اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔

حکومت پاکستان نے 31 مارچ تک ان افراد کو پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے، حکومت کے فیصلے کے مطابق 31 مارچ تک ان افراد کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔

حکومت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے دوران کسی بھی شخص کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی، اور انہیں واپس جانے کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تاہم، حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ حکام نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ڈیڈلائن کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف گرفتاریوں اور دیگر قانونی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔
پانچ سو سال سے محبت کرنیوالوں کو جوڑنے والے جرمن درخت کی لازوال داستان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

برطانیہ نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

 

برطانوی حکومت نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی  ۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ نے اپنے شہریوں کو بلوچستان، خیبرپختونخوا کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، برطانوی شہری پاکستان افغان سرحدی علاقوں کا سفر نہ کریں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو سندھ میں غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
برطانوی ایڈوائزری میں کے پی کے کئی شہر اور پورا بلوچستان شامل ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • افغان مہاجرین کے انخلا میں 15دن باقی، بروقت جانے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، حکومت
  • برطانیہ نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
  • افغان مہاجرین کے انخلا میں 15 دن باقی، مقررہ مدت تک جانے والوں سے بدسلوکی نہیں ہوگی، حکومت
  • شناختی کارڈ کی تجدید کب کروائی جائے؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی
  • پی ایس ایل چھوڑنے پر کوربن بوش کو پی سی بی کا قانونی نوٹس
  • پاکستان میں افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد کے لیے آخری ڈیڈ لائن میں 15 دن باقی
  • پنجاب حکومت کی کار کردگی سے کتنے فیصد لوگ مطمئن ہیں؟ سروے رپورٹ سامنے آگئی
  • سندھ حکومت کا نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان
  • ایس بی سی اے کو شہریوں کیلئے پورٹل بنانے کی ہدایت