وزیر آباد (نامہ نگار) پاکستان کی سرحدوں کے اندر آ کر کسی کو بھی حملہ کرنے کسی انسان کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے،دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے پاکستان کے حامی نہیں پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی کے نواحی قصبہ نت کلاں میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم این اے خرم دستگیر خان بھی موجود تھے مقامی مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کے زیر انتظام سرور شاہدہ میموریل کارڈیک سینٹر اینڈ ریسرچ انسٹیٹوٹ کے سنگ بنیاد کے بعد گفتگو کرتے ہوے سردار ایاز صادق نے کہا نیشنل ایکشن پلان کی طرح دوبارہ پلان کریں گے، دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ ضرب عضب اور رد الفساد کی طرز پر آپریشن ہونگے۔ عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک کے بیان پر گفتگو کرتے ہوے سردار ایاز صادق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں ان کی ماضی میں جو کردار کشی کی گئی اور جس طرح ان پر کیچڑ اچھالا گیا وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ اور کہاں کھڑا ہونا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایاز صادق

پڑھیں:

ایوان جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟: ایاز صادق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے پی ٹی آئی والے اس ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں، ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟۔ مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو مجھے اس پہ فخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے اور دوسرا شہید ہوتا ہے۔ عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ بات کہہ کر انہوں نے سوا گھنٹے تقریر کی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ پھر ان کا الزام ہے کہ ان کے سوال نہیں لیے جاتے، میں اس حوالے سے ریکارڈ پیش کر سکتا ہوں۔ وہ ایوان میں نہیں آتے، ان کے توجہ دلاؤ نوٹس ڈراپ ہو جاتے ہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ اب میں رولز کے مطابق کام کروں گا، دو حکومتی ارکان کے بعد ایک اپوزیشن رکن کو بولنے کی اجازت دوں گا۔ تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے، جب آپ ہاؤس میں ہوں گے نہیں اور احتجاج کرتے رہیں گے تو آپ کو موقع کم ہی ملے گا۔ اب میں ان کی قائم کردہ روایات کو بھی دیکھوں گا اور اس پہ چلیں گے، جس طرح یہ پروڈکشن آرڈر جاری کرتے تھے یا سب جیل بناتے تھے اسی کو دہرائیں گے۔ ہم اب بھی پر امید ہیں کہ مذاکرات ہوں لیکن مذاکرات کسی ایک شخصیت کے لیے نہ ہوں، حکومت تو جواب دینا چاہتی تھی اپوزیشن کو حکم ہوا کہ مذاکرات ختم کرنے ہیں اور جیسی ملاقات وہ چاہتے ہیں وہ بتا بھی نہیں سکتے۔ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ضروری ہے کہ شجر کاری کی جائے، جتنے درخت کاٹے گئے ہیں ضروری ہے کہ نئے پودے لگائے جائیں۔ وزیر اعظم، وزارت داخلہ اور سی ڈی اے کا اچھا اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر سازشیں کرنے والے حقیقی ملک دشمن ہیں، سردار ایاز صادق
  • 2021ء کے فیصلے کے بعد دہشت گردی دوبارہ سر اٹھارہی ہے، ایاز صادق
  • ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق
  • ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، اسپیکر ایاز صادق
  • ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق
  • نیا نیشنل ایکشن پلان ضروری‘ تحریک فساد کے ہوتے قومی اتحاد ناممکن: عظمیٰ بخاری
  • ایوان جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟: ایاز صادق
  • نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے جن پر عملدرآمد ہو تو دہشتگردی ختم ہو گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو