امریکہ کو دردناک سبق سکھائیں گے، یمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اعلیٰ ترین سیاسی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو یقینی طور پر ناکامی ہوگی اور طوفان الاقصی کی طرح مایوسی اور شکست ان کا مقدر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی وحشیانہ جارحیت اور ملک میں رہائشی علاقوں پر مسلسل پے در پے حملوں کے ردعمل میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے کہا ہے کہ ہم اپنے ثابت قدم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ امریکہ کو زبردست تدابیر اختیار کرتے ہوئے دردناک سبق سکھائیں گے۔ یمن کے اعلیٰ ترین سیاسی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو یقینی طور پر ناکامی ہوگی اور طوفان الاقصی کی طرح مایوسی اور شکست ان کا مقدر ہوگی۔ اسی طرح یمنی علماء نے بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا مقابلہ اور ان کے خلاف جہاد کرنا ایک دینی فریضہ اور قومی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ امریکہ
پڑھیں:
غزہ پٹی میں صیہونی فورسز کی فضائی جارحیت جاری، 40 فلسطینی شہید، 150 سے زائد زخِمی
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کیجانب سے قیدیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 40 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وسطی اسرائیل سے غزہ میں 35 حملے کیے گئے، اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف پر بمباری کی گئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے، اس نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ خان یونس اور رفح میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے حملے سحری کے وقت پر کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ کے حملوں سے متعلق وائٹ ہاؤس سے مشاورت کی گئی تھی۔