تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا ہے کہ اگر امریکہ فلسطین کے حمایتیوں کیلئے تنگ ہو سکتا ہے، تو مسلم دنیا کو بھی اپنی سرزمین پر امریکہ کے اثر و رسوخ کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی فلسطین کے حامیوں کو امریکہ سے نکالنے کی دھمکی فسطائیت کی انتہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسجد بیت العتیق جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی حالیہ دھمکی کہ وہ امریکہ میں موجود فلسطین کے حامیوں کو ملک سے نکال دے گا، نہ صرف فسطائیت کی انتہا ہے بلکہ امریکہ کے نام نہاد جمہوری اور انسانی حقوق کے کھوکھلے دعوؤں کا پول کھولنے کیلئے کافی ہے۔ یہ وہی ٹرمپ ہے جو پہلے ہی فلسطینیوں کو ان کے اپنے وطن سے بے دخل کرنے اور انہیں اردن دھکیلنے کی بات کر چکا ہے۔ آج اگر وہ فلسطین کے حامی طلبہ اور دیگر افراد کو امریکہ سے نکالنے کی سازش کر رہا ہے، تو یہ سوال اٹھتا ہے کہ اسلامی ممالک میں امریکیوں کی موجودگی کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے؟
 
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ فلسطینیوں کو ان کے ہی گھروں سے بے دخل کرتا ہے، اسرائیل کو ان کے قتلِ عام کا لائسنس دیتا ہے اور اب فلسطین کے حمایتیوں کو بھی جلاوطن کرنے پر تُلا ہوا ہے، تو اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو بھی اپنی غلامانہ پالیسی ترک کرنی چاہیے اور امریکہ کو اسی کی زبان میں جواب دینا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو منطق ٹرمپ فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کیلئے استعمال کر رہا ہے، وہی منطق اسلامی ممالک پر بھی لاگو ہونی چاہیے۔ کیا وجہ ہے کہ امریکہ مسلمانوں کیخلاف ہر حد پار کر لے، لیکن اسلامی ممالک اس کے سفارتخانوں، اڈوں، کمپنیوں اور جاسوسوں کو اپنی سرزمین پر کھلی چھوٹ دیتے رہیں؟

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران اپنی بے حسی ترک کریں اور امریکیوں کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے کا اعلان کریں۔ اگر امریکہ فلسطین کے حمایتیوں کیلئے تنگ ہو سکتا ہے، تو مسلم دنیا کو بھی اپنی سرزمین پر امریکہ کے اثر و رسوخ کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی ممالک فلسطین کے کو بھی

پڑھیں:

فیک نیوز پھیلانے پر مسلم لیگ ن کی اپنی رکن اسمبلی پیکا ایکٹ کی زد میں آگئیں

کچھ عرصہ قبل ایک نابالغ بچی کے اغوا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس واقعہ کا مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ 21 جنوری کو عدالت نے  ملزمان کی دراخوست پر سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔ تاہم، پالیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ خبر پوسٹ کی کہ ملزمان کو سزا ہوگئی ہے، ملزمان کو سزا ہونے میں پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب کو کریڈٹ جاتا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو انصاف مل گیا ہے۔

یہ پوسٹ جب بچی کے والدین نے دیکھی تو انہوں نے فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی، جس کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کی لیکن سونیا عاشر نے 2 فروری کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی کہ ملزمان کو سزا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سرکاری اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے زیادتی

درخواست میں مزید کہا گیا کہ خاتون رکن اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں ملزمان کو ملنے والی ’جعلی سزا‘ کا کریڈیٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دیا، پارلیمانی سیکریٹری کی جانب سے پھیلائی جانے والی یہ خبر مکمل فیک نیوز تھی جو زیر سماعت مقدمے پر برے طرح سے اثرانداز ہوئی ہے لہٰذا سونیا عاشر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

متاثرہ بچی کی والدہ نے مقدمے کے اندراج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی خط بھجوایا ہے، جس میں یہی مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اقلیتی رکن اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، مکمل جانچ پڑتال کے بعد اس دراخوست پر کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بچی پنجاب اسمبلی رکن اسمبلی رہنما زیادتی کیس سونیا عاشر ضمانت منسوخ عدالت مسلم لیگ ن

متعلقہ مضامین

  • فیک نیوز پھیلانے پر مسلم لیگ ن کی اپنی رکن اسمبلی پیکا ایکٹ کی زد میں آگئیں
  • ٹرمپ کی خارجہ پالیسی، وعدے اور حقیقت
  • سئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل صرف اور صرف مسلح مزاحمت سے ہی ممکن ہے، علامہ باقر زیدی
  • شیاطین کی خام خیالی
  • مجمع المدارس کسی ایک مکتبِ فکر تک محدود نہیں، علامہ جواد نقوی
  • امریکہ کو چیلنج کرنے کیلئے ہم مصر اور اردن کی حمایت کریں گے، انصار الله
  • رسمی بیانات اور نعرے بازی چھوڑکر آگے بڑھنا ہوگا، علامہ جواد نقوی
  • پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، معیشت کمزور ہے تو کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہے
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات