چین اور امریکہ کو باہمی احترام کے اصولوں پرعمل پیرا رہنا چاہیئے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
چین اور امریکہ کو باہمی احترام کے اصولوں پرعمل پیرا رہنا چاہیئے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی۔بد ھ کے روزوانگ ای نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو ایک مشترکہ فورس تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لیے بڑے ممالک کو ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے، دونوں بڑے ممالک کو ساتھ چلنے کا درست راستہ تلاش کرنا چاہیے اور مزید عملی اور فائدہ مند کام کرنے چاہئیں جن سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ ہو۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اجلاس میں شریک امریکی کاروباری اور اسٹریٹجک حلقوں کے نمائندوں کی جانب سے چین امریکہ تعلقات اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے عزم کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ وہ چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔
امریکہ چین تعلقات پر قومی کمیٹی، امریکہ چین بزنس کونسل اور امریکن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان مستحکم تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں ممالک اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہے ۔ وہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں اور چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مسقط مذاکرات کے بارے مصر کا ایران، عمان و امریکہ کیساتھ رابطہ
مصری وزیر خارجہ نے اپکے ایرانی و عمانی ہم منصبوں اور امریکی ایلچی کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں، مسقط میں منعقد ہونیوالے تہران-واشنگٹن بالواسطہ مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے آج اپنے ایرانی و عمانی ہم منصبوں، سید عباس عراقچی و بدر البوسعیدی کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی کے لئے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس بارے مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس گفتگو میں بدر عبد العاطی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور خاص طور پر عمان میں ایران و امریکہ کے درمیان گذشتہ روز منعقد ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا جائزہ لیا اور مذاکرات میں تازہ ترین پیشرفت سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے ثالثی کے عمل میں عمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصر خطے میں سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے کے لئے مذاکرات و گفتگو کے ذریعے سیاسی حل کے حصول کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔