کہا ان دنوں میری عجیب حالت ہے سمجھ میں نہیں آتاکیاکروں؟ چہرے مہرے سے سنجیدہ لیکن حددرجہ پریشان ،باوقار اور کھاتے پیتے گھرانے کا ایک نوجوان درویش کے روبرو بیٹھا ،اپنا مسئلہ بیان کررہا تھا ۔میراکوئی کام کرنے کو جی نہیں کرتاجیسے جذبات مرگئے ہوں وہ بات کرتے کرتے رک گیا جیسے کسی خیال سے سراسیمہ ہوگیا ہو۔ درویش نے بڑی محبت سے اس کے سرپر ہاتھ پھیرا اور نرمی سے کہا اپنی بات مکمل کرلو نوجوان نے ادھر ادھر د یکھا شرما کرکہا کسی نازنیں، مہ جبیں کو بھی دیکھ کر کوئی حس بیدارنہیں ہوتی ۔ایک وقت تھا دل کے تار کھڑک کھڑک جاتے تھے ،اب ایسا نہیں ہے۔ شاید اسی کو بے حسی کہاجاسکتاہے...
امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو ویزہ پابندیوں سے بچنے کے لیے 60 روز کی مہلت مل گئی، امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری پابندی میں نرمی کی گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق پاکستان کو سفری پابندی کی تیسری کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سفری پابندیوں سے بچنے کے لیے پاکستان کو 60 دن کی مہلت ملی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو ویزہ پابندیوں سے بچنے کے لیے 60 روز کی مہلت مل گئی، امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری پابندی میں نرمی کی گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق پاکستان کو سفری پابندی کی تیسری کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو 60 روز میں امریکی حکام...
تنظیم کے عوامی تعلقات کے شعبے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم لبنان اور شام کی سرحدوں پر اتوار کو پیش آنے والے واقعات کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے لبنان اور شام کی سرحدوں پر پیش آنے والے واقعات سے کسی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔ حزب اللہ کے عوامی تعلقات کے شعبے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم لبنان اور شام کی سرحدوں پر اتوار کو پیش آنے والے واقعات کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پہلے بھی واضح کیا ہے اور ہم ایک...
اعلیٰ ترین سیاسی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو یقینی طور پر ناکامی ہوگی اور طوفان الاقصی کی طرح مایوسی اور شکست ان کا مقدر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی وحشیانہ جارحیت اور ملک میں رہائشی علاقوں پر مسلسل پے در پے حملوں کے ردعمل میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے کہا ہے کہ ہم اپنے ثابت قدم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ امریکہ کو زبردست تدابیر اختیار کرتے ہوئے دردناک سبق سکھائیں گے۔ یمن کے اعلیٰ ترین سیاسی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو یقینی طور پر ناکامی ہوگی اور طوفان الاقصی کی طرح مایوسی اور شکست...
ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے ہر افسر اور اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز سے نوازا دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ عثمان ججہ 2024ء میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر پزیرائی کرتے ہوئے نقد انعام اور شیلڈز سے نواز دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلر عثمان...
کراچی: شہر قائد کے عوام اس وقت بنیادی مسائل کا شکار ہیں، مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا کردار بھی سندھ حکومت کے خلاف دوستانہ پالیسی کے مطابق نظر آتا ہے۔ سینئر سیاسی تجزیہ کار ضیا عباس نے بتایا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی، تاہم عوام کو جو صوبائی حکومت سے توقعات تھیں ، وہ پوری نہیں ہو سکیں. اپوزیشن جماعتیں ایم کیو ایم پاکستان ، جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی مربوط کردار ادا کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ اس...
حضرت مولانا فضل الرحمن بیرونِ ملک دَورے سے واپس آ چکے ہیں ۔ اِس دَورے کے دوران ہی انھیں کئی صدموں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ وہ بیرونِ ملک ہی تھے کہ ’’کیچ‘‘(بلوچستان)کے ممتاز عالمِ دین ، مفتی شاہ میر بزنجو، کو7اور8مارچ2025کی درمیانی شب شہید کر دیا گیا ۔ مفتی صاحب مذکور نمازِ عشاء اور تراویح سے فارغ ہُوئے ہی تھے کہ مسلّح دہشت گردوں نے انھیں گولیاں مار دیں ۔ شدید زخمی حالت میں انھیں مقامی (تربت) اسپتال منتقل کیا گیا ۔ مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ شہیدمفتی شاہ میر صاحب ، جے یو آئی (ایف) کے مشہور عالمِ دین ، مقامی سطح پر جماعت کے سیکریٹری جنرل اور قبلہ مولانا فضل الرحمن کے معتمد دوستوں...
اسپیکر ہاؤس پشاور میں مشاورتی اجلاس میں ہزارہ ڈویژن میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمی امور کو مزید مستحکم کرنے، پارٹی کی فعالیت کو بڑھانے اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ قائدین نے پارٹی کے اتحاد اور مضبوطی پر زور دیتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی کو خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کی قیادت نے اسپیکر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر افطار کے بعد ہزارہ میں پارٹی...
ڈی پی او کی قیادت میں لکی پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بم سے تباہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور میانوالی کے سنگم میں پہاڑوں پر قائم کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ میڈیاکے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور پنجاب کے ضلع میانوالی کے سنگم پر قائم پہاڑوں پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے تباہ کیے۔ پولیس آپریشن کے دوران دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان کے پی پولیس کے مطابق دہشت گرد اس کیمپ سے نکل کر قریبی علاقوں میں حملے کر رہے تھے۔ ڈی پی...
ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیا ہے۔ بدقسمتی سے اس ماہ میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کر دی جاتی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالیہ رمضان المبار ک میں مہنگائی کی صورتحال کیا ہے اور اس حوالے سے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے، اس کا جائزہ لینے کے لیے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، تاجر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ محمد اجمل بھٹی (سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیزمینجمنٹ پنجاب) تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت نہ ہونا کمیونی کیشن...
جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پروپیگنڈا: پی ٹی آئی لیڈرز جے آئی ٹی کے روبرو پیش، 11 مارچ کو دوبارہ طلب پی ٹی آئی کہ 16 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان افراد کو 18 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم...
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کونسلر کی نشست تک نہیں جیت سکتے وہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔جی ڈی اے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پتا چل جائے گا کون کھوٹا سکہ ہے۔ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو قبول نہیں کریں گے، صدر الدین شاہ راشدیگرینڈ ڈیموکریٹک موومنٹ (جی ڈی اے) سندھ کے سربراہ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کینالز منصوبے کو مسترد کیا اور سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کروائی، صدر زرداری نے بھی پارلیمنٹ...
فائل فوٹو صدر الدین راشدی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سندھ کے سربراہ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔کراچی میں صدرالدین راشدی نے حلیم عادل شیخ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جی ڈی اے عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لائے گی۔ جو کونسلر کی نشست نہیں جیت سکتے وہ پی پی پر تنقید کر رہے ہیں، سعدیہ جاویدسندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کونسلر کی نشست تک نہیں جیت سکتے وہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لال مالہی جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، وہ...
فوٹو: فائل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے، اگر کوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ریاست پاکستان ہر قسم کے وسائل مہیا کرے گی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم نے ملک کو ایک جامع معاشی رستے پر ڈالنا ہے، دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس کےلیے قوم کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہر...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بروز منگل سہ پہر ڈیڑھ بجے اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی کی ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بروز منگل سہ پہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا گیا۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان...
افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بزرگ برطانوی جوڑے، پیٹر رینولڈز اور باربی رینولڈز، جنہیں افغان طالبان حکام نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا، کو الگ کر کے ایک اعلیٰ سکیورٹی والی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے، جن کو ان کے امریکی دوست فائی ہال کے ساتھ بامیان صوبے میں اپنے گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ ان کی بیٹی، سارہ اینٹ وِسٹل نے سخت حفاظتی حصار والی جیل میں جانے کو حیران کن قرار دیا ہے، اس نے اپنے والد پیٹر...
ناسا کے خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور جو 8 روزہ مشن پر خلا میں گئے تھے، غیر متوقع تکنیکی مسائل کی وجہ سے 9 ماہ سے زیادہ عرصے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر پھنسے رہنے کے بعد اب بالآخر 19 مارچ سے پہلے SpaceX ڈریگن خلائی جہاز میں سوار ہو کر زمین پر واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایسے یہ میں بحث چھڑ گئی ہے کہ خلا میں ان کے طویل قیام کے لیے انہیں کتنا معاوضہ ادا کیا جائے گا؟ یہ بھی پڑھیں:خلا میں پھنسے ناسا کے 2 خلا بازوں کی واپسی میں تاخیر کیوں؟ ناسا کے ریٹائرڈ خلاباز خاتون کیڈی کولمین کے مطابق، خلابازوں کے لیے اوور ٹائم کی کوئی خاص تنخواہ...
اختیار ولی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور گنڈاپور سرکار غائب ہے، دہشت گردی کے واقعات ہوں تو حکومت فرنٹ سے لیڈ کرتی ہے مگر گنڈاپور صاحب تین ہفتوں سے کہاں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات پر صوبائی حکومت کی سست روی پر خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ حکومت نہیں چلا سکتے تو اسمبلی توڑیں اور استعفیٰ دیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج لمبے عرصے بعد وزیراعلیٰ گنڈاپور کو ٹی وی...
حکومت کے خلاف کب میدان میں آنا ہے؟ مولانا فضل الرحمان واضح اشارہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عندیہ بھی دیا کہ یک طرفہ فیصلے بند نہ کیے تو ملکی سیاست میں شدت آئے گی۔ صحافیوں سے بات چیت میں مولونا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ کے مطابق حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔ انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے گفتگو کرتے کہا کہ ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے...
لاہور منصورہ سے امیر جماعت اسلامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی، ملک میں استحکام نہیں آسکتا، کراچی کے سیاسی حالات وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔ لاہور منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک کے معاشی حالات...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ پی سی بی نے کوربن بوش کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے کے سبب نوٹس بھیجا ہے۔ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ پی سی بی انتظامیہ نے لیگ سے ان کی علیحدگی کے اثرات اور ممکنہ نتائج کا بھی خاکہ پیش کیا، قانونی نوٹس کوربن بوش کے ایجنٹ کے ذریعے دیا گیا ہے۔ مزیدپڑھیں:راولپنڈی: آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کی پالیسی غلط قرار دیدی۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں حالات ٹھیک ہونے کا دعویٰ کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ہے اور رہے گا، زبردستی افغان مہاجرین کو نہیں نکالنا چاہیے، وفاقی حکومت کی افغان مہاجرین سے متعلق وفاق کی پالیسی غلط ہے، اگر افغانی پاکستان کی شہریت لینا چاہتے ہیں تو دینی چاہیے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پہلے بھی افغان مہاجرین کے ساتھ جو پالیسی اپنائی گئی وہ انسانی حقوق کے منافی تھی۔ نان ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد، ٹیکس ریونیو میں 45 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ...
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت ایک پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج سے بجلی کے نرخوں میں کمی ہوگی اور مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا...
لاہور: ماہ رمضان کے آغاز میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی گئی تھی، مگر بغیر کسی سرکاری نوٹیفکیشن کے ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اس غیر قانونی اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری قیمت 248 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، جس کے مطابق گھریلو سلنڈر 2925 روپے میں دستیاب ہونا چاہیے تھا، مگر منافع خور مافیا کی جانب سے من مانے اضافے کے بعد قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہروں میں ایل پی...
پٹرول پر70روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے تو عوام حکمرانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟،حافظ...
گنڈاپور حکومت نہیں چلاسکتے تو اسمبلی توڑیں اور استعفیٰ دیں،اختیار ولی خان کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات پر صوبائی حکومت کی سست روی پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعلی حکومت نہیں چلا سکتے تو اسمبلی توڑیں اور استعفی دیں۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج لمبے عرصے بعد وزیراعلی گنڈاپور کو ٹی وی پر بولتے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور گنڈاپور سرکار غائب ہے، دہشت گردی...
پشاور میں بڑھتے کرائم کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئی جی کو خط، کریک ڈاؤن کا مطالبہ رکن اسمبلی آصف خان کی جانب سے آئی جی خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط کے متن مطابق ہشتنگری، گلبہار، پھندو،کابلی پولیس اسٹیشنز میں بڑھتے جرائم سے شہریوں میں خوف پھیل رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے 32 کے تھانوں میں راہزنی،ڈکیتی،ٹارگٹ کلنگ، ہوائی فائرنگ کے واقعات کو پولیس ایس ایچ اوز کنٹرول نہیں کررہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ اور حلقہ این اے 32 میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی آصف...

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر وفاقی حکومت کا قومی پالیسی بنانے کا فیصلہ
کراچی: وفاقی حکومت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے قومی پالیسی بنانے کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کو مزید مربوط بنانے کا فیصلہ کرلیا یے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پارلیمانی جماعتوں ۔صوبائی حکومتوں اور عسکری قیادت کی مشاورت سے اہم پالیسی اور مربوط اقدامات کیے جائیں گے جبکہ ریاست کے خلاف متحرک گروپس اور سیکورٹی اداروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مذید سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے حکام نے بتایا کہ وزیراعظم نے کے پی کے اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قریبی...