پشاور:

کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والے ملزم کو 10 سال قید اور  60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے میں گرفتار ملزم کے مقدمے کی سماعت  کی، جس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں بتایا کہ ملزم فہیم خان پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے  22 اگست 2023 کو حراست میں لیا تھا۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف ٹرائل شروع کیا اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزم کو 10 سال قید کالعدم تنظیم

پڑھیں:

راولپنڈی؛ جنگل میں شکار کیلیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا

راولپنڈی:

کہوٹہ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے جنگل میں شکار کے لیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔

مقتول جنگل میں شکار کے دوران اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا تاہم کہوٹہ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی جو ملزم مقتول کا عزیز نکلا، ملزن نے ماضی کی خلش کی بنا پر قتل کیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر یس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کرنے والے مجرم کو 10 سال قید کی سزا
  • کالعدم تنظیم کیلیے چندہ اکٹھا کرنیوالے ملزم کو 10 سال قید
  • راولپنڈی؛ جنگل میں شکار کیلیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
  • راولپنڈی:راولپنڈی؛ جنگل میں شکار کیلیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
  • اگلے دو سالوں میں دنیا بھر میں 67 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے. انسانی تنظیم کا انتباہ
  • کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • ہیٹ پر سیاسی نعرہ درج ہونے کے باعث عامر جمال پر 13 لاکھ روپے جرمانہ
  • لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار
  • ایک پہیے پر لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کا لاپتہ ویل مل گیا، پی اے اے