فیصل آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں لاہور بلیوز نے بہاولپور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور بلیوز نے 98 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عمران بٹ 48 اور عمر صدیق 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بہاولپور ریجن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 97 رنز ہی بنا سکی، پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب کے 53 فیصد شہریوں نے مریم نوازکی کارکردگی  بزدار حکومت سے بہتر قرار دیدی، سروے

 

پنجاب کے 53 فیصد شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بزدار حکومت سے بہتر قرار دے دیا۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب کے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا۔
سروے کے مطابق 53 فیصد شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو پی ٹی آئی کی بزدار حکومت سے بہتر قرار دیا اور کہا کہ صوبے میں عوامی سہولیات اور خدمات کے نظام میں بہتری آئی، 35 فیصد نے کوئی فرق نہ ہونے کا کہا البتہ 5 فیصد نے مزید خرابی ہونے کا بتایا۔
سروے میں جن 53 فیصد شہریوں نے عوامی سہولیات میں بہتری کا کہا، ان میں سے 22 فیصد نے ستھرا پنجاب، 14 فیصد نے سڑکوں، 12 فیصد نے تعلیمی نظام اور 11فیصد نے گورننس میں بہتری کی نشاندہی کی جبکہ جو 5 فیصد شہری غیر مطمئن دکھائی دیے، ان میں سے 28 فیصد نے مہنگائی ، 23 فیصد نے خراب طرز حکمرانی ، 14فیصد نے بیروزگاری اور 10 فیصد نے بڑھتی غربت کو صوبے میں بہتری نہ آنے کی وجہ کہا۔
سروے میں شامل 60 فیصد شہریوں نے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو بھی بہتر کہا جبکہ 16فیصد نے ان کے مقابلے میں کارکردگی خراب کہا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،14ارکان کی شمولیت کی فہرست دیدی
  • لاہور ہائیکورٹ نے لاوارث بچوں کی کفالت بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دیدی
  • علی امین گنڈاپور نے افغامہاجرین سے متعلق وفاقی پالیسی غلط قرار دیدی
  • پنجاب کے 53 فیصد شہریوں نے مریم نوازکی کارکردگی  بزدار حکومت سے بہتر قرار دیدی، سروے
  •  نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی 20 نو وکٹوں سے جیت لیا
  • پہلے پاکستانی بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، نیوزی نے پہلا ٹی 20 نو وکٹوں سے جیت لیا
  • پہلا ٹی 20: بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست
  • نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
  • نیشنل T20 کپ، دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو ہرا دیا