NAUSHERO FEROZ:

نوشہروفیروز کے علاقے کلہوڑا کالونی بہریا کے وارڈ نمبر 5 میں ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے گھروں، دکانوں اور ایک شادی ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں موجود پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے پیٹرول منتقلی کے دوران آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔

فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم اس حادثے میں ٹینکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔

آگ کے باعث تین دکانیں، چار گھر اور ایک شادی ہال کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، آگ سے کچھ بھینسیں بھی جل گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بنوں میں بیک وقت 2 تھانوں اور ایک پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے 2 پولیس اسٹیشنزکو نشانہ بنایا جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خوجڑی پولیس چوکی پر دو ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے بھی چوکی کی حفاظت کے لیے خود کو مسلح کر لیا اور اعلان کیا کہ خوجڑی پولیس چوکی کی حفاظت علاقے کے مشران کریں گے۔

پولیس کے مطابق بنوں کے بکاخیل پولیس اسٹیشن اور غوری والہ پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کیے گئے جہاں فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر بیک وقت حملے کیے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس اور سیکیورٹی ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ عوام نے پولیس کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • زیارت کے علاقے ڈومیارہ کے جنگلات میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی
  • لائیو شو کے دوران مداح کی میکال ذوالفقار کو شادی کی پیشکش
  • سرکاری لائن سے آئل چوری کے معاملے میں بڑی پیش رفت، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا
  • ہری پور کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی ہری پور کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی
  • ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی
  • شکرگڑھ: خانہ بدوش خیمہ بستی میں دیوار گر گئی، 2 بچےجاں بحق
  • کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید، 7 زخمی
  • کوئٹہ میں دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات
  • بنوں میں بیک وقت 2 تھانوں اور ایک پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے