اداکارہ علیزے شاہ کا ناقدین کو غیر اخلاقی اشارے سے جواب
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کو نازیبا اشارے سے جواب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کیا۔
دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی علیزے شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ جتنا میں خاموش رہ سکتی تھیں رہ لی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میری بس ہوگئی ہے لہذا اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی جینے دیں‘۔
علیزے شاہ نے ویڈیو میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ان لوگوں سے محبت کرتی ہوں جو مجھ سے اب بھی پیار کرتے ہیں۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)
واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
اداکارہ کو اس ویڈیو پر بھی صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں لحاظ، اخلاقیات کو برقرار رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علیزے شاہ
پڑھیں:
ننھا مہمان کب آرہا ہے؟ گوہر رشید کا جواب وائرل
کراچی(شوبز ڈیسک) اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق فہد مصطفیٰ کی مزاحیہ گفتگو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کرنے والی کبریٰ خان اور گوہر رشید کے حوالے سے ایک ایسا بیان دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، حالیہ قسط میں ان کے شوہر اور اداکار گوہر رشید بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے، جس پر شائقین نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
شو کے دوران فہد مصطفیٰ نے کبریٰ خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کبریٰ گوہر کو بھی اب بچوں کا شوق پیدا ہوگیا ہے تو انشاء اللّٰہ اگلے سال ہم بھی خوشخبری سنیں گے۔
اس پر گوہر رشید نے بھی قہقہہ لگاتے ہوئے انشاء اللّٰہ کہہ کر مہر ثبت کردی، فہد نے مزید مذاق کرتے ہوئے کہا کہ لڑکا پرعزم لگ رہا ہے!
جبکہ کبریٰ خان یہ سب سن کر شرماتی رہیں اور ہنسی چھپانے کی کوشش کرتی رہیں۔
View this post on InstagramA post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine)
جیسے ہی یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، صارفین نے ملا جلا ردعمل دینا شروع کردیا، کچھ لوگوں نے اس دلچسپ لمحے کو بھرپور انجوائے کیا، جبکہ کچھ نے فہد مصطفیٰ کو نجی زندگی سے متعلق سوالات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔
مزیدپڑھیں:شناختی کارڈ کی تجدید کب کروائی جائے؟ شہری ہوجائیں خبردار!