2025-04-15@08:27:51 GMT
تلاش کی گنتی: 79
«کرنا چاہیئے»:
صدر زرداری کو اپنی ذہنی اور جسمانی حالت کی وجہ سے مستعفی ہونا چاہیئے ، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے نہروں کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے یا پھر ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو دونوں میں سے ایک بات ماننی پڑے گی، دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں۔ بیرسٹر سیف نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا...

غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے،پنجاب کا سندھ کا پانی چرانے کا کوئی ارادہ نہیں،مسلم لیگ (ن ) کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ۔رانا ثنا ء اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ خان نے کہا ہے کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے ،سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیئں،پانی کی تقسیم کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو گا،پنجاب کا سندھ کا پانی چرانے کا کوئی ارادہ نہیں، مسلم لیگ (ن ) نے پارٹی کو مزید منظم کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ رانا ثنا اللہ...
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے ایک مختصر خطاب میں چند اہم نکات کیطرف شرکاء تقریب کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تہوار لوگوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ایک پُروقار عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں 15 سے زائد ممالک کے سفارت خانوں کے نمائندوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ، مختلف مذاہب و مکاتب فکر کے رہنماؤں، مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹیز، سیاسی و سماجی اور تعلیمی تنظیموں و اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ پروگرام میں میڈیا کے منتخب افراد و دیگر میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے اشخاص بھی موجود رہے۔ مجموعی طور پر...
چاول ایک اہم غذا ہے جو بیشتر گھروں میں بڑی مقدارمیں پکائی جاتی ہے اور پھر محفوظ کی جاتی ہے تاکہ اسے بعد میں استعمال کیا جا سکے۔ تاہم، یہ عمل آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت نہیں ہو سکتا۔ اگر آپ بھی باقاعدگی سے پلاسٹک کے برتنوں میں پکے ہوئے چاول محفوظ کرتے ہیں، تو یہ مضمون آپ کے لیے ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ جب آپ پکے ہوئے چاول پلاسٹک کے کنٹینرز میں رکھتے ہیں، تو کیا ہوتا ہے؟اگرچہ پکے ہوئے اناج جیسے چاول کو پلاسٹک کے برتنوں میں ذخیرہ کرنا عام بات ہے، لیکن روزمرہ کی زندگی میں اس سے گریز کرنا بہتر ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق، پلاسٹک کے کنٹینرز میں پکا ہوا چاول رکھنے...
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنا ہی واحد درست راستہ ہے۔ چین امن مذاکرات کے ذریعے ایک ایسا سفارتی حل جلد از جلد طے پانے کو فروغ دیتا رہے گا جس میں تمام فریقوں کے جائز خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ایک ایسے ملک کی حیثیت سے جس نے یکطرفہ طور پر جے سی پی او اے سے دستبرداری اختیار کی اور موجودہ صورتحال پیدا کی، امریکہ کو سیاسی خلوص کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی احترام کی بنیاد...
واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اُنکی صدر ٹرمپ سے غزہ اور شام سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ شام کو ترکیہ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو کہیں بھی جانے کا انتخاب کرنا چاہیئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد انہوں نے بتایا ہے کہ اُن کی صدر ٹرمپ سے غزہ اور شام سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ شام کو ترکیہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرے۔ نیتن یاہو نے کہا...
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق جواب دہندگان نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشترکہ طور پرامریکی طرز کی غنڈہ گردی’ کا مقابلہ کریں اور اپنے جائز حقوق و مفادات اور موجودہ بین الاقوامی معاشی و تجارتی نظام کا دفاع کریں۔ سروے میں 93.5 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ صرف منصفانہ اور باہمی فائدہ مند نیا بین الاقوامی تجارتی نظام کا قیام ہی تمام فریقوں کے مفاد میں اور دانشمندانہ انتخاب ہے۔ 89.2 فیصد جواب دہندگان نے اپیل کی ہے کہ دنیا کے ممالک امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملے میں مضبوط اور فعال...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے، معاشی استحکام کو اب پائیدار معاشی استحکام میں بدلنا ہے۔ٹیرف معاملے کا حل چاہیں گے، وزیر اعظم نے 2 کمیٹیا ں بنا دی ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے تاہم ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ ضروری ہے ، معاشی استحکام کو اب پائیدار معاشی استحکام میں بدلنا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے، آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیئے، کالج اور یونیورسٹی میں طلبہ کو غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، سیاسی بحران ہے، اس وقت عید پریشان کن حالات میں آئی ہے۔ کراچی کے عید گاہ گراؤنڈ میں حافظ نعیم الرحمٰن نے مفتی تقی عثمانی کی امامت میں نماز عید ادا کی اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی لوگ پریشانی سے دوچار ہیں، اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا...
بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے جانے والے ملازمین و افسران کو بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران و ملازمین کو بحال کرنے کا مقصد ان کی اور ان کے خاندان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید کا مقصد ہی تمام مسلمانوں کا مل کر باہمی اتحاد، اخوت، بھائی چارے اور محبت سے منانا ہے، ہمیں عید کے موقع پر ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا چاہیئے تاکہ عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے...
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے، 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ہمیں فرقوں اور مسالک کی بجائے اسلام اور مسلمانوں کی بات کرنی چاہیئے، مسلمان پر مسلمان کا تحفظ فرض ہے، پوری دنیا میں مسلمان ظلم و جبر کا شکار اور ہم فرقوں، مسلکوں اور قومیتوں و زبانوں کی بنیاد پر تقسیم ہیں، مسجد اقصٰی ہمیں مدد کے لیے پکار رہی ہے، فلسطینی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیئے، افسوس ہم اغیار کی سازشوں کا شکار ہیں۔ رپورٹ: سید عدیل عباس غزہ پر اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے باوجود تھم نہیں پائی ہے، صیہونی افواج نے قیدیوں کے تبادلے اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم نہ ڈھانے...
مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر نے کہا کہ ہم کنال کامرا کی حمایت کرتے ہیں، جنہوں نے مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف گانا ترتیب دیا تھا، ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر امتیاز جلیل نے مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت کی ناگپور میں یکطرفہ مسلم مخالف کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ امتیاز جلیل نے مہاراشٹر حکومت کی کارروائیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ عدالتوں کو تالا لگا دے۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر نے کہا کہ ناگپور میں ملزم کا گھر گرا دیا گیا، ہم اس کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، ریاستی حکومت...
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان تعلق اعتدال کی طرف آرہا ہے، رویوں میں نرمی آرہی ہے، ایک دوسرے کو سمجھنے کے مواقع مل رہے ہیں، اچھی سمت ہے، جس کیطرف سفر ہو رہا ہے، میں ان رویوں کو ہمیشہ بہتر رکھنے کے لیے بات کر رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کیلئے مفید ہے نہ پاکستان کیلئے، اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیئے، جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیئے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کو...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے دوران سماعت کہا ہے موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے، مگر وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے لیے تیسری مرتبہ اشتہار دیا گیا ہے، جس پر جسٹس جمال نے استفسار کیا کہ پہلے 2 مرتبہ اشتہار دینے کا فائدہ کیوں نہیں ہوا؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے 3 ناموں میں سے پہلے نمبر والے امیدوار کی...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات سنگین ہوچکے ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بدامنی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اگر فوج اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا ہوجائے تو جنگیں نہیں جیتی جاتیں، اس لیے ضروری ہے کہ تمام مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخواہ میں 57 حملے ہوچکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہاں بدامنی بڑھ رہی ہے، یہ سب اس لیے ہورہا ہے کیوں کہ ہمارے پاس اپنی کوئی مؤثر پالیسی نہیں ہے، پہلے پرویز مشرف...
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سابق گورنر سندھ نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کی کہ میری پہچان پاکستان ان سے مکمل تعاون کرے گی، ہماری پارٹی متحد پاکستان کیلئے پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیئے۔ عشرت العباد نے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا، جو کراچی میں عوام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں، بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیئے۔ سابق گورنر سندھ...
MUMBAI: بالی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ انداز اپنا اپنا ٹو بنانے کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا ہے اور اپنے مداحوں کو خوش خبری سنادی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بالی وڈ ہیرو عامر خان نے کہا کہ انداز اپنا اپنا ٹو تو ہم سب چاہیں گے کہ بنے اور راجی جی کو ہم نے کہا کہ اسکرپٹ پر کام کریں۔ عامر خان نے کہا کہ جیسے ہی اسکرپٹ تیار ہوتا ہے میں اور سلمان ضرور کام کرنا چاہیں گے اور میرے خیال میں شائقین بھی دیکھنا چاہیں گے۔ بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے...

عمر ایوب کو بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے، شرجیل میمن
ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر متنازعہ نہری منصوبے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شروع کیے گئے، جن میں سندھ کے اعتراضات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے عوام کے ساتھ جو ناانصافی کی، اس کا انہیں حساب دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے عمر ایوب کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ صرف خود چوری کرتے ہیں بلکہ کھوجی...
جمہوری قوتوں کی ملاقاتیں رہنی چاہیں، عمران خان کاپی ٹی آئی، جے یو آئی رہنماوں کی ملاقات کاخیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے وفد کی جمعیت علمائے اسلام (ف)کے وفد سے ملاقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری قوتوں کے درمیان یہ ملاقات جاری رہنی چاہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں جے یو آئی کے وفد سے ملاقات کے حوالے سے بات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہماری ملاقات کو سراہا،...
پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رمضان کے بعد عوامی تحریک کے لیے تیار ہیں، جماعت اسلامی رمضان کے بعد ملین مارچ کرے گی، رمضان کے مہینے میں کم از کم شہریوں کو ریلیف دیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 روپے فوری کم کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی ٹیکس دیتا ہے تو حق بھی سب سے پہلے کراچی کو ملنا چاہیئے، رمضان المبارک کے بعد کراچی میں ملین مارچ کریں گے، اہل کراچی کے حق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 روپے فوری کم کی جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم...
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی منانے کے حوالے سے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ میرے خیال میں تمام تہواروں کو یکساں اہمیت دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے ترجمان ادت راج نے بی جے پی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے دہلی کے "تغلق لین" کا نام بدل کر "وِویکانند مارگ" رکھنے پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کے پاس نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کرنے کو نہیں ہے۔ ادت راج نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بی جے پی لیڈران نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کر بھی کیا سکتے ہیں، اگر وہ ملک کے حالات بدلیں تو بڑی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں...
امریکا اور پاکستان کو ملکر افغانستان سے اسلحہ نکالنا چاہیئے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا جلدی میں افغانستان میں لاتعداد اسلحہ چھوڑ گیا تھا اور وہ اسلحہ دہشتگردی میں ہمارے خلاف بھی استعمال ہورہا ہے جب کہ امریکا اور پاکستان کو ملکر افغانستان سے اسلحہ نکالنا چاہیے۔ پارلیمنٹ ہا ئوہس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا جلدی میں لاتعداد اسلحہ چھوڑ گیا تھا جو اب دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف بھی استعمال ہورہا ہے، پاکستان سے...
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا کہ سوست بارڈر پر مقامی تاجروں کیلئے مزید سختیاں اور مشکلات پیدا کر کے تاجروں کو مکمل طور پر بارڈر سے بے دخل کرنے کا پلان بنایا گیا ہے اور سوست بارڈر پر این ایل سی کا قبضہ ہو چکا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کو بیروزگار کرنے کی سازش ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمن عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان احسان علی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلتستان کے علماء کرام کو لاپتہ کرنا ریاستی دہشت گردی ہے، گلگت بلتستان بلوچستان نہیں کہ جسے چاہیں لاپتہ کریں اور ہم خاموش بیٹھیں، بلتستان کے عوام، ماؤں...
قاہرہ میں عرب لیگ کے غیر معمولی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی میں امدادی سامان پہنچانا ناگزیر ہے، موجودہ کشیدہ صورتحال کا واحد حل دو ریاست کا قیام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کا خاتمہ پوری دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے غیر معمولی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ 7 اکتوبر حملوں کا خمیازہ فلسطینی عوام بھگت رہے ہیں، غزہ میں عسکریت پسند کارروائیوں کی بحالی کی سرکوبی کرنا ہوگی۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو غیر مشروط رہا...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شفاف ہیں ان کے پاس مذاکرات نہ کرنے، ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر توانائی اویس خان لغاری نے آج پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی۔ ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پنک اسکوٹر پروگرام اسکیم لا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں...
پروفیسر خالد اشرف نے کہا کہ مشینیں انسان ایجاد کرتا ہے نہ کہ مشینوں نے انسان ایجاد کئے ہیں، یہ معاملہ واقعی تشویشناک اور قابل تاسف ہے کہ انسان اس کے چنگل میں پھنس جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل میڈیا آج کے انسان کی ناگزیر ضرورت ہے، اس کے بغیر نہ ہم اپنے اردگرد سے باخبر رہ سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا جہان کی ہمیں کوئی خبر ہوسکتی ہے۔ بعض حالات میں تو سوشل میڈیا انسان کی ایسی ضرورت بن گیا ہے کہ اسے استعمال کئے بغیر انسان مکمل بے بس اور بے آسرا ہوجاتا ہے، لہٰذا وقت کی ضرورت کے مطابق ہمیں اس سے آگاہ ہونا اور اس کے ٹولس سیکھنا نہایت لازمی ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار اردو...
پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں‘۔ رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست...

امریکا کو مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ
بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا. چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک کے صنعتی اور تجارتی تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ امریکی حکومت ایک طرف تو چینی کمپنیوں کے امریکی ٹیکنالوجی، اہم بنیادی ڈھانچے، طبی،...

امریکہ کو مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ
امریکہ کو مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا. چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک...
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ معاشرے میں اخلاقی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی حمایت کریں چاہے وہ مقامی افراد ہوں یا یہاں آنے والے مہمان ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے لال چوک کے تاجروں کی اس پہل کی ستائش کی ہے جنہوں نے علاقے میں ایک سائن بورڈ نصب کیا تھا جس میں سیاحون سے مقامی ثقافت کا احترام کرنے، شراب اور منشیات سے پرہیز کرنے اور صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شہری پہل وقت کی اہم ضرورت ہے اور دوسروں کو بھی، خاص طور پر ہوٹل اور سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کیریئر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیریئر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہوگی۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں ان کا کردار بڑا اہم ہوگا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کرلیا تو یہ میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات کپتان...
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کیخلاف ہیں، غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے، پرامید ہیں کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے اہل فلسطین کی بے دخلی کے منصوبے کی مخالفت کردی۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے منصوبے کی مخالفت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں، غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے، غزہ کے مستقبل کا تعین فلسطینی عوام کی رضا سے ہونا چاہیئے۔ چینی وزیر...
اقوام متحدہ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی۔بد ھ کے روزوانگ ای نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو ایک مشترکہ فورس تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لیے بڑے ممالک کو ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے، دونوں بڑے ممالک کو ساتھ چلنے کا درست راستہ تلاش کرنا چاہیے اور مزید عملی...
چین اور امریکہ کو باہمی احترام کے اصولوں پرعمل پیرا رہنا چاہیئے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی۔بد ھ کے روزوانگ ای نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو ایک مشترکہ فورس تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لیے بڑے ممالک کو ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفادات...
مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت رمضان میں کام کے اوقات میں نرمی دے کر مسلمانوں کو جلد گھر جانے کی اجازت دے رہی ہے، اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھارت کے دورے پر ہیں۔ نریندر مودی نے پیر کو ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دریں اثنا اب سماج وادی پارٹی نے نریندر مودی کو اس معاملے پر نشانہ بنایا ہے۔ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے کہا کہ بھاتی وزیراعظم نریندر مودی پوری دنیا کے مسلمان شیخوں یا امیروں کو گلے لگاتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر ملک کے...
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہیئے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہیئے تاکہ گذرگاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، گورنر سندھ نے شہر میں ڈمپر، ٹینکرز سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہیئے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہیئے تاکہ گذرگاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈمپر، ٹینکرز کو مقررہ وقت...
دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ امریکا کو حکومتیں تبدیل کرنیکی پالیسی ترک کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنی ہی حکومت کے کرتا دھرتاؤں کو مشورہ دیا کہ امریکا کو اپنے ملک پر توجہ دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی و امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ دے دیا۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ امریکا کو حکومتیں تبدیل کرنے کی پالیسی ترک کرنی چاہیئے۔ ایلون مسک نے مسکراتے ہوئے اپنی ہی حکومت کے کرتا...
طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ بلڈ شوگر کو منظم رکھنا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی اہم ہے لیکن یہ ہر کسی کے لیے صحت مند زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ جس طرح کھانا بلڈ شوگر کو متاثر کرتا ہے تو بالکل اسی طرح مشروبات بھی اس پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ کچھ مشروبات بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھاتے ہیں جبکہ کچھ اسے کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ذیل میں قارئین کے لیے 4 ایسے مشروبات کا جائزہ پیش کیا جا رہا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول رکھنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ پانی: یہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے اور یہ بلڈ شوگر کو بالکل متاثر نہیں کرتا۔ پانی میں...
نیشنل کانفرس کے ترجمان اعلٰی نے کہا کہ ہم قتل و غارتگردی کے واقعات میں براہ راست مداخلت نہیں کرسکتے لیکن ہم نے یہ معاملہ براہ راست بھارتی وزیر داخلہ کیساتھ اٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرس کے ترجمان اعلٰی اور ممبر آف لیجسلیٹیو اسمبلی زڈی بل تنویر صادق نے کہا کہ وزیراعلی عمر عبدللہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کو کھٹوعہ اور بارہمولہ واقعات سے آگاہ کیا یے اور کہا کہ ایسے واقعات جموں و کشمیر کے عوام کو دہلی سے دور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان واقعات میں براہ راست مداخلت نہیں کرسکتے کیونکہ قانون و انتظام ہمارے دائرہ اختیار نہیں ہے لیکن ہم نے یہ معاملہ براہ راست بھارتی وزیر داخلہ...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ اگر ہندوستانی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ باعزت تعلقات قائم رکھنا چاہتی ہے تو اسے لوگوں کے حالیہ قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر ہندوستانی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ باعزت تعلقات قائم رکھنا چاہتی ہے تو اسے لوگوں کے حالیہ قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینی چاہیئے۔ آج سرینگر میں اپنے پارٹی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر کے لوگوں کی عزت اور وقار کے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 فروری 2025ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کے خطوط کاپیغام پہنچ گیا کہ فوج اور پی ٹی آئی میں کوئی خلیج نہیں ہونی چاہیئے،ہمیں بانی کے خط کا کوئی جواب نہیں چاہئے، ہم صرف ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی تنخواہوں میں اضافے پر عمران خان سے بھی بات کی ہے ، پی ٹی آئی کا مئوقف ہے کہ تنخواہیں نہیں بڑھنی چاہئیں، قوم مشکلات میں ہے، بے روزگار ی میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی گروتھ صفر فیصد ہے، بالادست طبقے منتخب ارکان کو...
آج سے منی پور قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے والا تھا اور اپوزیشن ریاستی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاری کررہی تھی، اسی لئے وزیراعلٰی نے استعفیٰ دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھارتی ریاست منی پور کے وزیراعلٰی این بیرین سنگھ کے استعفیٰ پر کہا کہ انہیں بہت پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔ آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ سے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں نے جب ان سے منی پور کے وزیراعلٰی این بیرین سنگھ کے استعفیٰ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ طویل عرصے سے واجب الادا تھا کیونکہ منی پور میں گزشتہ 2 سالوں سے بدامنی اور تشدد جاری ہے۔...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا ہے کہ اگر امریکہ فلسطین کے حمایتیوں کیلئے تنگ ہو سکتا ہے، تو مسلم دنیا کو بھی اپنی سرزمین پر امریکہ کے اثر و رسوخ کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی فلسطین کے حامیوں کو امریکہ سے نکالنے کی دھمکی فسطائیت کی انتہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسجد بیت العتیق جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی حالیہ دھمکی کہ وہ امریکہ میں موجود فلسطین کے حامیوں کو ملک سے نکال دے گا، نہ صرف فسطائیت کی انتہا ہے بلکہ امریکہ کے نام...
غزہ کی پٹی سے لوگوں کو نکالنے اور علاقے کو امریکی کنٹرول میں کرنے کی تجویز کے تناظر میں وزیراعظم کے وقفہ سوالات کے دوران، سر کیئر اسٹارمر نے کامنز کو بتایا ہے کہ فلسطینیوں کو "دو ریاستی حل کے راستے پر دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے اور ہمیں انکے ساتھ ہونا چاہیئے۔" اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت ہونی چاہیئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی پٹی سے لوگوں کو نکالنے اور علاقے کو امریکی کنٹرول میں کرنے کی تجویز کے تناظر میں وزیراعظم کے وقفہ سوالات کے دوران، سر کیئر اسٹارمر نے کامنز کو بتایا ہے کہ...
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، اس حکومت کو مستعفی ہو کر از سر نو انتخابات کا اعلان کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی آئینی مدت پوری ہوئی، اس پر مشاورت ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی سینیئر قیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرا دیا۔ اسلام آباد میں اسد قیصر کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر اور شاہد خاقان عباسی نے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، اس حکومت کو مستعفی ہو کر از سر نو انتخابات کا اعلان کرنا چاہیئے۔ انہوں...
٭ لگتاہے آئین ملک کو چلانے کے لیے نہیں بنا ،وہ اس کو چلانے کے لیے بنے ہیں،حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، حکومت اسٹیبلیشمنٹ کے اشاروں پر چلتی ہے ،محسوس ہورہاہے کہ کوئی دباؤ آیا اورپیکا بل پر دستخط ہو گئے ٭26آئینی ترمیم میں ایسی ترامیم کو شامل کیا گیا کہ ججز مکمل ان کی کٹھ پتلی ہوں،صدر مملکت سے کہا تھا وہ وقت دیں اور دستخط نہ کریں، مگر کوئی دباو ٔ آیا اورپیکا ترمیمی بل پر دستخط ہو گئے، مولانا فضل الرحمان کی گفتگو (جرأت نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف...
اسلام آباد( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں،صدر زرداری نے دباؤ کا شکار ہو کر ترمیمی بل پر دستخط کردیے۔مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ ہائوس میں پارلیمانی رپورٹرایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا، ان کے عہدیداران نے مولانا کو پیکا ترمیمی بل سے متعلقبریف کیا۔ سربراہ جے یوآئی کی پارلیمانی رپورٹرز سے پیکا بل پر اپنا ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ سیاست اور صحافت ہمیشہ ایک دوسرے سے وابستہ رہے ہیں، پیکا قانون پر اپنے مؤقف کو دہراؤں گا، پیکا قانون پر صحافیوں کو...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے آئین کے تحٹ اچھا اقدام ہے،صوبوں سے مزید ججز آنے چاہیں،چیف جسٹس
اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر کیے جانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میںججز کا ٹرانسفر آئین کے تحت ہوا ‘ صوبوں سے مزید ججز آنے چاہئیں‘اسلام آباد ہائی کورٹ وفاقی اکائیوں کی علامت ہے، یہ محض ایک ماربل کی سفید عمارت نہیںہے، جب ہم دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے جج ہمیں سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حکم میرا فیصلہ ہوگا،جب عمران خان چاہیں گے کابینہ میں تبدیلی ہوگی جب کہ وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے سب سے کم ملاقاتیں میری ہوتی ہیں، 3 وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ہے جبھی وزیر اعلیٰ بیٹھا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی خیبرپختونخوا انتہائی پروفیشنل افسر ہے، پنجاب میں دہشت گردی پر بہت کام کیا ہے، ہمیں ایسے ہی بہترین افسر...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہنا ہے کہ پراکسی وار لڑتے لڑتے ہم خود کو کھوکھلا کر چکے ہیں اور مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون کی حیثیت موم کی ناک کی مانند ہے جسے جس طرف چاہیں موڑ دیا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیاست اور صحافت ہمیشہ ایک دوسرے سے وابستہ رہے ہیں، انسان قوانین بناتا ہے تو خاص معروضی حالات کو مدنظر رکھ کر بناتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ان کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ موجود نہیں ہے، ہمیں تکلیف ہوتی ہے جب ہم سنتے ہیں کہ...
مقتدر قوتوں کے لیے آئین و قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، مولانا فضل الرحمٰن WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، لگتا ہے پر کوئی دباو آیا اور ترمیمی بل پر دستخط ہو گئے۔سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہائوس میں پی آر اے کے دفتر کا دورہ کیا، صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت باڈی کے ممبران نے استقبال کیا، صدر پی آر اے عثمان خان اور سیکریٹری نوید اکبر نے...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیکا قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کے لیے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، لگتا ہے پر کوئی دباو آیا اور ترمیمی بل پر دستخط ہو گئے۔ سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہائوس میں پی آر اے کے دفتر کا دورہ کیا، صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت باڈی کے ممبران نے استقبال کیا، صدر پی آر اے عثمان خان اور سیکریٹری نوید اکبر نے مولانا کو پیکا ترمیمی بل سے متعلق بریف کیا۔ سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمانی رپورٹرز سے پیکا بل پر اپنا ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ سیاست اور...
میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کے پُرامن اور جامع مستقبل کی خاطر مل جل کر کام کرنے کیلئے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کی سربراہی میں ایک بین کمیونٹی کمیٹی (آئی سی سی) تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نئی دہلی میں میرواعظ عمر فاروق نے جے کے پیس فورم کی نمائندگی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد جس کی سربراہی ستیش محلدار کر رہے تھے کے ساتھ ملاقات کی، جس دوران ایک اہم پیش رفتہ ہوئی ہے۔ بین کمیونٹی کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد اکثریتی کشمیری مسلمانوں اور اقلیتی پنڈتوں کے درمیان...
فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جلدی ختم کی گئی، عدالت کے اندر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، کمرہ عدالت میں آج بھگدڑ مچی اچانک پولیس اہلکار باہر بھاگے، نادیدہ قوتوں نے آج ساری سماعت کو سبوتاژ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، ان کے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش بھی نہیں ہونے دیا گیا۔ہم اے ٹی سی...
کانگریس کے لیڈر نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ داروں کے قرضے معاف کر دئیے گئے ہیں، ملک میں اس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، آج ملک میں نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی لیڈروں کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کانگریس نے نوجوان لیڈر کنہیا کمار نے ایک ایسا بیان دیا ہے جو سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ کنہیا کمار نے کہا کہ اگر آپ کی سوچ میں مذہب کی بنیاد پر ووٹ دینے کا فیصلہ درست فیصلہ ہے تو آپ کانگریس کو ووٹ مت دیجئے گا۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ اگر لوگ مذہب کے نام...
سعودی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ ادائیگی آسان بنانے اور سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں وہ زمینی یا فضائی راستے سے جب بھی چاہیں سعودیہ آسکتے ہیں۔ خلیجی شہریوں کے لئے’نسک‘ پلیٹ فارم پرعمرے کی بکنگ حاصل کرنے کو بھی آسان بنایا گیا ہے، وزارت حج وعمرہ نے عمرہ پرمٹ کے حصول کو انتہائی آسان بناتے ہوئے مسجد نبویؐ کی زیارت کے لئے ریاض الجنہ پرمٹ کے حصول پر بھی زور دیا ہے تاکہ آرام وسکون سے زیارت...
اینکرز کے وفد نے ملاقات کی اور پیکا پر خدشات کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ فیک نیوز کی آڑ میں جس کو چاہیں اٹھا لیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اینکرز کے وفد نے ملاقات کی اور پیکا پر خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں چند منٹ میں بل پاس ہوجاتا ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ فیک نیوز کی آڑ میں جس کو چاہیں اٹھا لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومت جلد بازی میں یہ قوانین پاس کر رہی ہے۔...
چین اور بھارت دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے پر عمل کیا جا رہا ہے، تر جمان بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھارت کے سیکرٹری خارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال اکتوبر میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور چین۔بھارت تعلقات کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ۔ حالیہ دنوں میں چین اور بھارت دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے پر عمل کیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع...
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کے دل میں کوئی چور نہیں تو انکو کمیشن بنا لینا چاہیئے، حکومت کو سیاسی طور پر اسکا فائدہ ہوگا، وہ بطور فریق اس سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کو 31 جنوری کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے حکومت کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو واقعات ہوئے ہیں، قوم کو سچ بتانے کے لیے...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے “سالٹ ٹائیفون” سائبر حملے میں ملوث ہونے کے بہانے متعلقہ چینی کاروباری اداروں اور شہریوں پر پابندیوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکی بائیڈن حکومت کی جانب سے ٹھوس ثبوت کے بغیر چین پر الزام لگانے اور پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ در اصل امریکہ نے چین پر طویل مدتی، منظم اور بڑے پیمانے پر سائبر حملے جاری رکھے ہیں۔ چین نے متعدد مرتبہ اس کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ دونوں انٹرنیٹ کے حوالے سے بڑے ممالک ہیں۔ انٹرنیٹ، خاص طور پر بنیادی تنصیبات کے تحفظ کے...
بہت سے غیر ملکیوں کے لیے ایک چینی نام کے ساتھ آنا اچھا اور دلچسپ ہے، جس میں لی بائی نامی کینیڈین لڑکی (لی بائی ،مرد، ایک ہزار سال پہلے ایک قدیم چینی شاعر) ، زاؤ زاؤ نامی ایک امریکی لڑکا (زاؤ زاؤ ایک جنگجو تھا جو دو ہزار سال پہلے چین میں شاہی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا تھا) وغیرہ شامل ہیں ۔اسی طرح، جب چینی لوگ آمنے سامنے کھڑے غیر ملکیوں کو اپنے ذہنوں میں قدیم چینی شخصیات کے ساتھ جوڑتے ہیں تو وہ اس ہنسی میں لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔ اور ایسے ہی اگر کوئی چینی دوست آپ کو چاؤ بن شان نامی چینی نام دے تو آپ کو اس مشہور چینی کامیڈی اسٹار کے...
کیا آپ اپنے لیے ایک چینی نام چننا چاہیں گے ؟ چاؤ بن شان کیسا رہےگا ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ:بہت سے غیر ملکیوں کے لیے ایک چینی نام کے ساتھ آنا اچھا اور دلچسپ ہے، جس میں لی بائی نامی کینیڈین لڑکی (لی بائی ،مرد، ایک ہزار سال پہلے ایک قدیم چینی شاعر) ، زاؤ زاؤ نامی ایک امریکی لڑکا (زاؤ زاؤ ایک جنگجو تھا جو دو ہزار سال پہلے چین میں شاہی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا تھا) وغیرہ شامل ہیں ۔اسی طرح، جب چینی لوگ آمنے سامنے کھڑے غیر ملکیوں کو اپنے ذہنوں میں قدیم چینی شخصیات کے ساتھ جوڑتے ہیں تو وہ اس ہنسی میں لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔ اور...
ایک انٹرویو میں گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے حکومت کی دعوت پر وزیر اعلی اور دیگر حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کر کے سیاسی بردباری کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن کے مابین بیٹھک اور سیاسی رابطہ وقت کا تقاضا بھی تھا کیونکہ محاذ آرائی سے خطے کو بہت نقصان ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فریقین کے اس عمل کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ جب تک حکومت اور اپوزیشن مل کر جدوجہد نہیں کریں گی تب تک علاقے میں پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو میں...
یوپی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈھانچہ ہری ہر مندر کو گرا کر تعمیر کیا گیا تھا، تو مسلمانوں کو عدالتوں کے چکر میں پڑے بغیر اسے ہندوؤں کے حوالے کر دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اگر مذہبی کتابوں اور آثار قدیمہ کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سنبھل میں کلکی کو وقف ایک ہری ہر مندر شاہی جامع مسجد کی تعمیر سے پہلے موجود تھا، تو مسلمانوں کو اس مغلیہ دور کی مسجد ہندوؤں کے حوالے کر دینی چاہیئے۔ معلوم ہو کہ یوگی آدتیہ ناتھ کمبھ میلہ میں میڈیا ہاؤس "آج تک" کے زیر اہتمام منعقد ایک کانکلیو میں...
میرا برانڈ پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیئے، اس تمام صورتحال میں پاکستان بزنس فورم نے فلسطینیوں کے لئے یہ نمائش سجائی جس میں مصنوعات کے 400 اسٹالز لگائے گئے ہیں، میرا پاکستان برانڈ کا مقصد پورے پاکستان کو متوجہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں جنہیں ختم ہونا چاہئیے۔ حافظ نعیم الرحمان کراچی ایکسپو سینٹر میں میرا برانڈ پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی استحکام ضروری ہے ہر کوئی اسٹیبلشمنٹ کی جانب...
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کے بعد کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کوخراب کردیا، اس کیس میں نہ مجھے فائدہ اور نہ حکومت کو نقصان ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیئے، تمام کیسزکا سامنا کروں گا، چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس والوں کو پلاٹ دیے گے۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جو ساتھ ہے وہ آزاد اور مخالف...
اپنے بیان میں پی پی رہنما نے کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیئے، حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے اسرائیل اور حماس کے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے...
لاہور:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی، خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہیئے، سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی، ماضی میں جو کچھ ہوا اس کے بھی خلاف تھے، سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو گرفتار نہیں کرنا چاہیئے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے مطالبات کا معلوم نہیں، خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے...
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمارے مسنگ پرسنز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، سویلین کو کیوں ملٹری تحویل میں رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہریوں پر اسنائپرز سے گولیاں چلائی گئیں، تحقیقات ہونی چاہیئے، لوگوں کے ناخن نکالے گئے، ان پر تشدد ہوا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے مسنگ پرسنز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، سویلین کو کیوں ملٹری تحویل میں رکھا گیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ برطانوی ادارے اور...
اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کیجانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔ لیگی رہنماء افنان اللّٰہ خان کیجانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی رہنماء سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیئے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کی جانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔ لیگی رہنماء افنان اللّٰہ خان کی جانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ میں اس...
پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیئے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہیں دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے حکومت اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ایک دوسرے خلاف بیانات سے گریز کا مشورہ دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیئے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہیں دینا چاہیئے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا،...