چین اور امریکہ کو باہمی احترام کے اصولوں پرعمل پیرا رہنا چاہیئے، چینی وزیرخارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اقوام متحدہ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی۔بد ھ کے روزوانگ ای نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو ایک مشترکہ فورس تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور کثیرالجہتی پر عمل کرنے کے لیے بڑے ممالک کو ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے، دونوں بڑے ممالک کو ساتھ چلنے کا درست راستہ تلاش کرنا چاہیے اور مزید عملی اور فائدہ مند کام کرنے چاہئیں جن سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ ہو۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اجلاس میں شریک امریکی کاروباری اور اسٹریٹجک حلقوں کے نمائندوں کی جانب سے چین امریکہ تعلقات اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے عزم کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ وہ چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔امریکہ چین تعلقات پر قومی کمیٹی، امریکہ چین بزنس کونسل اور امریکن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان مستحکم تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں ممالک اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہے ۔ وہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں اور چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی صدر کا ویت نام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ خطے اور دنیا کے امن و ترقی کو نئی طاقت بخشےگا، وزارت خارجہ
چینی صدر کا ویت نام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ خطے اور دنیا کے امن و ترقی کو نئی طاقت بخشےگا، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ، ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری تولام اور ویت نام کے صدرلوونگ کوونگ کی دعوت پر، 14 سے 15 اپریل تک ویت نام کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اسی طرح، ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان اسکندر اور کمبوڈیا کے بادشاہ نوردوم سیہامونی کی دعوت پر، چینی صدر شی جن پھنگ 15 سے 18 اپریل تک ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات چین کی سفارتکاری کی ترجیحات ہیں ۔ چین اور جنوب مشرقی ایشیا مشترکہ تقدیر کے ساتھ اچھے ہمسایہ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ یہ دورہ صدر شی جن پھنگ کا رواں سال کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جو ویتنام، ملائیشیا، کمبوڈیا اور آسیان کے ساتھ چین کے تعلقات کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور علاقائی وعالمی امن و ترقی کو نئی طاقت بخشےگا۔
ترجمان کے مطابق،یہ دورہ چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے اور چین ویتنام کے مابین “ساتھیوں اور بھائیوں” کی روایتی دوستی اور چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے ویتنام کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔ملائشیا کا دورہ صدر شی جن پھنگ کا 12 سال بعد دوسرا دورہ ہوگا ،جو چین ملائیشیا تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔اور کمبوڈیا کا دورہ صدر شی جن پھنگ کا نو سال بعد دوسرا دورہ ہے جس کے دوران فریقین چین اور کمبوڈیا کے تعلقات کی نئی راہوں پر بات چیت کریں گے۔